Tag: وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی

  • رواں سال بغیر امتحانات کے طلبا کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے سعید غنی کا بڑا اعلان

    رواں سال بغیر امتحانات کے طلبا کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے سعید غنی کا بڑا اعلان

    کراچی : وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نے رواں سال بغیر امتحانات طلبہ کو پروموٹ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے آمدورفت بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا این سی اوسی اجلاس میں اسکولوں کی بندش پر بات ہوئی تھی، جس کے بعد تین اپریل کو اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اسٹیئرنگ کمیٹی کی اکثریت نے اسکول بند کرنے کی رائے دی۔

    کورونا کے حوالے سے سعیدغنی کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کی صورتحال کےپی اورپنجاب سےمختلف ہے تاہم احتیاط نہ کی تو سندھ میں بھی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

    وزیر تعلیم سندھ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین،ہوائی سفر بند کرنے کو مطالبہ کرتے ہوئے کہا ،سعیدغنی لوگ آتےجاتے رہے تو وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ روزانہ ہزاروں لوگ دیگر صوبوں سے سندھ میں آتے ہیں، اس حوالے سے سندھ کے بارڈر پر ہر مسافر کی اسکریننگ کا کام بہت مشکل ہے اور سندھ بارڈر پر سخت اسکریننگ سے مسافروں کو مشکلات ہوں گی،

    سعیدغنی نے اس سال بغیر امتحانات کے بچوں کو پروموٹ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کے اوقات کار کے حوالےسے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، کوروناوائرس کی صورتحال پر ماہرین سے رائے لی جاتی ہے، ان حالات کو سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کیلئے استعمال نہیں کیاجارہا۔

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دیگر صوبوں کی نسبت سندھ میں پابندیاں کم ہیں، کچھ پیشگی اقدامات کئے ہیں اور وفاق سے بھی مدد کیلئے کہا ہے۔

    تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے انھون نے کہا اسکولوں کی بندش کچھ عرصے کےلئے ہے، اسکول ایسوسی ایشنز کے کچھ لوگوں نے کل کے نوٹیفکیشن سے اختلاف کیا۔

  • ’15 ستمبر سے تعلیمی اداروں کھولنے کی تیاریاں کر لی گئیں’

    ’15 ستمبر سے تعلیمی اداروں کھولنے کی تیاریاں کر لی گئیں’

    کراچی : وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کا کہنا ہے کہ 15ستمبر سے تعلیمی اداروں کھولنے کی تیاریاں کر لی ہیں تاہم تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ وفاقی سطح پر این سی او سی کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی سے یونیسف سندھ چیپٹرکی چیف کرسٹینا کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں کرسٹینا نے صوبائی حکومت کو کوویڈ 19 سے متعلق اقدامات پر سراہتے ہوئے کہا کوویڈ 19 سے بچاؤ کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

    وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نے کہا کہ ہم نے ہر وہ اقدام کیے جو کوویڈ 19 سے عوام کو بچا سکتے تھے، تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ مشکل تھا تاہم وقت نے درست ثابت کیا۔

    سعیدغنی کا کہنا تھا کہ 15ستمبر سےتعلیمی اداروں کھولنے کی تیاریاں کر لی ہیں اور تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو ایس او پیز جاری کردی ہیں، تاہم تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ وفاقی سطح پر این سی او سی کرے گی۔

    اس سے قبل وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، سیکرٹری کالجز باقر نقوی ،ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر فوزیہ، آصف میمن اور دیگر شریک ہوئے۔

    اجلاس میں صوبے بھر میں تعلیمی نصاب، کرونا وائرس کے بعد کی صورتحال اور نئے تعلیمی سال سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ، وزیرتعلیم سندھ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ 7 ستمبر کو وفاقی وزیر تعلیم اور تمام صوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس ہو تو ہمارے پاس تمام حوالے سے تیاریاں مکمل ہوں۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں کو مکمل ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ طلبہ و طالبات کا کرونا وائرس کے باعث جو تعلیمی عمل تعطل کا شکار ہوا اور اس کے باعث جو خلا ان کی تعلیم میں آیا ہے اس کو پورا کیا جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو کھولنے کا حتمی فیصلہ ایس سی او سی کے اجلاس میں ہوگا، ہمیں اپنی مکمل تیاری 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے پر مرکوز کرنا ہوگی، 15 ستمبر سے قبل تمام تعلیمی اداروں میں اسپرے سمیت تمام اقدامات کو مکمل کرلیا جائے