Tag: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف

  • ترقی کی راہ میں‌ رخنہ ڈالنے والےناکام ہوں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

    ترقی کی راہ میں‌ رخنہ ڈالنے والےناکام ہوں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترقی میں رخنہ ڈالنے والوں کی منفی سیاست کا لاک ڈاؤن ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے طلال چوہدری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے،جبکہ جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں بھی شکست ہوگی۔

    اس موقع پرشہبازشریف کا کہناتھاکہ ترقی کاسلسلہ روکنے کی سازشیں کرنے والے پہلے بھی ناکامی سے دوچار ہوئے اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے شکست خوردہ عناصر کو ہر موقع پر رد کیا ہے۔

    بعداذاں رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پرتنقیدکرنیوالےترقی،خوشحالی کےدشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ رکاوٹیں کھڑی کرنیوالوں کوعوام کی محرومیوں کاخاتمہ برداشت نہیں ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ مخالفیں کی زبانیں اورنج لائن منصوبےکی تکمیل پربند ہو جائینگی۔ رکن قومی اسمبلی سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں عوامی خدمت کےریکارڈقائم کریں گے۔

     

    مزید پڑھیں:دھرنا گروپ کو ہرمحاذپر شکست ہوئی،شہبازشریف

    اس سے قبل گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناتھاکہ پاکستان کے عوام مسائل کا حل اور ملک کی ترقی چاپتے ہیں،عوام نے الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کومسترد کردیا ہے۔

    واضح رہےکہ شہباز شریف نے کہاتھا ذاتی مفادات کےلیے قوم کو تقسیم کرنےوالوں کو ناکامی ہوئی،تبدیلی صرف نعروں اور تقریروں سے نہیں عملی اقدامات سے آتی ہے۔

  • جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی شہباز شریف سے ملاقات

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی شہباز شریف سے ملاقات

    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں اتفاق پایا گیا کہ ملک میں اتحاد کی ضرورت ہے،دھرنے اور احتجاجوں سے قومی مفادات پر ضرب نہیں لگنی چاہیئے۔

    مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں جماعت اسلامی کے سہ روزہ اجتماع میں شرکت میں آنے والے غیر ملکی مندوبین اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اتحاد اور اتفاق کی جتنی ضرورت اب ہے پہلے کبھی نہ تھی دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

    سراج الحق امیر جماعت اسلامی وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا کررہا ہے دھرنے اور احتجاج اپوزیشن کا حق ہے مگر قومی مفادات پر ضرب نہیں لگنی چاہئیے۔

    اجتماع میں آنے والے اسلامی تحریکوں کے قائدین نے بھی وزیراعلی پنجاب سے فردا فردا ملاقات کی، اس موقع پر سراج الحق نے جماعت اسلامی کے سہ روزہ اجتماع کیلئے تعاون فراہم کرنے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

  • وسائل نہ رکھنے والے باہر نکل آئے تو ملک میں کچھ نہیں بچے گا، شہباز شریف

    وسائل نہ رکھنے والے باہر نکل آئے تو ملک میں کچھ نہیں بچے گا، شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ انقلاب لانے والے یاد رکھیں کہ یہ ملک دو طبقات میں تقسیم ہو چکا ہے اور اگر وسائل سے محروم طبقہ باہر نکل آیا تو نہ جاتی عمرہ رہے گا اور نہ ہی بنی گالہ بچے گا۔

    وزیراعلی ہاوس میں لیڈی ہیلتھ وزیٹرز ، ورکرز اور الائیڈ سٹاف کو مستقل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں بحران پیدا کرنے والے عوام کی حالت پر رحم کھائیں ،انہوں نے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان محروم اور وسائل رکھنے والے طبقات میں تقسیم ہو چکا ہے، وسائل رکھنے والے محروم لوگوں سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے ۔

    انہوں نے انقلاب کی بات کرنے والوں پر واضح کیا کہ اگر وسائل نہ رکھنے والے باہر نکل آئے تو ملک میں کچھ نہیں بچے گا، وزیراعلی نے کہا کہ اپوزیشن والے قوم کی حالت پر رحم کھاتے ہوئے ہوش کے ناخن لیں، وزیراعلی نے کہا کہ شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے باون ہزار ملازمین کو مستقل کرنے میں اگرچہ تاخیر ہوئی مگر انہیں انکا حق مکمل طور پر ملے گا۔

  • شدید سیلاب کے بعد پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ

    شدید سیلاب کے بعد پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ

    لاہور: پنجاب حکومت نے سیلاب کے باعث صوبے میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔

    وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے بھی نارووال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں ظفروال اور تیرہ کا دورہ کیا، متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیکر نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

    شہباز شریف کشتی میں بیٹھ کر سیلاب میں گھرے ہوئے علاقوں کا دورہ بھی کیا،ان کے ساتھ وفاقی وزیر احسن اقبال بھی تھے، وزیراعلٰی شہباز شریف نے خانکی ہیڈ ورکس اور گجرات کا بھی دورہ کیا، امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔

  • سیاسی ڈیڈ لاک ڈائیلاگ کے زریعے ختم ہوگا، شہباز شریف

    سیاسی ڈیڈ لاک ڈائیلاگ کے زریعے ختم ہوگا، شہباز شریف

    لاہور :وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی ڈیڈ لاک مذاکرات کے زریعے ختم ہوگا۔

    وزیراعلی شہباز شریف نے کہا کہ یوم آزادی کو متنازع بنانے والے سیاسی عناصر شاہراہ دستور پر خود متنازعہ حیثیت اختیار کر چکے ہیں،  شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے آئین اور جمہوری نظام کے تحفظ کا عزم خوش آئند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے مذاکرات کے ذریعے سیاسی مسائل کے حل کا حامی رہا ہوں اور آج بھی کہتا ہوں کہ سیاسی ڈیڈلاک ڈائیلاگ کے ذریعے ہی ختم ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت نے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا ہے۔