Tag: وزیرتعلیم شفقت محمود

  • یکم فروری  سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بڑا اعلان

    یکم فروری سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بڑا اعلان

    سکھر: وزیرتعلیم شفقت محمود نے یکم فروری سے پرائمری اسکول اوریونیورسٹیاں کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کورونا کی وجہ سےتعلیم کا کافی نقصان ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یکم فروری سے پرائمری اسکول اوریونیورسٹیاں کھل جائیں گی، کورونا کی وجہ سےتعلیم کا کافی نقصان ہواہے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن ہمیشہ سےچلتی رہی ہے، اب پاکستان میں ایساوزیراعظم ہےجس پرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا ، احتساب ہوناباقی ہے جنہوں نے چوری کی ان سےحساب ہوگا۔

    وفاقی وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ سندھ ہماراصوبہ ہےہم سندھ سے پیار کرتے ہیں، سکھرکے دورے کا مقصد ورثے کا جائزہ لینا ہے۔

    یاد رہے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے ٹھٹھہ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام صوبوں کےوزرایکم فروری سےتعلیمی ادارے کھولنے پر متفق ہیں، تمام تعلیمی ادارے یکم فروری کو کھل جائیں گے، ہم نے امتحانات اورتعلیمی سال کوبھی آگے بڑھا دیا ہے۔

  • ‘ورثے میں ملا گردشی قرضہ ایک ہزار ارب سے تجاوز کرگیا’

    ‘ورثے میں ملا گردشی قرضہ ایک ہزار ارب سے تجاوز کرگیا’

    لاہور : وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ورثے میں ملا گردشی قرضہ ایک ہزار ارب سے تجاوز کرگیا ہے، ڈیموں کی تعمیر سےسستی بجلی پیدا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم شفقت محمود نے غازی روڈپر220کےوی کےگرڈاسٹیشن کاافتتاح کردیا، گرداسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے وزیر تعلیم شفقت محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا دشواریوں کوحل کرنےکیلئےضروری اقدامات کررہےہیں، لیسکوکاچیف ہونا پھولوں کی سیج نہیں، کانٹوں کی مالا کہہ سکتے ہیں۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مسائل درپیش ہوتےہیں تولیسکوفوری رسپانس کرتی ہے، 90کی دہائی میں بجلی کابہت بڑابحران آیا، پاور اسٹیشن چلے نہ چلے لیکن حکومت نے پیسے دینے ہوتے ہیں۔

    وزیرتعلیم نے کہا کہ بجلی کےمسائل کےحل کی کوششیں جاری ہیں، ماضی کےحکومتوں نےبجلی کےمعاہدوں میں ملکی مفاد کو پیش نظر نہیں رکھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈیموں کی تعمیرسےسستی بجلی پیداہوگی، چاہتےہیں نجی بجلی پیداکرنےوالےاپناکرداراداکریں، مختلف ڈیموں سمیت مہمند ڈیم اور دیا مر بھاشا بن رہاہے، ڈیم بنانے کا مقصد پانی کی اسٹوریج کےساتھ بجلی بنانا بھی ہے۔

    وفاقی وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ ورثے میں ملا گردشی قرضہ ایک ہزارارب سے تج اوز کرگیا ہے۔

  • طلبا کو بغیر امتحانات پروموٹ کرنے کے بعد حکومت کا ایک اور بڑا اعلان

    طلبا کو بغیر امتحانات پروموٹ کرنے کے بعد حکومت کا ایک اور بڑا اعلان

    اسلام آباد : وزارت تعلیم نے بغیر امتحانات پروموٹ کرنے سے متعلق تعلیمی بورڈز سے سفارشات طلب کرلیں،  وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں کسی بورڈ کا امتحان نہیں ہوگا، ریپیٹ کرنے والے اور پرائیوٹ طلبا کے حوالے سے جمعہ تک فیصلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزارت تعلیم میں اہم اجلاس ہوا ، جس میں طلبا کو بغیر امتحانات پروموٹ کر نے سے متعلق غور کیا گیا ، تمام بورڈز کے چیئرمینوں بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

    وزارت تعلیم نے بورڈز سے سفارشات طلب کرلیں ، تعلیمی بورڈز نے سفارشات دینے کیلئے وقت مانگ لیا ، جمعہ تک تمام سفارشات کو مکمل کرکے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے

    وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ جمعہ تک تمام امور پر جامع اعلان کردیا جائے گا۔

    اس سے قبل وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھرمیں کسی بورڈ کا امتحان نہیں ہوگا، امتحانات نہ لیے جانے پر کوئی کنفیوژن نہیں۔

    شفقت محمود نے کہا کہ امتحانات نہیں ہوں گے ، طلبا پروموٹ ہوجائیں گے ، ریپیٹ کرنےوالے اور پرائیوٹ طلبا کے حوالےسے جمعہ تک فیصلہ کیا جائے گا۔

    خیال رہے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا تھا کہ سندھ میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ہونے یا نا ہونے کا فیصلہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کرے گی۔

    یاد رہے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا اسکول اورتعلیمی ادارے15 جولائی تک بند رہیں گے، تمام بورڈزکے امتحانات منسوخ کردیے ہیں، پروموشن ہوگی۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پروموشن گزشتہ سال کےنتائج کی بنیادپردی جائےگی جبکہ جامعات میں داخلےگیارہویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

  • حکومت کا وزیراعظم ہاؤس کو اعلیٰ تعلیمی ادارہ بنانے کا اعلان

    حکومت کا وزیراعظم ہاؤس کو اعلیٰ تعلیمی ادارہ بنانے کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے وزیراعظم ہاوس کو اعلیٰ درجے کے تعلیمی ادارے میں تبدیل کرنے کا بڑا اعلان کردیا اور کہا وزیرِاعظم اور گورنرز سرکاری عمارتوں میں نہیں رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں  وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت  قومی عمارتوں کے دوبارہ استعمال سے متعلق اجلاس ہوا،  اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودنے میڈیاسےگفتگو میں حکومت کے انقلابی اقدامات کے اعلانات کئے۔

    وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا پی ایم ہاؤس کا سالانہ خرچہ47 کروڑ روپے سے زائد ہے لہذا وزیراعظم ہاؤس کو ایک اعلیٰ درجے کا تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا اور وزیراعظم اور گورنرز سرکاری عمارتوں میں نہیں رہیں گے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ ہاؤس مری کو ہیری ٹیج بوتیک ہوٹل اور پنجاب ہاؤس مری کو ٹورسٹ ہاؤس میں تبدیل کیا جائے گا۔

    وزیر تعلیم نے کہا راولپنڈی میں پنجاب ہاؤس اور  گورنرہاؤس کو تعلیمی ادارے میں تبدیل کیا جائے گا جبکہ گورنرہاؤس کے ایریا کو آرٹ گیلری اور میوزیم میں تبدیل کررہے ہیں اور گورنرہاؤس میں پارک کو عوام کیلئے کھولا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام فیصلوں پر  سندھ حکومت سے بھی مشاورت کی جائےگی، گورنرسندھ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں منتقل ہوجائیں گے جبکہ قصر ناز کراچی کو فائیو اسٹار ہوٹلز میں تبدیل کیا جائے گا۔

    شفقت محمود  نے کہا گورنرہاؤس بلوچستان، کراچی کے گورنرہاؤس اور اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس مال روڈ کو میوزیم میں تبدیل کرنےکی تجویز ہے جبکہ لاہور میں چنبہ ہاؤس کو گورنر ہاؤس میں تبدیل کیا جائے گا۔

    وزیرتعلیم  نے بتایا  وزیراعلیٰ پنجاب آفس کو کرافٹ میوزیم میں اور نتھیاگلی کےگورنرہاؤس کواعلیٰ ریزارٹ میں تبدیل  کیاجائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ  باقی دیگر اہم سرکاری عمارتوں سے متعلق بھی فیصلے کیے جائیں گےجبکہ  ایوان صدر سے متعلق فیصلے دوسرے اجلاس میں ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم ہاؤس کو اعلیٰ ترین یونیورسٹی بنائیں گے، وزیراعظم عمران خان

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کو اعلیٰ ترین یونیورسٹی بنائیں گے، تمام گورنر ہاؤسز میں کوئی بھی گورنر نہیں رہے گا، فیصلہ کریں گے کہ گورنر ہاؤسز سے عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے کیا کرنا ہے؟

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہائش اختیار کررہا ہوں، سیکیورٹی کے پیش نظر ملٹری سیکریٹری کے 3کمروں والے گھر میں رہوں گا، بطوروزیراعظم 2ملازم اور 2گاڑیاں رکھوں گا۔