Tag: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

  • وزیراعلیٰ کے پی علی امین اور بشریٰ بی بی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    وزیراعلیٰ کے پی علی امین اور بشریٰ بی بی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپوراور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ کےپی علی امین کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا گیا ہے، مقدمے میں 7 اے ٹی اے سمیت 20 دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے میں سینیٹر فیصل جاوید، عاطف خان اور اسد قیصر بھی نامزد ہیں۔

    بشریٰ بی بی ڈی چوک کیوں جانا چاہتی تھیں؟ ترجمان نے خاموشی توڑ دی

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 15 سے 18 ہزار افراد نے بشریٰ بی بی اور علی امین کی قیادت میں ڈی چوک پر حملہ کیا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق ہجوم کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا، مسلح ہجوم میں ریاست مخالف تقاریر بھی چلائی گئیں۔

  • اہم خبر ! بچوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ ملیں گے؟

    اہم خبر ! بچوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ ملیں گے؟

    پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور  نے ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان کردیا، جس کے تحت بچوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کا اہم اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ نے ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان کردیا، ایجوکیشن ایمرجنسی کے تحت کے پی میں صحت کارڈ کے طرز پر تعلیم کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کرلیا۔

    اجلاس میں 3 ارب روپے کی رقم سےوزیراعلیٰ ایجوکیشن ایمرجنسی انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ابتدائی طور پر تعلیم کارڈ کا اجرا صوبے کے 9 پسماندہ اضلاع میں کیا جائے گا، بعد ازاں دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔

    اضلاع میں کوہستان اپر، لوئر، کولئی پالس، تورغر، چترال اپر، لوئر، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر شامل ہیں۔

    تعلیم کارڈ کے تحت بچوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے اور ان اضلاع کے بچے نجی رجسٹرڈ اسکولوں میں مفت داخلہ لے سکیں گے، ابتدائی طور پر تعلیم کارڈ کے تحت 9 اضلاع کے 40 ہزار بچے مستفید ہوں گے۔

    سرکاری اسکولوں میں زیرتعلیم چھٹی تادسویں جماعت کی بچیوں کو ماہانہ 500 روپے کے وظائف دیے جائیں گے ، ماہانہ تعلیمی وظائف سے صوبے کی تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ بچیاں مستفید ہوں گی۔

  • ہم پہنچ گئے ہیں اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

    ہم پہنچ گئے ہیں اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

    وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم پہنچ گئے ہیں اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے، ہم انتشار پھیلانا نہیں چاہتے۔

    بلیو ایریا سے کے پی ہاؤس روانگی کے وقت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ہم پر الزام لگاتے ہیں ہم پرامن جماعت نہیں ہیں، ہم نے ثابت کیا ہم پرامن جماعت ہیں، فسطائیت کے باوجود ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے پہنچ گئے ہیں،

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم پہنچ گئے ہیں احتجاج ریکارڈکرادیا ہے، اب ہم بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے کہ آگے کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔

    یاد رہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیرقانونی اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    عدالت نے کہا تھا کہ متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی پیش نہ ہوئے، ان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پرعدالت پیش کیاجائے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈ اپور کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ سرکاری ذرائع نے اس خبر کی سختی سے تردید کردی ہے۔

    عمرایوب کا بھی کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا ہاؤس سے حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ پولیس نے خیبرپختونخوا ہاؤس کو سیل کر دیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ نہیں ہورہا۔