Tag: وزیراعلیٰ ہاوٴس

  • کور کمانڈر کراچی کی وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات

    کور کمانڈر کراچی کی وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات

    کراچی: کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختیار نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاوٴس میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر نوید مختار نے صوبہ سندھ باالخصوص کراچی کی امن و امان کی مجموعی صورتحال ، دہشت گردوں کے خلاف ٹارگیٹیڈ آپریشن ، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات میں اپیکس کمیٹی کے فیصلوں جن میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے قیام مستحکم انوسٹی گیشن اور ہائی پروفائل کیسز کی مناسب طریقے سے فالو اپ شامل ہیں پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے نئے آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ سے کہا ہے کہ وہ انوسٹی گیشن کے سسٹم کو مستحکم بنائیں تاکہ مضبوط پر اسیکیوشن کو یقینی بنایا جاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی میں انوسٹی گیشن آفیسرز (آئی روز) کے لئے ترغیبات سے متعلق فیصلے پر بھی عملدرآمد ہورہا ہے اور اس مقصد کے لئے ضروری ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل کرنے کی خواہاں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو جدید ضروری آلات سے لیس کر کے مزید مستحکم اور فعال بنایا جار ہا ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا اجلاس میں سات ارب روپےترقیاتی کام کیلئےمختص

    وزیراعلیٰ سندھ کا اجلاس میں سات ارب روپےترقیاتی کام کیلئےمختص

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاوٴس کراچی میں ایک اہم اجلاس منقعد ہوا، اجلاس میں سات ارب روپے سے زیادہ کی لاگت سے کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، نوابشاہ میں جاری اسپیشل ترقیاتی کام کومزید تیزکرنے کی ہدایت دی۔

    کراچی میں ماس ٹرانزیشن پروجیکٹ کے تحت دوسوبسیں چلانے کے پروجیکٹ پرفوری طورپرعمل اورحیدرآباد کے ڈرینج، واٹر سپلائی، صحت وصفائی کوسدھارنے، میرپورخاص کیلئے ایک جامع معصرڈرینج اسکیم تیارکرنے کیساتھ محکمہ ترقیات ومنصوبابندی کوصوبے کے تمام اضلاع کی جامع ترقی کیلئے ماسٹر پلان تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی۔

    پسماندہ اضلاع تھرپارکر، جیکب آباد، کندھ کوٹ، کشمور، دادو اورملیرکے فوری مطلوب ترقیاتی کاموں کیلئے پندرہ روز کے اندراسپیشل ترقیاتی پروجیکٹ کی قابل عمل رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت بھی دی۔