Tag: وزیربلدیات

  • جہاں غیرقانونی تعمیرات ہو رہی ہےاس کے خلاف کارروائی ہوگی‘ سعید غنی

    جہاں غیرقانونی تعمیرات ہو رہی ہےاس کے خلاف کارروائی ہوگی‘ سعید غنی

    کراچی : وزیربلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوتے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ آج صبح لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اچانک دورہ کیا وہاں آفس میں ڈی جی صاحب بھی نہیں تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی جی عبد العزیزمیمن کے پاس 9 چارجز ہیں، تحقیقات کروں گا گورنمنٹ نے عہدے دیے یا خود سے سنبھال لیے، قانون اورعدالتی دائرے میں رہتے ہوئے فیصلے کریں گے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ جہاں غیرقانونی تعمیرات ہورہی ہے اس کے خلاف کارروائی ہوگی، جہاں بھی قبضے ہوئے ان میں کوتاہی اداروں کی ہے۔

    وزیربلدیات سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی اور شہرمیں پانی کی منصفانہ تقسیم جلد ممکن بنائیں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ لیڈرشپ نے فری ہینڈ دیا ہے، نہ پہلے دباؤمیں آیا نہ اب آؤں گا۔

    کراچی میں پہلےنتائج چوری ہوتےتھے اور اس مرتبہ ڈاکہ پڑاہے،سعید غنی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیربلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی میں پہلے نتائج چوری ہوتے تھے اور اس مرتبہ ڈاکہ پڑا ہے، سندھ کے شہروں میں 3 سے 4 ماہ میں تبدیلی نظر آئے گی۔

  • وزیر بلدیات سندھ کا شاہراہوں‌ کا دورہ، پانی کی نکاسی کی نگرانی

    وزیر بلدیات سندھ کا شاہراہوں‌ کا دورہ، پانی کی نکاسی کی نگرانی

    وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا کہ وہ گذشتہ رات سے اب تک ہونے والی بارشوں کے بعد نکاسی آب کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں اور بلدیاتی اداروں میں اس حوالے سے غفلت کے مرتکب افسران سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سیز کے اشتہاری بل بورڈز ہٹا دیئے گئے ہیں تاہم کچھ مقامات پر کنٹونمنٹ بورڈ اور پرائیویٹ اداروں کی جانب سے اپنی عمارتوں پر ہورڈنگز لگائے گئے ہیں جنہیں فوری ہٹانے کے لیے درخواست کی جا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اور کے ڈی اے کے درمیان کوئی تنازع نہیں ،یہ دونوں ادارے وزارت بلدیات کے تحت ہیں اور سب مل کر کام کر رہے ہیں اگر کوئی معمولی مسائل ہیں بھی تو انہیں جلد حل کرلیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ تیز بارش کے باوجود شہر میں مرکزی شاہراہوں اور کوریڈورز پر ٹریفک رواں دواں ہے اور صورتحال کنٹرول میں ہے ۔ وزیر بلدیات نے مختلف برساتی نالوں کا بھی دورہ کیا اور گجر نالہ ، اورنگی نالہ، پی ای سی ایچ ایس نالہ سمیت دیگر نالوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ جہاں جہاں برساتی نالوں میں رکاوٹیں حائل ہیں انہیں فوری دور کیا جائے۔

    صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے بتایا کہ اس بار شہر میں معمول سے زیادہ مون سون کی بارشیں متوقع ہیں لہٰذا کوشش کی جا رہی ہے کہ برساتی پانی کی نکاسی کے لیے ہرممکن بہتر اور زیادہ انتظامات کیے جائیں،رمضان المبارک میں شہریوں کی رہنمائی اور ٹریفک کنٹرول میں مدد کے لیے 650 سٹی وارڈنز کو شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے

    ایڈمسنٹریٹر نے بتایا کہ وہ مون سون کی بارشوں کے دوران خدمات انجام دیتے رہیں گے جبکہ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کو بھی فعال رکھا گیا ہے اور پارکس اور محکمہ انجینئرنگ کے ایمرجنسی سینٹرز 24 گھنٹے فعال رکھے جا رہے ہیں جہاں ہمہ وقت عملہ اور ضروری مشینری موجود ہے،بارشوں کے حوالے سے شہری اپنی شکایات کمپلین نمبر 1339 پر 24 گھنٹے درج کراسکتے ہیں جس پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ منگل اور بدھ کے روز بارش کے بعد برساتی پانی کی نکاسی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شارع فیصل پر نرسری مارکیٹ، لال کوٹھی، پوسٹ آفس اور ٹیپو سلطان روڈ سمیت کارساز موڑ پر جہاں جہاں بارش کا پانی جمع ہوا اسے فوری طور پر نکالنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ ایکسپریس وے شہید ملت روڈ، شاہراہ قائدین اور یونیورسٹی روڈ پر بھی برساتی پانی جمع ہونے کی شکایت پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی جس سے ان تمام مقامات پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں مدد ملی۔

    لئیق احمد نے مزید بتایا کہ ایف ٹی سی اور لیاقت آباد انڈر پاس پر بھی ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے پانی نکالا گیا۔ بارش شروع ہوتے ہی محکمہ میونسپل سروسز کے سیکڑوں اہلکار شہر کی مختلف سڑکوں پر موجود تھے اور نکاسی آب کا کام تیزی سے شروع کردیا گیا تھا جو بدھ کے روز ہونے والی بارش کے بعد بھی جاری رہا اور جہاں جہاں سے پانی کھڑا ہونے کی شکایات ملی تھیں وہاں فوری طور پر عملہ اور مشینری روانہ کردی گئی۔

  • محکمہ بلدیات سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرینگے، شرجیل میمن

    محکمہ بلدیات سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرینگے، شرجیل میمن

    کراچی : وزیربلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نےکہا ہے کہ کراچی میں جرم کرنے والا ہردوسراشخص بلدیہ کےمحکمےمیں ملازم نکلتا ہے، فارغ کرنے کیلئے حتمی فہرستیں تیار کرلی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تجاوزات اورشادی ہالوں کی اکھاڑپچھاڑکرتےکرتےوزیربلدیات شرجیل میمن نےبلدیہ میں بھی اکھاڑپچھاڑکااعلان کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرم کرنے والا ہردوسراشخص بلدیہ میں ملازم ہوتاہے، ایم کیوایم پرالزام لگتا ہے کہ اس نے بلدیہ میں اپنے لوگوں کوبھرتی کرایا۔

    شرجیل میمن نے غیرقانونی تجاوزات کی ذمہ داری بھی سابقہ بلدیاتی حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا ان کے قبضہ مافیا اس قدر پروان چڑھا کہ ندی نالوں پربھی قبضےہوگئے۔

    وزیربلدیات نے اس عزم کا اظہارکیا کہ شہرکو قبضہ مافیا سے نجات دلاکرہی دم لینگے۔