Tag: وزیراعلیٰ

  • بلوچستان اور کراچی میں امن نواز شریف کی بدولت آیا، ثناء اللہ زہری

    بلوچستان اور کراچی میں امن نواز شریف کی بدولت آیا، ثناء اللہ زہری

    گوادر : وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ کراچی کی طرح بلوچستان میں بھی بھتے کی پرچیاں ملتی تھیں لیکن سابق وزیراعظم نوازشریف کی کوششوں سے بلوچستان اور کراچی میں امن آیا اور لوگوں نے تحفظ کے احساس کے ساتھ سُکھ کا سانس لیا.

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ بلوچستان اب وہ پُرانا والا بلوچستان اورکراچی وہ کراچی نہیں رہا اور یہ سب نوازشریف کی مرہون منت ہوا ہے.

    وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کو منصوبہ بندی کے تحت خراب کیا گیا ہے جہاں مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے دہشت گردوں کی کمر توڑی اسی طرح بلوچستان میں بھی دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں مل رہی ہے.

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ جب سیاست دانوں کا احتساب ہوسکتا ہے تو ملک میں حکمرانی کرنے والے ڈکٹیٹرز کا بھی احتساب کیا جانا چاہیے تاکہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے.

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد خوشحال اور تعلیم یافتہ بلوچستان پاکستان کی معاشی سرگرمیوں میں سب سے اہم کردار ادا کرے گا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • غریب بھارت کے شاہ خرچ وزیر اعلیٰ

    غریب بھارت کے شاہ خرچ وزیر اعلیٰ

    نئی دہلی: بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے منت مانگنے اور اسے پورا کرنے کےلیے مندر تروپتی میں کروڑوں روپے کا سونا بھگوان کی نذر کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کے وزیر اعلیٰ نے اپنی منت پوری کرنے کے لیے مشہور مندر تروپی نے 5 کروڑ سے زائد رقم کا سونا بطور عطیہ کیا اور اپنی منت پوری ہونے کے لیے خصوصی عبادت بھی کی۔

    اس موقع پر چندر شیکھرا اپنے اہل خانہ اور کابینہ اراکین کے ہمراہ مندر پہنچے اور پوجا پاٹ کے بعد سونے کے زیورات کو دان کیا، مندر پر عطیہ کیے جانے والے سونے کے زیورات کا وزن 19 کلو گرام ہے۔

    gold-post-1

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مندر 2 ہزار سال پرانا ہے اور یہ اب تک چڑھایا جانے والا سب سے زیادہ عطیہ ہے تاہم اس مندر کو سب سے زیادہ پیسوں والا مندر کہا جاتا ہے جہاں عقیدت مند سالانہ اربوں روپے عطیہ کرتے ہیں۔

     ‘‘پڑھیں: ’’افلاس زدہ بھارت میں شادی پر 5 ارب روپے خرچ

    gold-post-3

    دوسری جانب وزیراعلیٰ کی جانب سے دیے جانے والے عطیے پر عوام نے  غم و غصے کا اظہار کیا ہے کیونکہ بھارت میں غربت کے باعث کئی گھرانے فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

    gold-post-2

     ریاست تلنگانہ کے عوام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے عوامی ٹیکس کے پیسوں سے کروڑوں روپے کا عطیہ کیا اگر انہیں اپنی منت پوری کروانی ہے تو اپنی جیب سے سونا خرید کر رقم عطیہ کریں۔

  • کراچی میں بد امنی : وزیراعلیٰ کا آئی جی سندھ پراظہار برہمی

    کراچی میں بد امنی : وزیراعلیٰ کا آئی جی سندھ پراظہار برہمی

    کراچی : شہر قائد میں بد امنی پر وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ پولیس کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ نجی ٹی وی چینل کے ڈی ایس این جی پر حملہ کے حوالے سے اطلاع نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا، مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی صاحب آپ میری ٹیم میں کام کے نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں نجی ٹی وی چینل کی گاڑی پر فائرنگ اور اس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کیمرہ مین کے جاں بحق ہونے پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ٹیلی فون کیا۔

    انہوں نے اے ڈی خواجہ پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں دہشت گردی ہوئی آپ نے مجھے بتایا کیوں نہیں؟ مجھے اطلاع نیو زچینلز سے ملی۔

    انہوں نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ دیانتدار پولیس افسر عہدوں پرتعینات ہو رہے ہیں، آئی جی صاحب آپ میری ٹیم میں کام کے نہیں ہیں۔ مراد علی شاہ نے ٹیلی فون پر آئی جی سندھ سے کئی سوال پوچھ لیے۔

    مزید پڑھیں : نجی چینل کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق 1 زخمی

    انہوں نے کہا کہ پولیس وین پر حملے کے بعد پولیس ٹیمیں دیر سے بھی کیوں نہیں پہنچیں؟ وزیراعلیٰ نے آئی جی سے مزید کہا کہ جواز مت بتائیں جو پوچھا جا رہا ہے اس کا جواب دیں کہ شہر میں وارداتیں اچانک کیوں بڑھ رہی ہیں، پولیس کہاں ہے؟ اس واقعے کے ذمہ داران کون ہیں ؟ ڈی آئی جی ،ایس ایس پی ،اے ایس پی ،ڈی ایس پی یاایس ایچ اوز؟

    واضح رہے کہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے کے ڈی اے چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے سماء ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔ اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ ڈی ایس این جی آپریٹر کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

  • اوپنیرسیلوم تامل ناڈوکےوزیر اعلیٰ بن گئے

    اوپنیرسیلوم تامل ناڈوکےوزیر اعلیٰ بن گئے

    چنائی: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جیا للیتا کےانتقال کے بعد پارٹی کے سینیئر رہنما اوپنیرسیلوم وزیراعلیٰ‌بن گئے۔

    تفصیلات کےمطابق بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جیا للیتا کے گزشتہ شب انتقال کےبعد ریاست کے وزیرخزانہ اوپنیرسیلوم نے19 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھالیا۔

    تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی کے آپولو اسپتال کی جانب سے جیا للیتا کی وفات کی خبر ملنے کےفوراََ بعد ان کی پارٹی کے ارکان نے اتفاق رائے سے اوپنیر سیلوم کو اپنا نیا وزیراعلیٰ منتخب کیا۔

    مزید پڑھیں:بھارتی ریاست تامل ناڈوکی وزیراعلیٰ جیاللیتاچل بسیں

    اوپنيرسیلوم جیاللیتا کے سب سے زیادہ وفادار ساتھی مانے جاتے ہیں اور ان کے بیمار پڑنے کے بعد سے ہی وہ ان کی جگہ سرکاری ذمہ داری نبھا رہے تھے۔

    خیال رہے کہ پہلی بار اوپنیرسیلوم نے 2001 اور 2002 کے دوران وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا جب قانونی وجوہات پر جیا للیتا اس عہدے کی ذمہ داری نہیں پوری سکتی تھیں اور دوسری بار15-2014 میں انہوں نے بطور وزیراعلیٰ خدمات انجام دیں۔

    یاد رہے کہ اوپنیر سیلوم سیاست میں آنے سے پہلے چائے بیچاکرتے تھے جبکہ سیاست میں قدم رکھنے کے بعدانہوں نے اپنی چائے کی دکان اپنے بھائی کے حوالے کردی۔

    واضح رہے کہ تامل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ اوپنيرسیلوم کاتعلق کاتھیور برادری سے ہے اور تامل ناڈو میں اس برادری کو بااثر تصور کیا جاتا ہے۔

  • بھارتی وزیراعلیٰ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا انوکھے انداز میں دورہ

    بھارتی وزیراعلیٰ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا انوکھے انداز میں دورہ

    بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو پولیس اہلکاروں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ گود میں اٹھا کر کروایا.

    تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نےضلع پنا کی تحصیل امان گنج کے سیلابی علاقوں کا انوکھےانداز میں دورہ کرکے سب کو حیران کردیا.

    وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران پیدل چلنا تک گوارہ نہیں کیا جس پر ان کو سیکورٹی اہلکاروں نے گود میں اٹھا کر دورہ کروایا.

    بھارتی وزیراعلیٰ کی اس غیر سنجیدہ حرکت پرجہاں ان کا مذاق بناوہی ان کوسخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا.

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کو تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش شیو راج چوہان خوشی خوشی پولیس اہلکاروں کی گود میں سوار ہو گئے،جبکہ ایک اور جگہ وزیر اعلیٰ نے اپنے جوتے اتار کر ساتھی کو تھما دیے.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی بھارتی وزیراعلی کی اس حرکت پر ان کو شدید تنقید کا سامنا ہے.

    یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں خاتون وزیر نے پروٹوکول کے نام پر بھیک مانگنے والے بچے کو لات دے ماری تھی.


    Minister Kusum Mehdele kicked a Boy by arynews

    واقعہ اس وقت پیش آیاجب اسٹیٹ منسٹر ایک تقریب میں شرکت کے لیے سڑک عبور کر رہی تھیں اور اچانک ایک چودہ سالہ بچہ بھیک مانگنے کے لیے ان کے سامنے آگیا.

  • پولیس مقابلوں کے دوران کالعدم تنظیم کے کئ دہشتگرد مارے گئے ہیں، آئی جی سندھ

    پولیس مقابلوں کے دوران کالعدم تنظیم کے کئ دہشتگرد مارے گئے ہیں، آئی جی سندھ

    کراچی: آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران مارے جانے والے زیادہ تر دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ سمیت دیگر کالعدم تنظیموں سے ہے۔

    پولیس ہیڈ آفس میں کراچی کے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کے دوران آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان کے تحت مصروف عمل ہیں۔

     کراچی ایئرپورٹ پرحملے کے ماسٹر مائنڈز ،زہرہ شاہد اور مولانا خالد محمود سومرو کے قتل میں ملوث ملزمان پکڑے جا چکے ہیں،  64کیسز فوجی عدالتوں میں بھیج چکے ہیں، کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران کالعدم تنظیم کے کئ دہشتگرد مارے گئے۔

     آئی جی سندھ نے کہا کہ ایسے مدارس جن کی رجسٹریشن اور دیگر دستاویزات مکمل نہیں ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔

     سندھ پولیس کے چیف نے کہا کہ پولیس اور رینجرز مل کرکام کررہی ہے سات ماہ کے دوران کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں 57 فیصد ، بینک ڈکیتیوں میں 52 فیصد،ٹارگٹ کلنگ میں31 فیصد کمی آئی جب کہ اغوائ برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کی شرح میں بھی واضح کمی ہوئی ہے۔

  • آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا میں اُڑادئیے

    آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا میں اُڑادئیے

    کراچی : آئی جی سندھ نے پولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی کیلئےخصوصی فورس بنانے کے وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ  غلام حیدر جمالی کو ڈیڑھ ماہ قبل خصوصی فورس کی تشکیل کا حکم دیا تھا،جس پر راحاکل عمل در آمد نہیں کیا گیا۔

    محکمہ پولیس ملک کےمستقبل کو محفوظ بنانے کی بجائے اپاہج بنانے پر تل گیا۔ پولیو رضاکاروں کی حفاظت کیلئے وزیراعلیٰ کے احکامات کو آئی جی سندھ خاطر میں نہ لائے۔

    وزیراعلی نے ڈیڑھ ماہ پہلے آئی جی کو پولیو رضا کاروں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی فورس بنانے کا حکم دیا تھا۔ جس کیلئے ایک ہزار اہلکاروں کی بھرتی کی ہدایت کی گئی تھی۔

    لیکن شاید سندھ کے اعلیٰ پولیس افسر نے پولیو رضاکاروں کی جان کی حفاظت کرنا ضروری نہیں سمجھا اور فورس تشکیل دینے کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔

    جب گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں پولیو رضا کاروں پرحملہ ہوا تووزیراعلیٰ سندھ کو بھی یاد آگیا اور آج امن و امان کے اجلاس میں ڈیڑھ ماہ قبل دئیے گئے حکم کو یاد کرنے لگے۔

    اگر یہ کام پولیو مہم شروع ہونے سے پہلے ہوتا تو شاید صورت حال کچھ اور ہوتی۔