Tag: وزیرخارجہ بلاول بھٹو

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے

    اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو ورلڈاکنامک فورم کےاجلاس میں شرکت کریں گے، وزیرخارجہ کے ہمراہ وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ورلڈاکنامک فورم کےاجلاس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو شرکت کریں گے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ورلڈ اکنامک فورم کے صدرکی دعوت پر وزیرخارجہ 16 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے ، وزیرخارجہ کے ہمراہ وزیر مملکت خارجہ امورحناربانی کھر بھی ہوں گی۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ اوروزیرمملکت ورلڈ اکنامک فورم کی تقریبات میں شرکت کریں گے، ورلڈاکنامک فورم ہرسال سیاسی اورکاروباری رہنماؤں کو اکٹھا کرتا ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ فورم میں معاشی، سماجی اور ماحولیاتی چیلنجز پر قابو پانے کے راستے کی نشاندہی کی جاتی ہے، رواں سال ورلڈ اکنامک فورم کا انعقاد’’ایک بکھری ہوئی دنیا میں تعاون‘‘کے عنوان سے کیا جارہا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ معاشی سماجی اثرات اور خطے کو درپیش چیلنجز پر پاکستان کے نقطہ نظرپیش کریں گے۔

  • امریکی رکن کانگریس کی پاکستان کیلئے ریلیف بل لانے کی یقین دہانی

    امریکی رکن کانگریس کی پاکستان کیلئے ریلیف بل لانے کی یقین دہانی

    واشنگٹن: امریکی کانگریس کی فنانس کمیٹی کی چیئر پرسن میکسن واٹرز نے پاکستان کیلئے ریلیف بل لانے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نےامریکی کانگریس کی فنانس کمیٹی کی چیئرپرسن میکسن واٹرزسے ملاقات کی۔

    ملاقات میں مسلمان رکن کانگریس الہان عمر، ڈیموکریٹ رہنما طاہرجاوید بھی شریک تھے، میکسن واٹرز کی ارکان کانگریس کے ہمراہ پاکستانی سفارتخانے میں بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال سےامریکی وفد کوآگاہ کیا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں عالمی برادری کا تعاون ناگزیر ہے، پاکستان میں سیلاب سے تیس بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔۔

    میکسن واٹرز نے کانگریس میں پاکستان کیلئےریلیف بل لانے کی یقین دہانی کرائی۔

    ڈیموکریٹ رہنما طاہرجاوید نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے امداد بڑھائیں۔

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی ملالہ یوسف زئی سے ملاقات

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی ملالہ یوسف زئی سے ملاقات

    نیویارک : وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کی سائیڈلائن پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے خطاب کے دوران ملالہ سے ملاقات ہوئی۔

    بلاول بھٹو نے بتایا کہ ملالہ سے ملاقات میں خواتین کے حقوق اورلڑکیوں کی تعلیم پر سمیت لاکھوں بچوں کودرپیش چیلنجز اور ہزاروں اسکول تباہ ہونے تبادلہ خیال کیا۔

    خیال رہے نیویارک میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی مختلف ممالک کے رہنماوں سےملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔

    یاد رہے وزیرخارجہ نے او آئی سی کو یورپ سمیت دنیا بھر میں مسلم اقلیتوں کو درپیش مشکلات کے حل کی تجاویز دی۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کےخلاف امتیازی سلوک، نفرت انگیزجرائم کے واقعات کی نگرانی کرنا ہوگی، اوآئی سی کونگرانی کے لیے اپنی آبزرویٹری مزید مضبوط بنانا ہو گی۔

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹو 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ، دورے کے دوران وہ ہم منصب سمیت دیگر ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول زرداری 2روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے، اپنےدورے میں وہ ایرانی ہم منصب اورصدر ابراہیم رئیسی سیمت دیگر حکومتی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔

    دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے ، جس کے بعد بلاول زرداری مشہد بھی جائیں گے، جہاں وہ زیارتوں کا شرف حاصل کریں گے۔

    گذشتہ روز وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے روس یوکرین جنگ پر پالیسی بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عمران حکومت کی پالیسی کےتحت ہماری حکومت بھی یوکرین روس جنگ میں نیوٹرل ہے، ہم کل بھی نیوٹرل تھےآج بھی نیوٹرل ہیں، ہم چاہتے ہیں یہ جنگ جلدختم ہو۔

    دورہ ایران کے حوالے سے بلاول کا کہنا تھا ایران گیس پائپ لائن پرپیش رفت کی کوشش کریں گے۔

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹو ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج ڈیووس روانہ ہوں گے

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج ڈیووس روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج ڈیووس روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹوآج سے26مئی تک سوئٹزرلینڈکادورہ کریں گے ، جہاں وہ ڈیووس میں ورلڈاکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران وزیرمملکت خارجہ امورحناربانی کھر بھی بلاول کے ہمراہ ہوں گی۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیرخارجہ عالمی اورعلاقائی مسائل پرورلڈاکنامک فورم کی متعدد تقریبات میں شرکت کریں گے ، جس میں وبائی امراض، خوراک اور توانائی کے تحفظ سمیت موسمیاتی تبدیلی سے پیدا چیلنجز کےبارےمیں پاکستان کا نقطہ نظرپیش کیا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو دورے کے دوران مختلف ملکوں کےوزرائےخارجہ سےبھی ملاقات کریں گے۔

    ورلڈ اکنامک فورم ہر سال سیاسی اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں، سول سوسائٹی اور دنیا بھر سے نوجوانوں کی نمائندگی کو اکٹھا کرتا ہے تاکہ معاشی، سماجی اور ماحولیاتی چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے راہوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

    وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان بھی عالمی اقتصادی فورم میں ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے عالمی برادری سمیت پاکستان پر اثرات کے حوالے سے ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گی۔

    موسمیاتی تبدیلی ایک اہم ایجنڈا ہے ، جو ملک میں موجودہ گرمی کی لہروں اور برفانی جھیلوں کے پھٹنے والے سیلاب کے واقعات کے لیے بھی انتہائی موزوں ہے۔