Tag: وزیرتوانائی

  • حکومت توانائی کے متبادل ذرائع کے حصول کیلئے اقدامات کررہی ہے، عمر ایوب

    حکومت توانائی کے متبادل ذرائع کے حصول کیلئے اقدامات کررہی ہے، عمر ایوب

    اسلام آباد : وزیرتوانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کو توانائی سیکٹر میں درپیش چیلنجز پر قابو پانا ضروری ہے ، توانائی کے متبادل ذرائع کے حصول کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیرتوانائی عمر ایوب نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی میرٹ اور شفافیت کی پالیسی پر گامزن ہے چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں نیپرا مزید کام کرے گا۔

    وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ توانائی سیکٹر کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت کو توانائی سیکٹر میں درپیش چیلنجز پر قابو پانا ضروری ہے ، توانائی سیکٹرمیں بہتری لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

    عمرایوب نے کہا 2030 میں توانائی کا 70فیصد حصول اپنےوسائل سے ترجیح ہے ، صارفین کی شکایات کا جلد ازالے کیلئے مؤثر نظام بنایا جائے گا، حکومت توانائی کے متبادل ذرائع کے حصول کیلئے اقدامات کررہی ہے اور عوام کی زندگیوں میں بہتری کیلئے کوشاں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کے لئے توانائی کی پیداوار کو بڑھانا ہے، سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی ترقی میں اہم کردارادا کرے گا، بلکہ زراعت اور تکنیکی شعبوں میں بہتری آئے گی۔

    وزیرتوانائی نے مزید کہا کہ جدیدٹیکنالوجی کے استعمال سے ترقی کی رفتارمیں تیزی آئے گی، نئی ٹیکنالوجی کےاستعمال سے توانائی شعبوں میں بہتری آئے گی، جدید ٹیکنالوجی سے توانائی کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جاسکتی ہے، ٹرانسمیشن لائنزمیں بہتری سے بجلی کا ضیاع روکاجاسکتاہے۔

  • روس نے اوپیک معاہدے میں توسیع کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا: سعودی عرب

    روس نے اوپیک معاہدے میں توسیع کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا: سعودی عرب

    ریاض: سعودی عرب کے وزیرتوانائی خالد الفالح نے کہا ہے کہ روس نے اوپیک معاہدے میں توسیع کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے توانائی اور پٹرولیم کے وزیر خالد الفالح نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے تیل کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے اوپیک کے رکن ممالک میں طے پائے معاہدے میں توسیع کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوپیک کے تمام رکن ممالک نے رواں سال کے اختتام تک تیل کی پیدوارا بڑھانے کے لیے ایک سمجھوتہ کیا تھا تاہم اس میں مزید توسیع کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

    اپنے دورہ روس کے دوران ماسکو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں سعودی وزیر نے کہا کہ وہ تیل کی پیدواوار بڑھانے کے حوالے سے اوپیک کے رکن ممالک میں طے پائے سمجھوتے میں توسیع کے لیے اپنے روسی ہم منصب الیکذنڈر نوفاک سے بات کریں گے۔

    شاید رواں ماہ جاپان میں جی 20اجلاس میں اس موضوع پر بات چیت کا آخری موقع ہوگا۔ اس سے قبل ویانا میں اوپیک کے رکن ممالک کا خصوصی اجلاس ہوگا۔

    امریکی صدر ٹرمپ کا اوپیک سے تیل کی پیداوار بڑھانے کا مطالبہ

    خالد الفالح کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی آئل کمپنی ارامکونوفاک کے ساتھ قدرتی گیس کے قطب شمالی میں پروجیکٹ کے حوالے سے ایک معاہدہ کرنا چاہتی ہے۔ توقع ہے کہ روس آرامکوکی تجاویزقبول کرے گا۔

  • وزیراعظم کی رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے پروزیرتوانائی کو مبارک باد

    وزیراعظم کی رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے پروزیرتوانائی کو مبارک باد

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بجلی چوری اور اس کی فراہمی میں موجود رکاوٹیں دور کرنے پر وزیرتوانائی عمر ایوب اور سیکریٹری عرفان علی کو مبارک باد دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے پرعمرایوب اورسیکریٹری عرفان علی کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ وزیر توانائی عمر ایوب اور سیکریٹری عرفان علی نے بجلی چوری کے خاتمے کے لیے بہت کام کیا، بجلی کی ترسیل میں رکاوٹوں کو بھی دورکیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دونوں کی کاوشوں سے پاکستانیوں نے لوڈشیڈنگ سے آزاد پہلا رمضان گزارا۔

    ملک بھرمیں عید الفطرمذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے

    واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے عیدالفطر کی نماز اسلام آباد میں بنی گالہ میں قائم مسجد میں ادا کی۔ سیکیورٹی اسٹاف اور دیگر ملازمین نے بھی وزیراعظم کے ساتھ نماز ادا کی۔

  • نئےگج ڈیم کی تعمیر کیس ، چیف جسٹس نے  وزیرخزانہ اور وزیرتوانائی کوطلب کرلیا

    نئےگج ڈیم کی تعمیر کیس ، چیف جسٹس نے وزیرخزانہ اور وزیرتوانائی کوطلب کرلیا

    اسلام آباد : چیف جسٹس نے حکومت سےنئےگج ڈیم کی تعمیر کاشیڈول مانگتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر  اور  وزیر توانائی عمر ایوب  کو طلب کرلیا جبکہ  ریمارکس دیئے میری خواہش تھی یہ معاملہ میری موجودگی میں حل ہوجاتا، بہت ساری خواہشات صرف خواہشات ہی رہ جاتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں نئےگج ڈیم کی تعمیر کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت میں چیف جسٹس کی کہا حکومت نئےگج ڈیم کی تعمیر سے متعلق مکمل شیڈول دے، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پرکمیٹی میٹنگ ہوچکی ہے۔

    سیکرٹری پلاننگ کمیشن نے عدالت کو بتایا کمیٹی نےاپنی سفارشات ایکنک کوبھجوادی ہیں، سیکریٹری خزانہ کوایکنک اجلاس جلدطلب کرنےکابھی کہا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے یہ معاملہ توپھرایکنک میں پھنس جائےگا، ڈیم سےمتعلق بہت سی چیزیں فائنل ہوچکی ہیں۔

    [bs-quote quote=”میری خواہش تھی یہ معاملہ میری موجودگی میں حل ہوجاتا، بہت ساری خواہشات صرف خواہشات ہی رہ جاتی ہیں” style=”style-6″ align=”left” author_name=”چیف جسٹس "][/bs-quote]

    چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ میری خواہش تھی یہ معاملہ میری موجودگی میں حل ہوجاتا، بہت ساری خواہشات صرف خواہشات ہی رہ جاتی ہیں، معاون نے کہا متعلقہ وزرا نے یقین دہانی کرائی کہ معاملہ انسانی حقوق کے طور پر سنیں گے۔

    سیکریٹری پلاننگ نے کہا کوشش کریں گے، 17 جنوری سے پہلے ایکنک کی میٹنگ ہو، جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے عدالت میں وزیرخزانہ کوبلالیتےہیں۔

    عدالت نےو زیر خزانہ اسد عمر اور اور وزیر توانائی عمر ایوب کو طلب کرتے ہوئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو بھی طلب کرلیا اور کمیٹی کارروائی کا ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دیا، چیف جسٹس نے کہا حکومت تاریخ بتائے کب تک یہ ساراعمل مکمل ہوگا۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ میں کیس کی مزید سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی۔

    مزید پڑھیں : چیف جسٹس کا مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد کی تاریخ بدلنے پر حکومت سے شکوہ

    یاد رہے گذشتہ سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے مہمندڈیم کےسنگ بنیادکی تاریخ بدلنے پر حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا  مجھ سےاجازت لیےبغیرسنگ بنیادکی تاریخ بدل دی گئی، شایدسنگ بنیادتقریب میں نہ جاؤں،وزیراعظم کولےجائیں۔

    جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے  تھے فیصل واوڈاصاحب ایکنک کی میٹنگ انشور کریں، چیف جسٹس نے کہا میٹنگ نہ ہوئی تواگلی سماعت پرشارٹ نوٹس پر بلالیں گے، اگلی سماعت پر چاروں منسڑز آکر بتائیں کہ نئی گج ڈیم پر کیا کرنا ہے، ہم نےیہ کیس اس وقت اٹھایاشایدجب نااہل لوگ تھے، اب قابل اوراہل لوگ حکومت میں آگئےہیں یہ خودکرلیں گے۔