Tag: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور

  • وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل

    وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل

    اسلام آباد : وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگیا، مظاہرین نے رات برہان انٹر چینج پر کھلے آسمان تلے گزری۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح ہوتے ہی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا قافلہ ڈی چوک کی طرف بڑھنا شروع ہوا، قافلے نے رات برہان انٹرچینج سے متصل علاقے میں گزاری جبکہ قافلے کے شرکا کنٹینر ہٹانےمیں مصروف رہے۔

    وزیراعلیٰ کے پی کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگیا، اراکین صوبائی اسمبلی بھی بڑی تعداد میں ان کے ہمراہ ہیں۔

    خیبرپختونخوا کے مشیراطلاعات بیرسٹرسیف نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہرطرح کا ریاستی جبرہماراراستہ نہیں روک سکتا، محسن نقوی اوران کی حکومت کچھ بھی کرلے ہم ڈی چوک ضرور پہنچیں گے، کنٹینرزاوررکاوٹیں ہمارامقابلہ نہیں کر سکتے،ہم اپنی منزل پہنچ کردم لیں گے۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میراخیال تھا یہ لوگ واپس چلے جائیں گے، اب مجھے ان کی نیت بالکل واضح نظر آرہی ہے، ان کا مقصد ہےکسی بڑے ایونٹ کو سبوتاژ کیا جائے، کسی بھی بڑے ایونٹ کو ہم سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو کارکنان گرفتاراورزخمی ہوئے ہیں ان کاحساب لیا جائے گا، پی ٹی آئی کےگرفتارتمام کارکنان کورہائی کرائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے تمام ورکرز کو سلام پیش کرتا ہوں، تمام ورکرز کے لیے پیغام ہے کہ ہر صورت ڈی چوک پہنچوں گا، ڈی چوک پہنچنے کے لیے اگر 2،3 دن بھی لگے تو لگاؤں گا۔

    خیال رہے اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی سنبھالنے کے بعد پاک فوج نے گشت شروع کردیا تاہم فوج کے دستوں کے علاوہ پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی تعینات ہیں۔

    اسلام آباد، اور راولپنڈی کو ملانے والی مرکزی شاہراہیں دوسرے روز بھی بند ہے جبکہ موبائل فون سروس بند،میٹروبس سروس دوسرےروزبھی معطل ہے۔

  • ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس : وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو مدعو کرلیا

    ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس : وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو مدعو کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے آج ہونے والے ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو مدعوکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج دن ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں وزیر اطلاعات، وزیرخزانہ، وزیردفاع، وزیرمنصوبہ بندی، وزیرتجارت، وزیرقانون وانصاف اور وزیر آبی وسائل بھی شرکت کریں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی اجلاس میں وزیراعلیٰ کےپی کومدعوکرلیا ہے ، دعوت چیف سیکرٹری کے پی کے ذریعےدی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے پی کوسرمایہ کاری کانفرنس کی اپیکس کمیٹی میں شرکت کی دعوت دیدی گئی ہے ، گورنرخیبرپختونخوافیصل کنڈی کی مداخلت پر وفاق نےعلی امین کوشرکت کی دعوت دی۔

    اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور سعودی عرب اور یو اے ای کی جانب سے سرمایہ کاری سے متعلق بریف کیا جائے گا۔

    اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے تحت ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کو ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ، وہ اجلاس میں شرکت کرکے صوبے کی نمائندگی کریں گے۔

    خیبر پختونخوامیں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں، علی امین گنڈاپور صوبے میں سرمایہ کاری سے متعلق فورم کو آگاہ کریں گے ، خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال ہے، سرمایہ کاری کے فروغ سے نہ صرف صوبے بلکہ ملک کی تقدیربدل سکتی ہے۔

    خیال رہے سرمایہ کاری کانفرنس اپیکس کمیٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو نظرانداز کیا گیا تھا۔