Tag: وزیراعلی بلوچستان

  • عبدالقدوس بزنجو دوسری مرتبہ وزیراعلی بلوچستان بننے کے قریب

    عبدالقدوس بزنجو دوسری مرتبہ وزیراعلی بلوچستان بننے کے قریب

    کوئٹہ : بی اے پی کے عبدالقدوس بزنجو دوسری مرتبہ وزیراعلی بلوچستان بننے کے قریب ہیں ، بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آج عبدالقدوس بزنجوکا بلامقابلہ انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دو ماہ سے جاری پارلیمانی سیاسی ڈیڈلاک ختم ہوگیا ، نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔

    اجلاس میں آرٹیکل 130 (4) کے تحت نئے قائد ایوان کو منتخب کیا جائے گا، سرداربابر موسیٰ خیل ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی آج ہونے والے اسمبلی اجلاس میں قائم مقام اسپیکر کے فرائض انجام دیں گے۔

    گزشتہ روزقائد ایوان کیلئے پانچ کاغذات نامزدگی فارم اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائے گئے، پانچوں کاغذات عبدالقدوس بزنجو کیلئے جمع کروائے گئے جبکہ ان کے مقابل کسی بھی جماعت کے رکن کی جانب سے وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے کاغذات نہیں جمع کروائے۔

    آج اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب بلا مقابلہ عمل میں لایا جائے گا،اراکین اسمبلی اجلاس سے باقاعدہ انتخاب کے بعد وزیراعلی کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے اراکین اسمبلی اظہار خیال کریں گے۔

    پی ٹی آئی سمیت دیگر اتحادیوں نے حمایت کا اعلان کیا ہے، جس سے میر عبدالقدوس بزنجو کا بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہونا یقینی ہوگیا۔

    اجلاس کے بعد نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری آج شام چار بجے گورنر ہاوس میں ہوگی، جس میں عبدالقدوس بزنجو حلف اٹھائیں گے۔

  • دین اسلام انسانی حقوق کا علمبردار ہے‘ شہبازشریف

    دین اسلام انسانی حقوق کا علمبردار ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پیغمر اسلام حضرت محمدﷺ نے پوری انسانیت کے لیے انسانی حقوق کا ابدی اور لافانی پیغام دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن کےموقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ دین اسلام انسانی حقوق کا علمبردار ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پاسداری نہ کرنے والے معاشرے اپنا وجود کھو دیتے ہیں۔


    انسانی حقوق کےعالمی دن پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پیغام


    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی مہذب معاشروں کی پہچان ہے جبکہ شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ آج ہمیں شہری کے انسانی حقوق کو مقدم رکھنے کا عزم کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ مہذب معاشروں کی پہچان ہے۔

    ثنا اللہ زہری نے کہا کہ اسلام بنیادی انسانی حقوق کے فراہمی کا درس دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین انسانی حقوق کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔