Tag: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

  • پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، شاہ محمودقریشی

    پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، شاہ محمودقریشی

    برسلز : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کوگرے لسٹ میں رکھنےکاکوئی جوازنہیں بنتا، ایف اےٹی ایف میں ایک چھوٹا سا طبقہ اس کی ساکھ متاثر کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے برسلز میں پاکستانی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پربھرپورتعاون کیا، 2018میں دیےگئےایکشن پلان پرپوری طرح عمل کیا۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جوازنہیں بنتا، ایک نکتے پر خواہ مخواہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھاگیا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ایف اےٹی ایف میں ایک چھوٹا سا طبقہ اس کی ساکھ متاثر کر رہا ہے، یورپی یونین اوردیگرممالک اس سلسلےمیں کرداراداکریں۔

    سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعےکےذمہ داران کےخلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے۔

    افغانستان کی صورتحال سے متعلق شاہ محمودقریشی نے کہا افغانستان کو انسانی، معاشی بحران سے بچانا ترجیح ہونی چاہیے۔

    یاد رہے وزیر خارجہ محمودقریشی نے یورپی یونین کے خارجہ امورکےسربراہ کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ افغان حالات کےباعث یورپی یونین میں مہاجرین کوبوجھ بڑھےگا، افغانستان میں صورتحال بہتربنانےکیلئےمشترکہ کوششیں ناگزیرہے۔

  • پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں پرمظالم کومنظرعام پرلانےکیلئےکرداراداکرے، شاہ محمود قریشی

    پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں پرمظالم کومنظرعام پرلانےکیلئےکرداراداکرے، شاہ محمود قریشی

    لندن : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں پرمظالم کومنظرعام پرلانےکیلئےکرداراداکرے، جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوتاامن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیرخارجہ نےمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کواجاگر کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں جاری سنگین خلاف ورزیوں سےشرکا کو آگاہ کیا۔

    وزیرخارجہ نے پاکستان کی مسلسل اورغیرمتزلزل کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا حکومت پاکستان نےٹھوس شواہد پرمبنی ایک ڈوزیئر مرتب کیا ہے، ڈوزئیرمیں بھارتی فوج کےجنگی جرائم کی تفصیلات شامل ہیں۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر”مباحثے”خوش آئند ہے، مباحثےنےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کودنیاکےسامنے بےنقاب کردیا۔

    انھوں نے روز دیا کہ پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں پرمظالم کومنظرعام پرلانےکیلئےکرداراداکرے، پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے حمایت جاری رکھےگا، جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوتاامن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

    نیویارک : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے، اپنے دورے میں شاہ محمودقریشی مختلف وزرائے خارجہ سمیت اقوام متحدہ کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 5روزہ دورےپرنیویارک پہنچ گئے، جہاں وہ یواین جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ویڈیو خطاب کریں گے۔

    دورے کے دوران شاہ محمودقریشی نیویارک میں مختلف وزرائےخارجہ سمیت اقوام متحدہ کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ کونسل آن فارن ریلیشنز سمیت متعددفورمز میں شرکت کے ساتھ ساتھ تقریب میں اظہار خیال بھی کریں گے۔

    شاہ محمودقریشی نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کے ساتھ ساتھ مقامی وعالمی میڈیانمائندگان سے گفتگوکریں گے ، جس میں مختلف علاقائی و عالمی امورپر پاکستان کےنقطہ نظرسے آگاہ کیا جائے گا۔

  • "ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ” ازبکستان کو براستہ افغانستان پاکستان سے جوڑے گا’

    "ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ” ازبکستان کو براستہ افغانستان پاکستان سے جوڑے گا’

    تاشقند : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ "ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ،” ازبکستان کو براستہ افغانستان پاکستان سے جوڑے گا، پاکستان آگے بڑھنے کے لئے تیار ہے لیکن دقت محض افغانستان کی صورتحال کے باعث آ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارےخطے نے معاشی طور پر آگے بڑھنا ہےتو رابط ضروری ہے، کل ازبکستان کے صدر،وزیر خارجہ سےوزیر اعظم اورمیری ملاقات ہوئی ، اس میں ہم نے رابطوں کی اہمیت پرسیر حاصل گفتگو کی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ ازبکستان کو پاکستان سے جوڑے گا، اس حوالے سےبھی ہماراتفصیلی تبادلہ خیال ہوا، نقشوں کاتبادلہ ہوا، ہم نے پورے روٹ کاجائزہ لیا ، منصوبے میں دقت محض افغانستان کی صورتحال کے باعث آ رہی ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال بہتری ہوئی تومنصوبےپربڑھنےکیلئےتیارہیں، پاکستان اس منصوبے کی فزیبیلٹی کیلئےورلڈبینک سےرابطےمیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم گوادر کو ڈویلپ کر رہے ہیں، ہماری بندرگاہیں وسطی ایشیا ،افغانستان کومختصر ترین راستہ فراہم کرتی ہیں، جس سےان ممالک کی تجارت کوفروغ ملے گا۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا خطے میں گوادر پورٹ، اقتصادی سرگرمیوں کامرکز بن سکتاہے، اس رابطے سے خطےمیں ایک خوشگوار تبدیلی ممکن ہے ، پاکستان اس ضمن میں اپناکردارادا کررہاہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج کانفرنس کےموقع پرہماری 2 اہم نشستیں بھی ہوں گی، افغانستان کےصدرسےموجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا اور یورپی یونین کےاعلی نمائندے جوزف بوریل سے بھی ملاقات ہو گی ،ملاقات میں افغانستان زیر بحث رہے گا۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی فورم میں شرکت کے لئے  رواں ہفتے ترکی جائیں گے

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی فورم میں شرکت کے لئے رواں ہفتے ترکی جائیں گے

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ترک شہر انتالیہ میں منعقدہ فورم میں شرکت کیلئے رواں ہفتےترکی روانہ ہوں گے ، جہاں ان کی ترک صدر سے بھی خصوصی ملاقات متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی رواں ہفتےترکی جائیں گے، شاہ محمودقریشی کادورہ ترکی 3روزہ ہوگا، وزیر خارجہ 18سے 20جون تک ترکی کا دورہ کریں گے۔

    دورے کے دوران وزیرخارجہ ترک شہرانتالیہ میں منعقدہ فورم میں شرکت کریں گے ، فورم کے موقع پر افغان ، ایرانی اور کویتی ہم منصبوں اور دیگر وزرائے خارجہ اور سفارت کاروں سے ملاقات متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ وزیرخارجہ ترک صدررجب طیب اردگان سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے،  شاہ محمودقریشی کایہ ترکی کا گزشتہ3  ماہ میں تیسرادورہ ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کو ترک صدررجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا تھا ، جس ‏میں اسرائیلی بربریت اور جارحیت پر دونوں رہنماؤں نےتبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نےاسرائیلی جارحیت و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے اتفاق کیا تھا کہ مسلم ممالک کو مل ‏کر اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔

    رہنماؤں نے اس نکتے پر بھی اتفاق کیا تھا کہ دونوں ممالک کے وزرائےخارجہ فلسطین کے مسئلےکو ‏عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کیلئے ترکی کےکردار کو سراہتےہیں جب کہ افغان امن عمل، فوجوں کےانخلاپرترکی کی کوششوں کےمعترف ہیں۔

  • ‘وزیراعظم عمران خان سیاحت کے فروغ کیلئے پیکج دینے جارہے ہیں‌’

    ‘وزیراعظم عمران خان سیاحت کے فروغ کیلئے پیکج دینے جارہے ہیں‌’

    نیویارک: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیاحت کےفروغ کیلئےپیکج دینےجارہےہیں ،شمالی علاقوں میں سیاحت کےبے شمارمواقع موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے نیو یارک میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہامسئلہ کشمیرہماری خارجہ پالیسی کااہم ستون ہے، مسئلہ کشمیرکےحل کےبغیرخطےمیں امن نہیں ہوسکتا، مسئلہ کشمیریواین قراردادوں کےمطابق حل کرناہوگا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش ہے،الحمداللہ ہمیں جنگ بندی کےمقصدمیں کامیابی حاصل ہوئی، منزل ابھی دورہے،اورمسئلہ پیچیدہ ہے، دونوں جانب سےسیزفائرپرعملدرآمدکیاجارہاہے۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا فلسطین اورکشمیرکی صورتحال میں بہت مماثلت ہے، فلسطینی امن کےساتھ رہناچاہتےہیں اور پاکستانی بھی پڑوسی کے ساتھ امن سے رہنا چاہتا ہے، ہمارےمسائل ہےانہیں گفت وشنیدسےحل کیاجاسکتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جلداوورسیزپاکستانی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے، اوورسیزپاکستانیوں کوووٹنگ کےاختیارسےبڑی تبدیلی آئےگی، ووٹنگ کے اختیار سے سیاستدانوں کا اوورسیز سے رویہ بدلے گا، اوورسیزپاکستانی معاشی استحکام میں کرداراداکرسکتےہیں، اوورسیزپاکستانیوں کےووٹ سےمتعلق بل لائیں گے۔

    وزیر خارجہ نے کہا خارجہ پالیسی پرعمل ملک میں معاشی استحکام سےہی ممکن ہے، ملک میں سیاحت کےفروغ کیلئےبھی بھرپورکوششیں کررہےہیں، ماضی میں سیاحت کےفروغ کیلئےکچھ نہیں کیاگیا،ہمارےشمالی علاقےسوئزرلینڈسےکم نہیں۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ صوبوں کےدرمیان میں پانی کی تقسیم پرغلط فہمیاں جنم لیتی ہے، ہم پانی کاصحیح استعمال نہیں کررہے،پانی ضائع ہوتاہے، دنیامیں فوڈ سیکیورٹی مسئلہ بنتاجارہاہے، ہم پانی کاصحیح استعمال نہیں کررہے،پانی ضائع ہوتاہے، ہم نےنئےڈیمزپرعملاکام شروع کردیاہے۔

    انھوں نے مزید کہا ہم کاروباری نہیں،کشمیرکاسودانہیں کریں گے، کشمیرپرہماراموقف دوٹوک ہے،باعزت طریقےسےبات کرینگے، وزیراعظم عمران خان سوداگر نہیں،کشمیر کا سودا نہیں کریں گے، ہمارامقابلہ خودسےکئی گناہ بڑےدشمن سےہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کےساتھ ہمارےتعلقات اچھےہیں، کسی کیمپ میں نہیں جارہے، سب سےاچھےتعلقات چاہتےہے، امت مسلمہ کےتمام ممالک سےاچھےتعلقات ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سیاحت کےفروغ کیلئےپیکج دینےجارہےہیں،وزیراعظم عمران خان سوداگرنہیں،کشمیرکاسودانہیں کریں گے، شمالی علاقوں میں سیاحت کےبےشمارمواقع موجودہے۔

  • شاہ محمود قریشی کا متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل، ایران روانہ

    شاہ محمود قریشی کا متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل، ایران روانہ

    دبئی : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کرکے ایران روانہ ہوگئے اور کہا اس دوران ایران کی قیادت کےساتھ خطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال کاموقع ملےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی متحدہ عرب امارات کا3روزہ دورہ مکمل کرکے ایران روانہ ہوگئے، ہوائی اڈے پر اماراتی وزارت خارجہ کےسینئرحکام ، یواے ای میں پاکستان کے سفیر اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیرخارجہ کو الوداع کہا۔

    دورہ ایران کےاغراض ومقاصد کےحوالے سےوزیر خارجہ شاہ محمود نے پیغام میں کہا ہے کہ ایران کے بوزیرخارجہ جوادظریف کا بےحدمشکورہوں، وہ متعددبارپاکستان تشریف لائے اور ہماری انتہائی اہم نشستیں ہوئیں۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ایران کی قیادت کےساتھ خطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال کاموقع ملےگا، افغان امن عمل میں بہت سی نئی پیش رفت ہوئی ہیں، افغان امن عمل ہماری طرح ایران کیلئےبھی اہم ہے، دورے میں مجھے اس حوالے سے ان کے خیالات جاننے کا موقع ملے گا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا مقصد مشاورت کے بعدحکمت عملی میں یکسوئی پیداکرناہے، میں ایران کی سپریم لیڈرشپ کاشکریہ ادا کرنا چاہوں گا، انھوں نے مسئلہ کشمیرپردوٹوک موقف اختیارکیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی ہمیشہ حمایت کی، ایران سےدوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بات ہوگی۔

    شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ بارڈرمارکیٹوں کےقیام کی تجویزپاکستان نےپیش کی تھی، ایران نے تجویز کو پسند کیا،اس حوالےسےبھی تبادلہ خیال ہوگا، ایران صرف پاکستان کاہمسایہ ملک نہیں ایک آزمایاہوادوست ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نےہرمشکل وقت میں ایک دوسرےکی معاونت کی ہے، کوشش ہوگی دو طرفہ تعلقات کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں۔

  • امدادی قرض کی واپسی،  متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو بڑا ریلیف دے دیا

    امدادی قرض کی واپسی، متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو بڑا ریلیف دے دیا

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر امدادی قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ، وزیرخارجہ نےاس خیرسگالی اقدام پراماراتی وزیرخارجہ کاشکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی وزارت خارجہ متحدہ عرب امارات پہنچے ، جہاں اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔

    شاہ محمودقریشی نے ابوظبی میں اماراتی ہم منصب سے ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،اہم علاقائی وعالمی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ تجارت،سرمایہ کاری،انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    دوران ملاقات توانائی، ٹیکنالوجی،سیاحت،افرادی قوت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیرخارجہ نےایکسپو2020دبئی میں پاکستانی پویلین کے قیام میں معاونت پرشکریہ ادا کیا۔

    اماراتی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کو 2 ارب ڈالر امدادی قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخارجہ نےاس خیرسگالی اقدام پراماراتی وزیرخارجہ کاشکریہ ادا کیا۔

    ملاقات میں شاہ محمود قریشی نےاماراتی وزیرخارجہ کا کورونا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی معاونت کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔

  • روس کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات ایک نیارخ اختیار کر رہے ہیں، وزیرخارجہ

    روس کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات ایک نیارخ اختیار کر رہے ہیں، وزیرخارجہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ روس کےساتھ ہمارےدوطرفہ تعلقات ایک نیارخ اختیار کر رہےہیں، روس بھارت کو افغانستان  میں قیام امن کیلئے مثبت کردارادا کرنے پر آمادہ کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے روسی وزیرخارجہ کےدورہ پاکستان پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھےخوشی ہے کہ روسی وزیرخارجہ پاکستان تشریف لارہےہیں، میں ان کےخیرمقدم کیلئےخودایئرپورٹ جاؤں گا، یہ کسی روسی وزیرخارجہ کا9سال کےبعدپاکستان کادورہ ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ روسی وزیرخارجہ کادورہ2روزپرمشتمل ہے، وہ وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات میں شریک ہوں گے، جس میں تجارت کے فروغ سے متعلق بات چیت ہوگی جبکہ وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات بھی کریں گے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اس خطےکاانتہائی اہم ملک ہے، روس کےساتھ ہمارےدوطرفہ تعلقات ایک نیارخ اختیار کر رہےہیں، ہمارے دو طرفہ تعلقات میں بہتری آرہی ہے اور ہم ایک دوسرےکےساتھ خطےمیں تعاون کاارادہ رکھتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبےکوہم دونوں آگےبڑھاناچاہتےہیں، جب آٹےکابحران پیدا ہوا تو روس نے ہمیں بروقت گندم فراہم کی ، اسٹیل مل روس نےلگائی تھی، اگرمل بحالی کیلئےسرمایہ کاری کی صورت نکل آئےتوتعاون بڑھانے کے مواقع میسر آسکتے ہیں۔

    شاہ محمودقریشی نے مزید بتایا کہ پاکستان اورروس مل کرافغان امن عمل میں کرداراداکررہےہیں، 18مارچ کو ماسکو میں سہ فریقی اجلاس ہوا، پاکستان نےشرکت کی، دوشنبےمیں میری سفیرضمیرکابلوف کےساتھ ملاقات ہوئی، ضمیر کابلوف کےساتھ افغان امن عمل میں صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کے وزیرخارجہ دلی سے ہو کر آرہے ہیں، ہندوستان کےساتھ روس کے دیرینہ تعلقات ہیں، روس بھارت کوافغانستان میں قیام امن کیلئےمثبت کرداراداکرنےپرآمادہ کرسکتاہے۔

  • ‘انتہاپسندانہ ہندوتوا نظریے کی پیروکار مودی حکومت  علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے’

    ‘انتہاپسندانہ ہندوتوا نظریے کی پیروکار مودی حکومت علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے’

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا مقصد انسانی حقوق کا تحفظ ہے ، پاکستان بنیادی حقوق سے محروم افراد کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ، انتہاپسندانہ ہندوتوا نظریے کی پیروکار مودی حکومت علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تقریب سے خطاب
    کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کا مقصد انسانی حقوق کا تحفظ ہے، پاکستان بنیادی حقوق سے محروم افراد کی اخلاقی،سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا اور ٹڈی دل جیسی وبا کا کامیابی سے مقابلہ کیا جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں فعال کردار ادا اور طویل عرصے سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہاہے

    شاہ محمودقریشی نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے ، انتہاپسندانہ ہندوتوا نظریے کی پیروکار مودی حکومت علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے۔

    اس سے قبل سیکریٹری خارجہ نے اقوام متحدہ کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان یو این کی تعمیری سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرتا رہاہے، مقبوضہ کشمیر کےعوام دہائیوں سے حق خودارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں۔