Tag: وزیرتعلیم پنجاب مراد راس

  • ‘تمام نجی وسرکاری اسکولوں میں پہلی سے 8 ویں کلاسز عید تک بند رہیں گی’

    ‘تمام نجی وسرکاری اسکولوں میں پہلی سے 8 ویں کلاسز عید تک بند رہیں گی’

    لاہور : وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے متاثرہ اضلاع کے تمام نجی وسرکاری اسکولوں میں پہلی جماعت سے 8 ویں کلاسز عید تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے این سی او سی کے فیصلوں کے بعد سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تمام نجی وسرکاری اسکولزمیں پہلی سے8ویں جماعت عیدتک بند رہیں گے، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، گجرات ،ملتان ، سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،رحیم یارخان ، بہاولپور،شیخوپورہ ، ڈی جی خان ودیگر متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں۔

    مرادراس کا کہنا تھا کہ 19اپریل سے 9 ویں سے 12 ویں جماعت کی کلاسز پیر اور جمعرات کوہوں گی ، 2ہفتے کے بعد فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔

    دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخواہ کامران بنگش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا آج این سی او سی میں اعلیٰ تعلیم سےمتعلق متفقہ فیصلے ہوئے، 18اپریل سےمتاثرہ اضلاع میں انٹر کالجز ہفتے میں 3دن کھلیں گے اور یونیورسٹیز میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    کامران بنگش کا کہنا تھا کہ میٹرک اورانٹرامتحانات شیڈول کےمطابق ہوں گے، این سی او سی میں متفقہ فیصلے ہوئے ، 8ویں جماعت تک اسکول بند رہیں گے جبکہ 9سے12ویں جماعت تک کلاسز 19اپریل سے کھلیں گے، لاک ڈاؤن ہمارے پاس آخری آپشن ہوگا۔

    وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ این سی او سی اجلاس میں آج اہم فیصلے ہوئے ، اسکول بندکرنے کے حوالے سے صوبوں کو اختیار دےدیا گیا ہے، اس وقت بلوچستان میں کورونا کی صورتحال بہتر ہے۔

    بلوچستان میں مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہورہی ہے اور تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے ، بلوچستان یں تمام سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

    ہم چاہتے ہیں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں،اگر کیسز میں اضافہ ہوا تو متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کریں گے۔

  • کورونا وائرس : ‘بچوں کو  امتحان کے بغیر دو بار پاس نہیں کیا جاسکتا’

    کورونا وائرس : ‘بچوں کو امتحان کے بغیر دو بار پاس نہیں کیا جاسکتا’

    لاہور: وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے تعلیمی ادارے بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا بچوں کو امتحان کے بغیر دو بار پاس نہیں کیا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسکول بند کرنے کے سب سےزیادہ خلاف ہوں۔

    مراد راس کا کہنا تھا کہ بچوں کو بغیر امتحان دو بار پاس نہیں کیا جاسکتا ، این سی اوسی میں اسکول بند کرنے کی تجویز کی مخالفت کریں گے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہرمیں بھی سترفیصد پنجاب کھلا ہوا ہے، بڑے شہربند ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پنجاب بند ہے۔

    یاد رہے کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ملک میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے فیصلہ کل کیا جائے گا، این سی او سی کے تحت وزیر تعلیم و صحت کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس کی صدار وزیرتعلیم شفقت محمود کریں گے۔

    اجلاس میں تعلیمی اداروں کوکھلا رکھنے یہ نہ رکھنے کا فیصلہ متوقع ہے ، شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی سرگرمیوں کی بندش کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔