Tag: وزیراعلی قائم علی شاہ

  • کراچی : اےآر وائی نیوز رپورٹر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی

    کراچی : اےآر وائی نیوز رپورٹر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی

    کراچی : گلشن اقبال کے علاقے میں ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران اے آروائی کے نیوز رپورٹر بابو اقبال اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق ڈاکوبابو اقبال کے گھر میں ڈکیتی کرنےکے لیے داخل ہوئے تو بابواقبال اور ان کے بھائی شکیل نے مزحمت کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دونوں کو زخمی کردیا.

    ڈاکو لوٹ مار کرنے کے بعد نقد رقم، زیورات اور دیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہوگئے.

    اے آر وائی کے رپورٹر بابو اقبال کے بھائی شکیل کا کہنا تھاکہ ڈاکوگھر میں ڈکیتی کے لیے داخل ہوئے،ڈاکوؤں کوگھر کے بارے میں معلومات تھیں.

    فارنسک ٹیم نے ڈکیتی کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کر لیے، پولیس نے تحقیقات شروع کردی لیکن کوئی مشتبہ شخص ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا.

    وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے واقعے کا نوٹس لے لیا گیا، وزیراعلی نے آئی جی سندھ کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی.

  • محکمہ تعلیم سندھ کا گوسٹ اساتذہ کیخلاف کاروائی کا آغاز

    محکمہ تعلیم سندھ کا گوسٹ اساتذہ کیخلاف کاروائی کا آغاز

    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صو بے بھر میں گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئے پہلے مرحلے میں وزیر اعلی سندھ کے حلقہ انتخاب خیر پور کے77اساتذہ کو معطل کردیا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں کئی ہزار گھوسٹ اساتذہ کو معطل کیا جائے گا۔

    حکمرانوں کے تعلیم کے بارے میں غیر سنجیدہ رویئے کا اندازہ اس با ت سے لگا یا جا سکتا ہے ملک بھر میں ایسے اساتذہ موجود ہیں جو تنخواہ تو لیتے ہیں لیکن اسکو ل نہیں جا تے ہیں۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے وزیراعلی قائم علی شاہ کے آبائی حلقے میں ستتر ایسے اساتذہ کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جو گھو سٹ ہیں۔ اسی طرح کی مہم ماضی میں ملک کے تمام صوبوں میں چلتی رہی ہیں لیکن سیاست اور طاقت کے ہتھیا روں سے لیس گھوسٹ اساتذہ کیخلاف کارروائی کے بجا ئے انہیں ترقیوں سے نوازا جاتا رہا ہے۔

    اب دیکھنا یہ ہے صو بہ سندھ میں چلنے والی حالیہ کارروائی کا کو ئی نتیجہ برآمد ہو تا ہے یا یہ مہم بھی محکمہ پولیس کی ہتھیاروں کی برآمد گی مہم کی مانند اپنی موت آپ مرجاتی ہے۔