Tag: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ

  • مصطفی عامر قتل کیس : وزیراعلی سندھ  کے اہم احکامات جاری

    مصطفی عامر قتل کیس : وزیراعلی سندھ کے اہم احکامات جاری

    کراچی : وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مصطفی عامر قتل کیس میں پولیس کو بلاتفریق کارروائیوں کے احکامات جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس جو کہ ہائی پروفائل کیس بن چکا ہے ، اس کیس کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ، وفاقی حساس ادارےکےافسر ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی شریک تھے۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی سی آئی اے ڈی آئی جی ساوتھ اور وفاقی حساس ادارے کے افسرکی جانب سے وزیراعلی سندھ کو کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر مکمل بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعلی سندھ کو عدالت میں ہونے والی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا، جس کے بعد وزیراعلی سندھ کی جانب سے پولیس کو بغیر کسی دباو میں کارروائی کے احکامات دیے گئے۔

    مصدقہ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پولیس کو اس ہائی پروفائل کیسے میں بلاتفریق کارروائیوں کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے منشیات اوردیگرجرائم کے خلاف بھی اہم ہدایات جاری کیں۔

    مراد علی شاہ کا نے کہا کہ اس پورے کیس میں تفتیش شفاف طریقے سے کی جائے تاکہ پروسیکیوشن کو کیس چلانے میں آسانی ہو اور مدد ملے تاکہ وہ ملزمان کو تفتیش کی بنا پر قرار واقعی سزا دلوا سکیں۔

    وزیراعلی سندھ کی جانب سے ہائی پروفائل کیس میں وفاقی حساس ادارے کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

  • حکومتی مدت مکمل کرکے عزت سے اپنی عوام کے پاس جارہے ہیں،  وزیراعلی سندھ کا  الوداعی خطاب

    حکومتی مدت مکمل کرکے عزت سے اپنی عوام کے پاس جارہے ہیں، وزیراعلی سندھ کا الوداعی خطاب

    کراچی : وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومتی مدت مکمل کرکے عزت سے اپنی عوام کے پاس جارہے ہیں، تین ماہ کے بعد واپس آئیں گے اور پھر خدمت کاسلسلہ شروع کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کے الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا شکرگزار ہوں جنھوں نے میری رہنمائی کی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 2022 کے سیلاب کی تباہی دیکھ کر ہمت ہار چکا تھا، سیلاب سے نمٹنے کیلئے سندھ کابینہ کی محنت سے سب ممکن ہوا، ہم نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے سیلاب متاثرین کی دل سے بھرپور خدمت کی ہے، چیئرمین پی پی کی ہدایات پر سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر دے رہے ہیں اور گھروں کے مالکان کو ٹائٹل بھی دے رہے ہیں۔

    انھوں نے تھر میں کوئلے اور بجلی کی پیداوار کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مدت مکمل کرکےعزت سےاپنی عوام کے پاس جارہے ہیں، ووٹرز ہمارےصرف سپورٹرزنہیں بلکہ وہ ہمارے بھائی بہن ہیں، ہم 3ماہ کے بعد واپس آئیں گے اور پھر خدمت کاسلسلہ شروع کریں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ ، بیوروکریسی اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری سہیل راجپوت اور سابق چیف سیکریٹری ممتاز شاہ کا شکرگزار ہوں۔

  • لاک ڈاؤن کا فیصلہ ، وزیراعلیٰ سندھ کا  انٹر کے امتحانات کے حوالے سے بڑا اعلان

    لاک ڈاؤن کا فیصلہ ، وزیراعلیٰ سندھ کا انٹر کے امتحانات کے حوالے سے بڑا اعلان

    کراچی : وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن کے فیصلے کے پیش نظر اگلے ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنے اعلان کردیا اور کہا لاک ڈاؤن کامیاب رہا تو 9اگست کو سب کھولنا شروع کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس کی ، جس میں گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے بتایا کہ ہماری ٹاسک فورس کی میٹنگ میں کچھ فیصلےہوئےہیں، سندھ ٹاسک فورس نے بہت مشکل فیصلے کئے، 20 یا 21مارچ 2020 میں ہم نے مکمل لاک ڈاؤن کیا تھا کیونکہ کوروناکی پہلی لہر میں جون میں صحت نظام پرسخت دباؤ تھا۔

    امتحانات کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ کل سے ایک ہفتے تک کوئی امتحان نہیں ہوگا، تاریخ بڑھائی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کوروناکی دوسری اور تیسری لہر میں ہم محفوظ رہے ، کوروناکی تیسری لہر کے اثرات ناردرن ایریاز میں آئے تھے، جس کے بعد ہم نے اپنی ہیلتھ کیئرکو بہتر کیا پھروبا پر کنٹرول شروع کیا۔

    انھوں نے کہا کہ کوروناکی چوتھی لہرمیں ڈیلٹا ویئریئنٹ ہے، کوروناکی چوتھی لہرکافی خطرناک ہے ، ڈیلٹا ویرینٹ کم از کم 5لوگوں کو مزید متاثر کرتاہے، ڈیلٹا ریرینٹ سے سب سے زیادہ متاثر کراچی ہے۔

    کورونا کیسز سے متعلق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے بتایاکہ 100 میں سے 40 کیسز ڈیلٹا کے رپورٹ ہورہےہیں، جون میں500کیسزتھے اور گزشتہ3دن سے 2ہزار سے زائد کیسز آرہے ہیں، کوروناوائرس اوپن ایئرمیں کم اور تنگ جگہ پر زیادہ پھیلتا ہے۔

    ڈیلٹاویرینٹ کے پھیلاؤ کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈیلٹاویرینٹ کوروکانہ گیاتویہ تیزی سےپھیلےگا، وائرس کا پھیلاؤ نہ روکا تو اسپتال کی سہولتیں چوک ہوجائیں گی ، تقریباً5فیصدلوگوں کواسپتال کی ضرورت پڑتی ہے، ہمارے پاس میڈیکل سہولت ایسی نہیں کہ سب کوکورکرسکیں، 4یا5دن یہی صورتحال رہی توطبی سہولتیں کولیپ جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس میٹنگ کے بعد اسدعمر اور فیصل سلطان کو آگاہ کیاہے، اسدعمر اور فیصل سلطان نے یقین دلایا کہ عملدرآمد میں مدد کریں گے، یہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہے ، جو چیزیں کھلی ہوں گی ان کی فہرست جاری کریں گے۔

    مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ سمیت کراچی کے لوگوں سے درخواست ہے جزوی لاک ڈاؤن میں تعاون کریں، جزوی لاک ڈاؤن 8اگست تک رہے گا،9اگست سے کھولنےکی طرف جائیں گے، 9دن پورا تعاون کیاگیا تو پوری امید ہے وباکاپھیلاؤ روک سکیں گے، ہماری دعا تو یہی ہے کہ 9دن بعد یہ وبا ختم ہوجائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ وبا ختم ہونےوالی نہیں مگر اسپتالوں کی صورتحال بہتر ہوگی اور یہ سب تب ہی ممکن ہوگاکہ ہم ایس اوپیز پرعمل کریں اور مکمل احتیاط کریں، آپ لوگوں کی مدداورتعاون سےہی یہ سب کچھ ممکن ہو پائے گا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ کراچی 2ہفتے پہلے کورونا کیسز کی شرح 6فیصد تھی ، اس وائرس کی چین بریک کرنے کیلئے اہم فیصلے کرناضروری تھے، کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 33فیصدکیسزکی شرح ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سب نے اتفاق کیا کہ وبا کا پھیلاؤ روکنے کی ضرورت ہے، لوگ مدد کریں کہ یہ لاک ڈاؤن کامیاب ہو، لاک ڈاؤن کامیاب ہوا تو 9 اگست کو سب کھولناشروع کریں گے تو اطمینان ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سماجی فاصلے ،ایس اوپیز پرعملدرآمد ہی پھیلاؤ روکنے کاواحد طریقہ ہے، لاک ڈاؤن میں باور کریں گے کہ ویکسین کا عمل متاثر نہ ہو جبکہ ٹرانسپورٹ صرف ویکسین لگوانیوالوں کیلئے کھلی رہےگی۔

    انھوں نے بتایا کہ ادویات اور کھانے پینے کی ضروری اشیا کا کاروبار کھلا رہے گا، ایکسپورٹ انڈسٹری کھلی رہے گی ، بینک وفاق کے ماتحت ہیں مگر حاضری کم رکھنے کا کہیں گے جبکہ میڈیا نمائندوں کو ماسک کیساتھ کام کی اجازت ہے، ریسٹورنٹس کو صرف آن لائن ڈیلیوری کی اجازت ہے اور ساتھ ہی گروسری، میڈیکل اسٹور، میٹ اینڈ ملک شاپ کھلےرہیں گے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ سندھ میں ایس اوپیز پر عمل نہیں ہورا ہورہا ، جب9 اگست چیزیں کھولیں گے توایس اوپیز کیساتھ سب کچھ ہوگا۔

  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو  بڑا ریلیف مل گیا

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے خلاف کارروائی کی درخواست خارج کر دی، مراد علی شاہ پر ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاالزام تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا، الیکشن کمیشن میں ممبر پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے خلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت کی۔

    سماعت میں الیکشن کمیشن نے مراد علی شاہ کے خلاف کارروائی کی درخواست خارج کر دی، درخواست پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی عدم پیروی پر خارج کی۔

    وزیراعلی سندھ پر این اے دو سو پانچ گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام تھا اور حلیم عادل شیخ نے سعید غنی سمیت دیگر وزراء کیخلاف بھی کارروائی کی استدعا کر رکھی تھی۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی نے مراد علی شاہ کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

    یاد رہے رواں سال جولائی میں پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کیخلاف گھوٹکی میں سرکاری مشینری استعمال کرنے کے الزام میں ان کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کراوائی تھی۔

    درخواست میں کہا گیا تھا مراد علی شاہ نے اپنے اس عمل سے الیکشن کمیشن پربراہ راست اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے، ضابطہ اخلاق کے تحت حکومتی افراد الیکشن پراثرانداز نہیں ہوسکتے، لہٰذا ان کیخلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔

  • تھرکول اتھارٹی کرپشن کیس ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ایک ماہ میں جواب طلب

    تھرکول اتھارٹی کرپشن کیس ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ایک ماہ میں جواب طلب

    کراچی : سپریم کورٹ نےتھرکول اتھارٹی کرپشن کیس میں وزیراعلی سندھ سےایک ماہ میں جواب طلب کرلیا،جسٹس گلزار آڈٹ رپورٹ پیش نہ کرنے پر سندھ حکومت پر برس پڑے اور کہا ایک سو پانچ ارب روپے خرچ کردیئے لیکن تھر والوں کوایک گلاس صاف پانی کا نہیں ملا، سارے پیسے جیبوں میں گئے اور کرپشن کی نذر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں تھرکول اتھارٹی میں اربوں روپے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت میں آڈٹ رپورٹ پیش نہ کرنے جسٹس گلزار نے سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزیر اعلی خود جوابدہ ہیں، ایک سو پانچ ارب روپے خرچ کردیئے مگر تھر والوں کو ایک گلاس صاف پانی نہیں ملا۔

    جسٹس گلزار نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمےمیں کہا آپ کی حکومت کر کیا رہی ہے؟عوام کو بنیادی سہولت نہیں دے سکی، یہ سارے پیسے جیبوں میں گئے اور کرپشن کی نذر ہوگئے، حکومت کا بنیادی کام عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔

    جسٹس گلزار کا کہنا تھا آپ لوگ شفاف طریقے سے ترقیاتی کام بھی نہیں کرسکے، اسپیشل انیشیٹیو ڈپارٹمنٹ، تھرکول اتھارٹی، موبائل ایمرجنسی یونٹ کے نام پر اربوں روپےکی کرپشن کی گئی۔

    عدالت نے وزیراعلی سندھ سے ایک ماہ میں جواب طلب کرلیا۔

    مزید پڑھیں : تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع

    خیال رہے 19 مارچ کو تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی، جس کے بعد تین سو تیس میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کردی گئی تھی، پراجیکٹ کی کامیابی پر وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ آج پاکستان کے لیے بڑا دن ہے، سندھ پاکستان کو توانائی، سلامتی کی راہ پر گامزن کررہا ہے، تھر سے پاکستان کے بدلنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

    یاد رہے دسمبر 2018 میں سپریم کورٹ نے تھرکول منصوبہ نیب کو بھجواتے ہوئے ثمرمبارک مند کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا، چیف جسٹس نے کہا تھا ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا تھا بجلی سے ملک کومالا مال کردوں گا، لیکن منصوبے کی جگہ سے لوگ سامان بھی اٹھا کرلے گئے، منصوبے پراربوں روپے لگے ان کا حساب کون دے گا۔

    اس سے قبل تھر کول پاور پراجیکٹ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے آڈیٹر جنرل کو فرانزک آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے 15 روز میں رپورٹ طلب کی تھی، چیف جسٹس نے کہا تھا کہ کہاں گئے ڈاکٹر ثمر مند مبارک کے دعوے؟ کیا معاملہ ایف آئی اے کو نہ بھیج دیں یا اس کی نئے سرے سے تحقیقات کروائی جائیں۔