Tag: وزیرتعلیم پنجاب

  • سوشل میڈیا پر یتیم بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیرتعلیم کا متاثرکُن اقدام

    سوشل میڈیا پر یتیم بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیرتعلیم کا متاثرکُن اقدام

    سوشل میڈیا پر یتیم بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیرتعلیم پنجاب سے بچوں کے تمام تر تعلیمی اخراجات برداشت کرنیکا اعلان کردیا۔

    وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نے سوشل میڈیا پر 10 سالہ یتیم بچےعلی حمزہ کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لےلیا، پرانی منڈی کے رہائشی علی حمزہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صوبائی وزیر نے اس یتیم بچے کو اپنے پاس طلب کرلیا۔

    سڑکوں پر مختلف اشیا بیچنے والے بچے نے ویڈیو میں وزیرتعلیم سے پڑھنے کی خواہش ظاہر کی تھی، وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بچے، اس کے بھائی اور والدہ کو اپنے گھر بلوالیا۔

    وزیرتعلیم پنجاب نے فوری طور پر بچوں کو یونیفارم، کتابیں اور اسکول بیگ دلوا دیا، رانا سکندر نے بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے اور ماہانہ خرچ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر نے بچوں کیساتھ لنچ کیا اور کہا کہ یہ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، صوبائی وزیر نے بچوں کی والدہ کو نقد امداد دی اور گھر میں بجلی کا میٹرلگوانے کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر محنت کش بیوہ خاتون نے وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے اس اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

  • ’جب تک طلبا و اساتذہ کو کرونا سے خطرہ ہے اسکول کھولنے کا نہیں سوچ سکتے‘

    ’جب تک طلبا و اساتذہ کو کرونا سے خطرہ ہے اسکول کھولنے کا نہیں سوچ سکتے‘

    لاہور: وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ صوبے میں جب تک طلبا و اساتذہ کو کرونا سے خطرہ ہے اُس وقت تک اسکول کھولنے کا نہیں سوچ سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے انٹرپروونشنل ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کرونا سے طالب علموں اور اساتذہ کو وبائی مرض سے تاحال خطرات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب نے اسکول کھولنے کے لیے ایس او پیز گائیڈ لائن بھجوا دی ہیں، حتمی فیصلے کا اعلان چند دنوں میں کیا جائے گا، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کسی دباؤ کی بدولت نہیں کرسکتے۔

    پاکستان میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے ؟ فیصلہ ہوگیا

    ڈاکٹر مراد راس کا یہ بھی کہنا تھا کہ طلبا اور اساتذہ کو وبا سے ہر ممکن تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

    دوسری جانب وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ستمبرکے پہلے ہفتے میں تعلیمی اداروں کو کھولنے پر اتفاق ہوگیا ہے، تاہم حتمی منظوری کل این سی او سی سے لی جائے گی۔

    وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ويڈيولنک پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی، اجلاس میں تجويز دی گئی کہ يکم ستمبر سے پہلے اسکول نہ کھولے جائيں اور گست کے آخری ہفتے حتمی فيصلے کيلئے اجلاس بلايا جائے۔