Tag: وزیرتعلیم سندھ

  • نئے پاکستان والوں نے تعلیم کے لیے کچھ نہیں کیا، وزیرتعلیم سندھ

    نئے پاکستان والوں نے تعلیم کے لیے کچھ نہیں کیا، وزیرتعلیم سندھ

    کراچی: وزیر تعلیم سندھ سرادرشاہ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم 104ارب روپے خسارے کا شکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سراد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کے لیے فرنیچرخریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔

    صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ وفاق کی جانب سے فنڈ نہیں ملتے، ملازمین کے لیے تنخواہیں نکالنا مشکل ہوگیا ہے، محکمہ تعلیم 104ارب روپے خسارے کا شکارہے۔

    سراد شاہ نے مزید کہا کہ نئے پاکستان والوں نے تعلیم کے لیے کچھ نہیں کیا، نئی اسکمیں بنانا بھی انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 19 فروری کو عالمی بینک نے محکمہ تعلیم سندھ میں کرپشن کے باعث صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے جاری کئی منصوبوں پرفنڈنگ روک دی تھی۔

    عالمی بینک نے رواں سال کے لیے ریفارم سپورٹ یونٹ کو بھی فنڈ دینے سے معذرت کرلی تھی، اساتذہ کے تربیتی پروگرام کی فنڈنگ جاری رکھی گئی ہے تاہم اس میں بھی کمی کردی گئی۔

  • اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل

    اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل

    کراچی : سندھ میں گرمیوں کی چھٹیوں کاشیڈول تبدیل کردیا گیا، جس کے مطابق  اسکولوں میں  موسم گرماکی تعطیلات یکم مئی سے30 جون تک ہوگی جبکہ اسکول اورکالجزکےاوقات صبح ساڑھے 8 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں سندھ میں گرمیوں کی چھٹیوں کاشیڈول تبدیل کردیا گیا۔

    اجلاس میں موسم گرماکی تعطیلات یکم مئی سے30 جون تک کرنےکافيصلہ کیا گیا اور تعلیمی اداروں کےاوقات کاربھی تبدیل کردیئےگئے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اسکول اورکالجزکےاوقات صبح ساڑھے8سےدوپہر2بجےتک ہوں گے اور اساتذہ 3 بجے تک رکنے کےپابند ہوں گے۔

    یاد رہے جنوری 2019 میں بھی محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں رواں برس صوبے میں امتحانات 20 مارچ سے 30 اپریل اور چھٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سندھ میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک ہوں گی

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا سندھ کے تعلیمی اداروں میں اہم قومی دنوں پر تدریسی عمل معطل رہے گا اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ یوم پاکستان، یوم آزادی، یوم کشمیر پر اسکول کھلیں گے تاہم تدریسی عمل نہیں ہوگا، اسی طرح عرس شاہ لطیف، عید میلاد النبی، 11 ستمبر اور یوم قائد اعظم پر بھی تدریسی عمل نہیں ہوگا۔

    خیال رہے گذشتہ سال سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ 14 مئی سے 16 جولائی تک کیا تھا، بعد ازاں الیکشن کے باعث موسم گرما کی تعطیلات میں مزید 15 روز کا اضافہ کیا گیا تھا۔

  • قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پرائیوٹ اسکولز کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی، وزیرتعلیم سندھ

    قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پرائیوٹ اسکولز کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی، وزیرتعلیم سندھ

    کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ تعلیمی بہتری کے لیے سماجی شعور کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، اساتذہ کی بھرتیوں کی پالیسی پر نئے سرے سے جائزہ لے رہے ہیں، سپریم کورٹ کے احکامات اور 2002 کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پرائیوٹ اسکولز کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے صوبے میں تعلیم کی بہتری کے لیے سول سوسائٹی سے تجاویز لینے کے مقصد کے ساتھ حیدرآباد کے بعد آج کراچی میں دوسری مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

    مشاورتی ورکشاپ میں سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی، ممبران سندھ اسمبلی مہتاب اکبر راشدی، شہریار مہر، ندا کھوڑو، تنزیلہ قمبرانی، قاسم سومر سمیت تعلیمی شخصیات، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیم کے حوالے سے  پوائنٹ اسکورنگ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے لیے چیلیجنگ صورتحال یہ ہے کہ ہمارے پاس بیالیس ہزار اسکول سسٹم میں موجود ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ 39 ہزار پرائمری جبکہ 3 ہزار سیکنڈری ہائی اسکول ہیں۔ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں بہت بہتری کی گنجائش ہے اور اس کے لیے حکومت تنہاء کچھ نہیں کرسکتی بلکہ سب کو  اپنا سماجی کردار ادا کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: تمام نجی اسکولوں کا معائنہ کیا جائے تو 90فیصد رجسٹریشن سے محروم ہوجائیں گے: وزیرتعلیم سندھ

    وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیم کی بہتری کے لیے حکومتی اراکین اور وزراء کو مدعو نہیں کیا بلکہ ہم نے اپوزیشن اور سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب فکر کو بلا کر اُن سے تجاویز لیں اور اب انہیں تعلیمی ایکشن پلان کا حصہ بنائیں گے۔

    ورکشاپ کے اختتام پر وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے میڈیا بریفنگ دی اور کہا کہ’ آج مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے پانچ گھنٹے تعلیمی پالیسی کے حوالے سے اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں، جن کو ہم جائزہ لینے کے بعد اپنی تعلیمی پالیسی کا حصہ بنائیں گے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اپنے روڈ میپ ایکشن پلان کو تین حصوں رسائی، معیار، اور بہترحکمرانی میں تقسیم کیا، اس حوالے سے مزید بہتری کے لیے آج کافی بہتر تجاویز سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کو مل کر تعلیمی نظام کی بہتری کا بیڑہ اٹھانا ہوگا، ہم نے تعلیمی میدان میں موجود عیب نہیں چھپائے بلکہ اپنی خامیوں کو دل سے تسلیم کیا۔

    سردار شاہ نے مزید کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو صاحب کی اولین ترجیح صوبے میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کی بہتری ہے اور ہم اس پر دن و رات محنت کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: اضافی فیسوں کی وصولی کا معاملہ، دو مزید نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متعلقہ ایجوکیشن افسر سمیت تمام اسامیوں کی بھرتیوں کے لیے بنائے گئے ریکروٹمنٹ رولز کا نئے سرے سے جائزہ لے رہے ہیں۔

    سردار شاہ کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکولز مالکان کو ماورائے قانون کسی اقدام کی اجازت نہیں دینگے، سپریم کورٹ کے احکامات اور 2002 کے قوانین کی کوئی بھی خلاف کرنے والے پرائیویٹ اسکول کی رجسٹریشن کینسل کی جائے گی۔

  • تمام نجی اسکولوں کا معائنہ کیا جائے تو 90فیصد رجسٹریشن سے محروم ہوجائیں گے: وزیرتعلیم سندھ

    تمام نجی اسکولوں کا معائنہ کیا جائے تو 90فیصد رجسٹریشن سے محروم ہوجائیں گے: وزیرتعلیم سندھ

    کراچی: وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ فیسوں میں اضافے کا معاملہ صاحب اختیار کی وجہ سے اٹھایا گیا، تمام نجی اسکولوں کا معائنہ کیا جائے تو 90فیصد رجسٹریشن سے محروم ہوجائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیرتعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے ایکشن پلان تیار کرلیا، تعلیمی ایکشن پلان کابینہ میں پیش کیا جائے گا، ایکشن پلان کی منظوری سندھ اسمبلی سے بھی لی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ نجی اسکول 10فیصد فری شپ کے قانون پر عمل نہیں کرتے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ نے اس معاملے پر توجہ نہیں دی، فری شپ کا قانون موجود ہے اس پر عمل درآمد کرائیں گے۔

    سردار شاہ کا کہنا تھا کہ غریب بچوں کے لیے کوئی آواز نہیں اٹھاتا، صاحب حیثیت لوگوں نے فیسوں میں اضافے کی بات کی تو توجہ دی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نجی اسکولوں کو تعلیمی ایکٹ پر عمل درآمد کرنا ہوگا، جو نجی اسکول تعلیمی ایکٹ پر عمل نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، میں اپنے بچوں کو سرکاری اسکول میں داخل کراچکا ہوں۔

    نجی اسکولوں نے فیسوں میں کمی کے لیٹرجاری کرنا شروع کردیے

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ ایف آئی اے کی جانب سے فرانزک آڈٹ شروع ہونے پر اسکول مالکان نے فیس میں بیس فیصد کمی پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

    واضح رہے کہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے فیس 20 فیصد کم کرنے اور موسم گرما کی پچاس فیصد فیس واپس کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • وزیرتعلیم سندھ نےاپنی بیٹی کوسرکاری اسکول میں داخل کرادیا

    وزیرتعلیم سندھ نےاپنی بیٹی کوسرکاری اسکول میں داخل کرادیا

    کراچی: وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کرادیا اور کہا کہ بہتری کی شروعات اپنےآپ سےاپنےگھرسےہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے اسمبلی میں اعلان پرعمل کر دکھایا اور اپنی بیٹی سمیت 2بھتیجیوں کو سرکاری اسکول میں داخل کروادیا۔

    سردارشاہ کی بیٹی کا گورنمنٹ گرلز میراں اسکول میں داخلہ ہوا، 9سال کی بیٹی چوتھی جماعت کی طالبہ ہے۔

    وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ بہتری کی شروعات اپنے آپ سے اپنے گھر سے ہوتی ہے۔

    خیال سردارشاہ نے اپنی بیٹی کوسرکاری اسکول میں داخل کرانے کا اعلان کیا تھا جبکہ رکن سندھ اسمبلی باری پتافی نے بھی ایسا ہی اعلان کرچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : میں اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں تعلیم دلواؤں گا، وزیرتعلیم سندھ

    یاد رہے 29 ستمبر کو وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنی بیٹی کوسرکاری اسکول میں تعلیم دلواؤں گا،بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ڈوبتی کشتی کو کنارے لگانا ہوگا۔

    سردارشاہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام کو سیاسی مصلحتوں سے ہٹ کر اون کرنا ہوگا محکمہ تعلیم کوجادوکی چھڑی سےٹھیک کرنا بس میں نہیں ، تعلیم کو بہتر کرنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • دریائے سندھ پر کالا باغ تو ایک طرف بھاشا ڈیم بھی نہیں بن سکتا ، وزیرتعلیم سندھ

    دریائے سندھ پر کالا باغ تو ایک طرف بھاشا ڈیم بھی نہیں بن سکتا ، وزیرتعلیم سندھ

    کراچی : وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر بھاشاڈیم سمیت کوئی بھی ڈیم نہیں بنے گا، میں اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں تعلیم دلواؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا محکمہ تعلیم کوجادوکی چھڑی سےٹھیک کرنا بس میں نہیں ، تعلیم کو بہتر کرنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا.

    وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ڈوبتی کشتی کو کنارے لگانا ہوگا، میں اپنی بیٹی کوسرکاری اسکول میں تعلیم دلواؤں گا، تعلیمی نظام کو سیاسی مصلحتوں سے ہٹ کر اون کرنا ہوگا۔

    سردارشاہ نے کہا کہ مجھ سے تقریر کی امید کریں اداکاری نہیں کرتا، تہذیب ہماری پہچان ہے، ہم اس کو پرانا پاکستان کہتے ہیں،ایک ایک ایم پی اےذمہ داری اٹھالےتو168اسکول ٹھیک کرسکتے ہیں۔

    ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ پر کالا باغ تو ایک طرف بھاشا ڈیم بھی نہیں بن سکتا، یہ ڈیم نہ قابل عمل ہے نہ ٹیکنیکل گراؤنڈ پر بہتر ہے، دریاؤں کا پانی بیچ دیا گیا، سسٹم میں پانی ہی نہیں، یہاں ریت اڑ رہی ہے اور آپ ڈیم بنانے چلے ہیں۔

    وزیرتعلیم نے کہا زمینوں پرقبضےکی بات کی گئی مگرمنی بیگم کی زمین پرقبضہ بھول گئے، دو بھائیوں نے منی بیگم کی 16 ایکڑ زمین صرف بیانہ دے کر ہتھیالی۔