Tag: وزیربلدیات سندھ

  • قانونی زمین کوکمرشلائزکیاگیا انہیں توڑاگیا تو عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا، سعید غنی

    قانونی زمین کوکمرشلائزکیاگیا انہیں توڑاگیا تو عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا، سعید غنی

    کراچی : وزیربلدیات سندھ سعیدغنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں رہائشی علاقوں کو توڑنا ہمارے لیے ممکن نہیں، قانونی زمین کو کمرشلائز کیاگیا انہیں  توڑا گیا توعہدے سے استعفیٰ دے دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات سندھ سعیدغنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کسی کو پانی کا کنکشن لگانے کی اجازت دینے کا اختیار نہیں، میں نے آج تک کسی کو پانی کے کنکشن کی اجازت نہیں دی، کسی ایم این اے، ایم پی اے کو پانی کا کنکشن لگانے کی اجازت نہیں، کوشش کرتے ہیں پانی کی منصفافہ تقسیم ہو۔

    [bs-quote quote=”کراچی میں رہائشی علاقوں کو توڑنا ہمارے لیے ممکن نہیں، گھر توڑنے کے بجائےعہدہ چھوڑنے کو ترجیح دوں گا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”سعید غنی "][/bs-quote]

    غیر قانونی تجاوزات کے حوالے سے سعید غنی کا کہنا تھا کہ 500 کی تعداد ایسے ہی کہی گئی ہے، تعداد اس سے زیادہ ہوگی، کراچی میں رہائشی علاقوں کو توڑنا ہمارے لیے ممکن نہیں، قانونی زمین کو کمرشلائز کیاگیا انہیں توڑا گیا تو عہدے سے استعفیٰ دوں گا۔

    وزیربلدیات سندھ نے کہا گھر توڑنے کے بجائےعہدہ چھوڑنے کو ترجیح دوں گا، سپریم کورٹ میں پارک کی الاٹمنٹ کوکہاگیا وہ صحیح ہیں، 11-2001 ماسٹرپلان کامحکمہ سٹی گورمنٹ کے پاس رہا، ہزاروں عمارتیں بغیر کسی اجازت کے تعمیر کی گئیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان گھانچی کےزخمی ہونےکے بعد جوتاثر پی ٹی آئی والوں نے دینے کی کوشش کی وہ نامناسب ہے، جس طرح کی ایف آئی آر کہی گئی ویسی درج ہوئی، دو نامزد ملزمان گرفتار ہیں تیسرا بھی جلد گرفتار ہوجائےگا۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے رہائشی گھروں کےکمرشل مقاصد میں تبدیلی پر مکمل پابندی جبکہ رہائشی پلاٹوں پر شادی ہال، شاپنگ سینٹر اور پلازوں کی تعمیر پر بھی پابندی عائد کردی تھی اور حکم دیا کوئی گھرگراکرکسی قسم کاکمرشل استعمال نہ کیاجائے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ہرقسم کی غیرقانونی تجاوزات فوری گرادی جائیں، سپریم کورٹ کا بڑاحکم

    سپریم کورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا غیرقانونی شادی ہال ہو یاشاپنگ مال اورپلازہ، کراچی میں ہرقسم کی غیرقانونی تجاوزات فوری گرادی جائیں اور حکام کو کہا بندوق اٹھائیں، کچھ بھی کریں، عدالتی فیصلے پر ہر حال میں عمل کریں، کراچی کوچالیس سال پہلے والی پوزیشن میں بحال کریں۔

    گذشتہ روز سماعت میں جسٹس گلزار احمد کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ شہرکی کم ازکم500عمارتیں گراناہوں گی، شہرکی تباہی میں سب اداروں کی ملی بھگت شامل ہے اور حکم دیا سندھ حکومت شہرکی تباہی پرماہرین سےمشاورت کرے، بتایاجائے بے ہنگم اور غیر قانونی عمارتوں کوکیسےگرایاجاسکتاہے۔

  • لوکل گورنمنٹ میں جعلی بھرتیاں ہورہی ہیں‘ سعید غنی

    لوکل گورنمنٹ میں جعلی بھرتیاں ہورہی ہیں‘ سعید غنی

    حیدرآباد: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہےکہ ایک جعلی ریکٹ ہے جو جعلی طریقے سے بھرتیاں کراتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ میں جعلی بھرتیاں ہو رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جعلی بھرتیوں کا مطلب یہ نہیں ہمارا محکمہ اس میں ملوث ہے، ایک جعلی ریکٹ ہے جو جعلی طریقے سے بھرتیاں کراتا ہے۔

    صوبائی وزیربلدیات نے کہا کہ جعلی بھرتیوں پرجوائننگ کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے، بلدیاتی اداروں کے لیے احتساب کا نظام موجود ہے۔

    سعیدغنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا وہ نئے پاکستان کے مزے لیں، آئی جی اسلام آباد کا معاملہ سب کے سامنے ہے۔

    جہاں غیرقانونی تعمیرات ہو رہی ہےاس کے خلاف کارروائی ہوگی‘ سعید غنی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیربلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ جہاں غیرقانونی تعمیرات ہورہی ہے اس کے خلاف کارروائی ہوگی، جہاں بھی قبضے ہوئے ان میں کوتاہی اداروں کی ہے۔

  • خاتونِ اول عمران خان کو مزارِقائد بھیجیں، سعید غنی کا مشورہ

    خاتونِ اول عمران خان کو مزارِقائد بھیجیں، سعید غنی کا مشورہ

    کراچی : وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے خاتون اول کو عمران خان کو مزارقائد بھیجنے کا مشورہ دے دیا اور کہا عمران خان کا مزار قائد پر نہ آنا اچھی بات نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مزارقائد پر نہ آنا اچھی بات نہیں، اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیرِاطلاعات کی 55 روپے فی کلومیٹر والی بات پر بھی تنقید کی۔

    رہنماپیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ کو کچھ دن سیاسی سرگرمیاں کرنے دیں، عمران اسماعیل کو گورنرہاؤس میں نہیں رہنا چاہئے یہ ان کی پارٹی کا فیصلہ تھا۔

    انھوں نے کہا یہ بھی بتا دیا ہے کہ میئرکراچی کے کہنے پر بلدیاتی قوانین تبدیل نہیں ہوں گے، میئرکراچی کے نمائندے اسمبلی میں ہیں ترمیم لےآئیں۔

    سعید غنی سندھ کا کہنا تھا پی ٹی آئی دوستوں سے بات کریں گے کہ پچپن کی جگہ 550روپے فی کلو میٹر لے لیں، سندھ بھر کا دورہ کرنا ہے، گاڑی سے جاؤں گا تو پیٹرول زیادہ خرچ ہوگا۔

    گذشتہ روز وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق تفصیلات طلب کرلی تھی اور کہا تھا غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، چند ماہ کے دوران اداروں میں بہتری نظرآنے لگے گی۔