Tag: وزیراعلی کے پی

  • وزیراعلی کے پی کی سربراہی میں حکومتی  کمیٹی کے قومی پشتون جرگے سے مذاکرات  کامیاب

    وزیراعلی کے پی کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی کے قومی پشتون جرگے سے مذاکرات کامیاب

    پشاور : وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی کے قومی پشتون جرگے سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی کے قومی پشتون جرگے سے رات گئے مذاکرات ہوئے۔

    ن لیگی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے پی اسمبلی ملک طارق اعوان نے بتایا مذاکرات کامیاب رہے، قومی پشتون جرگے کو تین دن تک اجتماع کی اجازت ہوگی، جس کیلئے سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اجتماع کے بعد مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگا، آئین و قانون کی پاسداری اور پختون روایات کو مقدم رکھنے پر اتفاق ہوا ساتھ ہی آئین و قانون کے دائرے میں اجتماع کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

    ن لیگی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ مذاکرات میں ریاست مخالف سرگرمی نہ کرنےکی یقین دہانی کرائی گئی ہے جبکہ آئین اور قانون کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    ملک طارق اعوان کا کہنا تھا کہ فریقین میں مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، پارلیمانی لیڈران،اسپیکر اور وزیر اعلیٰ کی قیادت میں مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں فریقین نے گرم جوشی کامظاہرہ کرتے ہوئے کھل کر اظہار خیال کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا وفاقی حکومت اور صوبائی اسمبلی نے مجھ پر اعتماد کیا، مجھ پر جو اعتماد کیا گیا اس کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔

    خیال رہے خیبر پختونخوا میں امن و امان کیلئے گرینڈ جرگے نے وزیراعلیٰ علی امین کو مکمل اختیار دیتے ہوئے پی ٹی ایم سے بات کی اجازت دی تھی۔

  • کیا علی امین گنڈا پور کے پی کے اگلے وزیراعلی ہوں گے؟

    کیا علی امین گنڈا پور کے پی کے اگلے وزیراعلی ہوں گے؟

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈا پور کو اگلا وزیر اعلیٰ بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے نامزد کردہ آزاد امیدواروں نے خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ نشستیں حاصل کرلی ہیں اور پارٹی کے صوبائی صدر علی امین گنڈا پور متوقع طور پر اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا علی امین گنڈا پور کے پی کے اگلے وزیراعلی بن پائی گے؟ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں تفصیلی گفتگو کی۔

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کہنا تھا کہ کیوں نہیں بنیں گے، انہوں نے پارٹی کے مشکل حالات میں کام کیا ہے اور وہ ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں۔

    علی محمد خان نے مزید کہا کہ کے پی کی وزارت اعلیٰ کیلئے امین علی گنڈا پور ایک مضبوط امیدوار ہیں اور وہ صوبے کو بہتر انداز میں چلائیں گے۔