Tag: وزیراعلیٰ ہاؤس

  • کراچی : وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب سے 2 ملزمان گرفتار، خطرناک اسلحہ برآمد

    کراچی : وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب سے 2 ملزمان گرفتار، خطرناک اسلحہ برآمد

    کراچی : شہر قائد کے ریڈ زون میں خطرناک اسلحے کے ساتھ موجود دو مسلح افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب ہی تھے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ریڈ زون میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب موجود 2 مسلح افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان کو سول لائن پولیس نے اسلحے کی نمائش کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

    ملزمان کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب سے حراست میں لیے کے بعد ان کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان سیکیورٹی گارڈز کی وردی میں ملبوس تھے تاہم طلب کرنے پر اپنے سیکیورٹی کارڈز پیش نہ کرسکے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے ایک ایس ایم جی اور ایک جی تھری رائفل برآمد ہوئی تھی جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں سندھ پولیس ایکٹ 2002 کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس آج شام وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کرلیا۔

    اجلاس میں سندھ پولیس ایکٹ 2002 کا جائزہ لیا جائے گا، حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ایکٹ کو بحال کیا جائے گا۔

    سندھ پولیس ایکٹ 2002 سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں نافذ کیا گیا تھا، پاکستان پیپلز پارٹی نے اس پولیس ایکٹ کو قانون سازی سے ختم کر دیا تھا۔

    سندھ پولیس ایکٹ 2002 کے تحت پولیس حکومت کے تابع ہوگی، ایکٹ کے تحت تقرریوں و تبادلوں کا اختیار سندھ حکومت کو ہوگا۔

    ضلع پبلک سیفٹی کمیشن کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، پبلک سیفٹی کمیشن سیکریٹری کی تعیناتی سندھ حکومت کرے گی، پولیس مقدمہ درج کرنے کی منظوری سیفٹی کمیشن سے لینے کی پابند ہوگی۔

    سندھ حکومت پولیس ایکٹ 2002 میں معمولی ترامیم بھی کرے گی، کابینہ کی منظوری کے بعد ایکٹ سندھ اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چار دن قبل سندھ ہائی کورٹ کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک ماہ میں پولیس رولز اور ایکٹ بنانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

  • چاہتا ہوں عید سے پہلےاسٹریٹ کرائم کاخاتمہ ہوجائے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    چاہتا ہوں عید سے پہلےاسٹریٹ کرائم کاخاتمہ ہوجائے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امن وامان سے متعلق اجلاس میں سندھ میں تھانوں کی خراب صورت حال کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج صبح وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے تو آئی جی سندھ پولیس، ایڈیشنل آئی جی اور دیگرسینئرافسران نے ان کا استقبال کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور انہوں نے پولیس کے گارڈآف آنرکا معائنہ کیا اورسلامی لی۔

    گارڈ آف آنر کے بعد مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف سے فرداً فرداََ ملاقات کی۔

    بعدازاں وزیراعلیٰ کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق پہلا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی، ایڈ یشنل آئی جی اوردیگرحکام نے شرکت کی۔

    آئی جی سندھ پولیس اور ایڈیشنل آئی جی نے اجلاس کے دوران امن و امان سے متعلق رپورٹ دی۔

    اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شروعات امن وامان کے اجلاس سے کررہا ہوں، چاہتا ہوں عید سے پہلے اسٹر یٹ کرائم کا خاتمہ ہوجائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عید کے دن ٹر یفک کا نظام بھی بہترہونا چاہیے۔

    انہوں نے امن وامان سے متعلق اجلاس کے دوران سندھ میں تھانوں کی خراب صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے روزانہ اسٹر یٹ کرائم سے متعلق رپورٹ دینے کی ہدایت کردی۔

  • اقلیتوں سے متعلق بل پر خدشات دور کیے جائیں گے،ڈاکٹرقیوم سومرو

    اقلیتوں سے متعلق بل پر خدشات دور کیے جائیں گے،ڈاکٹرقیوم سومرو

    اکراچی : ڈاکٹرقیوم سومرو نےکہا کےسندھ حکومت ایسا کوئی بھی کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی جو مذہب کےاصولوں کےانحراف ہو،انہوں نے کہا ہم ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سیرت مصطفی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں وزیر اعلیٰ سندھ کےمعاون خصوصی برائےمذہبی امور ڈاکٹر قیوم سومرو،رویت ہلال کمیٹی کےچیئرمین مفتی منیب الرحمن،مذہبی رہنماحاجی حنیف طیب سمیت دیگر علمائےکرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    علمائےکرام نے کانفرنس میں مطالبہ کیا کے سندھ اسمبلی سے اقلیتوں کے حوالے سے پاس ہونے والے بل کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

    اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قیوم سومرو نے کہا کے سندھ حکومت ایسا کوئی بھی کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی جو مذہب کے منافی ہو،انہوں نے کہا ہم ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں۔

    ڈاکٹر قیوم سومرو نے کہا کے سندھ اسمبلی سے اقلیتوں کے حوالے سے پاس ہونے والے بل پر کسی کو کوئی خدشہ ہے تو ختم کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کے سندھ اسمبلی قانون سازادارہ ہے ہم ہرشہری کو جوآئین میں حقوق ملے ہوئے ہیں وہ ہی دینا چاہتے ہیں۔

  • کراچی:ایم کیوایم کاوزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے دینے کافیصلہ

    کراچی:ایم کیوایم کاوزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے دینے کافیصلہ

    کراچی: ایم کیوا یم اور اے پی ایم ایس او کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کے احتجاجی دھرنے کا رخ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب موڑ دیا۔

    احتجاجی دھرنے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین، منتخب نمائندے،ایم کیو ایم کے لاپتہ اور اسیر کارکنان کے اہل خانہ اور دھرنے میں بزرگ، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    احتجاجی دھرنے کے شرکاء دو دن سے کراچی پریس کلب کے سامنے اپنے پیاروں کی بازیابی اور رہائی کیلئے دھرنہ دیئے ہوئے تھیں لیکن حکومت کے عدم توجہ کے باعث اب احتجاجی دھرنے کے شرکاء وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنہ دیں گے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما کنورنوید کا کہنا ہے کہ لاپتہ کارکنوں کے لواحقین کی شنوائی نہیں ہورہی ہے جس کے باعث سی ایم ہاؤس جانے کافیصلہ جائز ہے۔

  • مذاکرات ناکام: سانحہ شکار پورکیخلاف تاحال دھرنا جاری

    مذاکرات ناکام: سانحہ شکار پورکیخلاف تاحال دھرنا جاری

    کراچی: سانحہ شکارپور شہدا کمیٹی سے حکومتی مذاکرات میں تاحال پیش رفت نہیں ہوسکی،علامہ امین شہیدی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    سانحہ شکار پور کے خلاف نمائش چورنگی پر تاحال دھرنا جاری ہے ، شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ امین شہیدی نے حکومت سے مذاکرات کی کامیابی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کمیٹی کے حکومت سے مذاکرات جاری ہیں لیکن پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہدا ایکشن کمیٹی سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور ڈرافٹ تیارہوتے ہی مظاہرین دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردینگے۔

    شعیہ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہےکہ انکے پچیس مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

    دوسری جانب پشاورمیں امامیہ مسجدکے دورےپرمیڈیاسے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے پے درپے واقعات کے باجودحکومت دہشت گردی کی روک تھام میں ناکام ہوچکی ہے قومی ایکشن پلان سے جو امیدیں تھیں وہ بھی دم توڑگئی ہیں۔

    علامہ ساجدنقوی نےبتایاکہ امامیہ مسجدپرحملے میں ملوث نیٹ ورک کوبے نقاب کیاجائے انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت عوام کے تحفظ کویقینی بنائے۔

  • سانحہ شکارپور کیخلاف ریلی کراچی کیلئے روانہ

    سانحہ شکارپور کیخلاف ریلی کراچی کیلئے روانہ

    شکار پور: سانحہ شکار پور کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کے لئے شکار پور سے سینکڑوں افراد پر مشتمل ریلی کراچی کےلئے روانہ ہوگئی۔

    ریلی کی قیادت علامہ مقصود ڈومکی کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ شکار پور کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے اور لبیک یاحسین کے نعرے لگاتے سینکڑوں افراد پر مشتمل ریلی شکار پور سے کراچی روانہ ہو گئی۔

    ریلی کی قیادت علامہ مقصود ڈومکی کر رہے ہیں۔ اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ڈومکی کا کہنا تھا کہ ہمارے مارچ اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے کا مقصد حکومت کو کمزور کرنا نہیں بلکہ حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہے تاکہ وہ دہشت گردوں سے مقابلہ کرسکے۔

    علامہ ڈومکی کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں کو للکارا ہے،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی اسی راہ کو اختیار کریں۔

  • وزیراعلیٰ ہاؤس پشاورمیں شہداء پشاور کے چہلم کی تقریب

    وزیراعلیٰ ہاؤس پشاورمیں شہداء پشاور کے چہلم کی تقریب

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک اسکول پشاور میں ہونے والے سانحہ کے شہداء کے چہلم کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔

      گورنرخیبرپختونخوا سردارمہتاب احمد عباسی بھی گورنرہاؤس سے  پیدل وزیراعلیٰ ہاؤس  پہنچے ،دونوں شخصیات بغیر کسی پروٹوکول کے وزیراعلیٰ ہاؤس آئیں۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں تقریب کا آغاز ہوچکا ہے۔

    اس سے قبل اسلام آباد میں پشاور روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کاآصف زرداری کے دور سے بھی براحال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنا ہوتا توحکومت پیٹرول کی قلت کا الزام بھی ہم پر لگا دیتی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے سانحہ پشاور کے شہداء کے چہلم کے موقع پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہیں، ان کہ کہنا تھا کہ میں جو بھی فیصلہ کرتا ہوں میرے سامنے ان شہید بچوں کا چہرہ ہوتا ہے۔

  • ڈاکٹر ضیاالدین قتل کےخلاف اےاین پی کاوزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا

    ڈاکٹر ضیاالدین قتل کےخلاف اےاین پی کاوزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں قتل ہونے والے اے این پی کے ڈاکٹر ضیاالدین کے قتل کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے وزیراعلی ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا جاری ہے، کارکنان کی بڑی تعداد وزیراعلی پہنچ گئی ہے۔

    اورنگی ٹاؤن چار نمبر میں نامعلوم افراد نے اے این پی ضلعی ویسٹ کے صدر ڈاکٹر ضیاالدین کو قتل کردیا جب وہ عشا کی نماز کے بعد اپنے گھر جارہے تھے،، واقعے کے خلاف اے این پی نے وزیراعلی ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا اس کے بعد کارکنان کی بڑی تعداد وزیراعلی ہاؤس کے باہر پہنچ گئی۔

     اس وقت بھی اے این پی سندھ کے رہنماؤں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد وزیراعلی ہاؤس کے باہر موجود ہے، پولیس نے رکاٹیں کھڑی کرکے وزیراعلیٰ ہاؤس جانےوالی سڑک کو بندکردیا ہے، کارکنان نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور مذاکرات سے انکار کردیا تاہم قائم مقام ایڈیشنل آئی جی طاہر نوید اے این پی رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے پہنچ گئے ہیں۔