Tag: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

  • وزیرخارجہ  کی جی20 سمٹ کے کامیاب انعقاد پر سعودی ہم منصب کو مبارکباد

    وزیرخارجہ کی جی20 سمٹ کے کامیاب انعقاد پر سعودی ہم منصب کو مبارکباد

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جی 20 سمٹ کے کامیاب انعقاد پر سعودی ہم منصب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی نائجر میں سعودی وزیر خارجہ سےملاقات ہوئی ، ملاقات او آئی سی وزرائےخارجہ اجلاس کےموقع پر ہوئی۔

    ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کورونا ،دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کےمختلف امور پربات چیت ہوئی۔

    وزیرخارجہ نےجی20سمٹ کےکامیاب انعقادپرسعودی ہم منصب کومبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان اورسعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور او آئی سی کے کردارپربھی تبادلہ خیال ہوا اور وزیر خارجہ نےسعودی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سےآگاہ کیا۔

    وزیر خارجہ نےمسئلہ کشمیرپرسعودی عرب کی مستقل حمایت پرشکریہ ادا کیا۔

    سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔

    سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کوسراہا۔

  • وزیرخارجہ کا کورونا وبا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کاخیال رکھنے پرمتحدہ عرب امارات کا شکریہ

    وزیرخارجہ کا کورونا وبا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کاخیال رکھنے پرمتحدہ عرب امارات کا شکریہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وبا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کاخیال رکھنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یواےای میں مقیم لاکھوں پاکستانی تعمیر و ترقی میں کردارادا کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا متحدہ عرب امارات کےوزیرخارجہ عبداللہ بن زائد النہیان سے فون پر رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کےمابین برادرانہ تعلقات ہیں، یواےای میں مقیم لاکھوں پاکستانی تعمیروترقی میں کرداراداکررہےہیں، ہرمشکل گھڑی میں دونوں ملکوں نےایک دوسرےکابھرپورساتھ دیا۔

    وزیرخارجہ نے کورونا وبا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کاخیال رکھنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب میولوت چاؤش اولو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا ، جس میں دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اہم معاملات میں دونوں ممالک کےمؤقف میں مماثلت خوش آئند ہے، مسئلہ کشمیر پر واضح اور دو ٹوک مؤقف اپنانے پر ترکی کے مشکور ہیں۔

    ترک وزیر خارجہ میولوت چاش اولو نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے فغان اعلیٰ کونسل کےچیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ، جس میں افغان مفاہمتی عمل ، امن واستحکام اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغان اعلیٰ کونسل کےچیئرمین عبداللہ عبداللہ نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا اور وزیر‌خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، جس میں افغان مفاہمتی عمل، امن واستحکام اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا، ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے دفترخارجہ میں پودا بھی لگایا۔

    خیال رہے افغان اعلیٰ کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تو مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ان کا استقبال کیا، تین روزہ دورے کے دوران عبداللہ عبداللہ صدرمملکت، وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

    ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا بطور چیئرمین مفاہمتی کونسل ، پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے، اس وفد میں افغان قومی مفاہمت کونسل کے مرکزی عہدیداران شامل ہیں، توقع ہے اعلیٰ سطح دورے سے افغان مفاہمتی عمل آگےبڑھانےمیں مدد ملے گی۔

  • بھارت کوئی بھی نئے فالس فلیگ کا ناٹک رچا کر پاکستان پر الزام لگاسکتا ہے، وزیرخارجہ

    بھارت کوئی بھی نئے فالس فلیگ کا ناٹک رچا کر پاکستان پر الزام لگاسکتا ہے، وزیرخارجہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کامؤقف پٹ رہاہے اور مقبوضہ کشمیر پر بیانیہ تبدیل ہورہا ہے، بھارت کوئی بھی نئے فالس فلیگ کا ناٹک رچا کر پاکستان پر الزام لگاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہدنے نئی کروٹ لی ہے، مقبوضہ کشمیر میں سیاسی معاملات زور پکڑتےجارہے ہیں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی 6سیاسی جماعتوں نے 5اگست کےبھارتی فیصلےکی نفی کی، وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر کو اجاگر کیا، فاروق عبداللہ ودیگرسیاسی رہنماؤں کااعلامیہ اہمیت کاحامل ہے.

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتیں سمجھتی ہیں آئینی حیثیت کوپامال کیا گیا ، بھارت کے غیرقانونی اقدامات نے کشمیریوں کے تشخص کو متاثر کیا اور ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو بغیر کسی جرم کے گرفتاررکھاگیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بنے ، کشمیری قیادت کے بہت سے لوگ اب بھی قید میں ہیں ، مقبوضہ کشمیر کےعوام کو غیرقانونی پابندیوں کا سامنا اب بھی ہے.

    وزیرخارجہ نے مزید کہا بھارتی اقدامات سےمقبوضہ کشمیرکی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا ، ماہرین کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر کی معیشت کو ایک سال میں5ارب ڈالر کانقصان ہوا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیاخود اندازہ لگاسکتی ہے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال ایک سال بعدبھی وہی ہے، ایک سال میں بھارت نواز سیاسی جماعتوں کارخ بھی بدل چکا ہے، بھارت غیرجانبدارمبصرین کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دےرہا، بھارتی غیر قانونی اقدامات پر چین نے بھی واضح مؤقف اپنایا۔

    انھوں نے کہا کہ ایک سال میں مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں 3بار زیر بحث آنا بہت اہم ہے، چین بھی کشمیر کو متنازع علاقہ قرار دیتا ہے، بھارت کا مقبوضہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قراردینےکودنیا بھی تسلیم نہیں کررہی۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا دعویٰ تاریخی،قانونی ،اخلاقی اعتبار سے کوئی اہمیت نہیں رکھتا ، 6سیاسی جماعتوں کااعلامیہ حالات معمول پرلوٹ آنے کے دعوے کی نفی ہے، ہندوستان کامؤقف پٹ رہاہے اور مقبوضہ کشمیر پر بیانیہ تبدیل ہورہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا مسئلہ کشمیر پر دنیا کو آئندہ بھی باخبر رکھیں گے ، بھارت کوئی بھی نئے فالس فلیگ کا ناٹک رچا کر پاکستان پر الزام لگاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اکثریت کواقلیت میں بدلنے کیلئےغیرقانونی اقدامات کئے، بھارت نے کشمیریوں کے عزم کو بارہا تبدیل کرنے کی ناکام کوششیں کیں، حالیہ تحریک آزادی سے واضح ہوتا ہے کہ فتح کشمیریوں کی ہے۔

    وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ واضح کرتاہوں مسئلہ کشمیرپرسعودی عرب کےمؤقف میں تبدیلی نہیں آئی اور افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی سنجیدہ کوششیں سب کے سامنے ہیں ، امید ہے بین الافغان مذاکرات سے امن کی راہ ہموار ہوگی ، افغان مسئلے پر پاکستان اور چین مکمل رابطے میں ہیں۔

  • چین کے کامیاب دورے کے بعد  شاہ محمود قریشی وطن واپس پہنچ گئے

    چین کے کامیاب دورے کے بعد شاہ محمود قریشی وطن واپس پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، وزرائے خارجہ نے مشترکہ مفادات کے تحفظ، امن، خطےکی ترقی کے اقدامات اور کورونا کے انسداد کے لیے ویکسین کی مشترکہ تیاری پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چین کے دو روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، وطن روانگی کے موقع پر حینان ہوائی اڈے پروزارت خارجہ چین کے حکام نے وفد کو الوداع کہا۔

    چینی حنان میں پاک چین وزرائےخارجہ ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ، جس میں کہا گیا شاہ محمودقریشی اوروانگ ژی میں اسٹریٹجک مذاکرات کا دوسرا دور ہوا، مذاکرات میں وزرائے خارجہ نے کورونا، تعلقات ، عالمی اور علاقائی معاملات پر گفتگو کی۔

    مذاکرات میں مشترکہ مفادات کےتحفظ،امن،خطےکی ترقی کےاقدامات اور کوروناکےانسدادکےلیےویکسین کی مشترکہ تیاری پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    وزرائےخارجہ نےکوروناکوسیاسی رنگ اورالقاب دینےکی مخالفت کرتے ہوئے عالمی صحت پرڈبلیوایچ اوکےکردارکی حمایت کی، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے قومی مفادات کو تحفظ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

    مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ چین نےپاک چین آہنی بھائیوں کےعزم کودہرایا، چین نےپاکستان کےخطےمیں مضبوط شراکت ہونے کے اعادہ کیا۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات

    بیجنگ : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاک چین تعلقات اوراہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چینی ہم منصب سےملاقات کیلئے چین کے صوبے حینان پہنچے ، جہاں‌ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    جس کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود کی چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاک چین تعلقات اوراہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزرائے خارجہ ملاقات کے بعد پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کا آغازہو گا۔

    گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر چین کے دارلحکومت بیجنگ پہنچے، دورے میں وہ چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ چین کے حوالے سے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان،چین دنیا کی بدلتی صورت حال پر تبادلہ خیال کے خواہشمند ہیں،اقتصادی راہداری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی،کشمیر کی صورتحال دونوں ممالک کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیریوں سے جو سلوک روا رکھا گیا ہے وہ سب کے علم میں ہے،چین کے تعاون سے 55 سال بعد 3 بار مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں لائے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ چین اور پاکستان نے کرونا وبا پر کافی حد تک قابو پالیا ہے،کرونا وبا میں کمی کے بعد یہ میرا پہلا دورہ چین ہے ، چین اور پاکستان جانتے ہیں خطے میں اہم تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

  • 5 ا گست کے اقدام کو کوئی قبول نہیں کرے گا، وزیرخارجہ کا مودی سرکار کو واضح پیغام

    5 ا گست کے اقدام کو کوئی قبول نہیں کرے گا، وزیرخارجہ کا مودی سرکار کو واضح پیغام

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو واضح پیغام دیا کہ آپ جو مرضی فیصلے کرلیں لیکن 5ا گست کے اقدام کو کوئی قبول نہیں کرے گا، حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور پرویزخٹک ایل اوسی کے چری کوٹ سیکٹر روانہ ہوگئے، معاون خصوصی معید یوسف،ذرائع ابلاغ نمائندےاور عسکری حکام بھی ہمراہ ہیں۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی میڈیا نمائندوں کو بھارت کی جانب سے ایل اوسی کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے جبکہ بھارت کی جانب سے شہری علاقوں کو نشانہ بنائے جانے کےشواہد بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پیغام میں کہا وزیردفاع اور میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بارڈر پر جارہے ہیں ، جس بلاجواز آئے دن بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنتے ہیں، کشمیریوں کو یقین دلانا ہے پاک فوج سمیت پوری قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو واضح پیغام دیا کہ آپ جو مرضی فیصلے کرلیں کہ 5ا گست کے اقدام کو کوئی قبول نہیں کرے گا، حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی۔

    کچھ روز قبل بین الاقوامی میڈیا کو بھی لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا گیا تھا ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ غیر ملکی میڈیا نمائندوں کا دورہ ایل او سی بہت اہم تھا، بھارت کا ہمیشہ دہرا معیار سامنے آیا، کیا بھارت آزاد صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر لے کر جائے گا؟

    ایل اوسی پر عالمی میڈیا کے دورے سے متعلق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، بھارت لائن آف کنٹرول پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنارہا ہے، اقوام متحدہ نے اپنے آبزرور بھی تعینات کیے ہوئے ہیں، بھارت یواین آبزرور کو محدود کرکے رکھتا ہے تاکہ وہ سچ نہ دیکھ سکیں۔

  • ‘دہری شہریت کا حامل کوئی بھی شخص قانوناً سینیٹر یارکن اسمبلی نہیں بن سکتا’

    ‘دہری شہریت کا حامل کوئی بھی شخص قانوناً سینیٹر یارکن اسمبلی نہیں بن سکتا’

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دہری شہریت کا حامل کوئی بھی شخص قانوناً سینیٹر یارکن اسمبلی نہیں بن سکتا، کسی بھی دیگرعہدے کے حوالے سے ایسی کوئی قدغن قانوناً موجود نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلےبھی کئی شخصیات حکومتوں میں اہم ذمہ داریاں نبھاتی رہی ہیں ، اثاثوں کی تفصیلات کی روایت عمران خان کی ہدایت پرپی ٹی آئی نے ڈالی۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دہری شہریت کےمعاملے پردیکھنا یہ ہے کہ قانون وآئین کیا کہتا ہے؟ قانوناً کوئی بھی دہری شہریت کا حامل شخص سینیٹر،رکن اسمبلی نہیں بن سکتا، کسی بھی دیگرعہدے کے حوالے سے ایسی کوئی قدغن قانوناً موجود نہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مفادات کے تصادم سے بچنے کیلئے تحریک انصاف نے واضح پالیسی اپنائی ، پی ٹی آئی کے سوا آج تک کسی جماعت نے یہ پالیسی نہیں اپنائی ، پالیسی کا مقصد منصب کوذاتی یامعاشی بڑھاوے سے روکنے کیلئے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمہوری روایات میں عوامی منتخب نمائندوں کی حیثیت افضل ہوتی ہے، عوامی منتخب نمائندوں کو عوام کا اعتماد حاصل ہوتا ہے اور ریاستی امورچلانےاورمعاونت کیلئےماہرین کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

    وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ آئین کےمطابق وزیراعظم 5 مشیر گزشتہ ادوار میں سے بھی رکھ سکتا ہے، عمران خان صاحب نے بھی قانون کے مطابق مشیران اور ٹیکنوکریٹس رکھے، وزیراعظم کی ہدایت پر اثاثےظاہر کرنےکی روایت ماضی میں نظرنہیں آئے گی۔

  • وزیرخارجہ  شاہ محمود قریشی نے کورونا  کو شکست دے دی

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا کو شکست دے دی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی اور صحتیابی کے بعد آفس پہنچ گئے ، شاہ محمود قریشی نے کہا سب کی نیک تمناؤں اور تعاون کا شکر گزار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا خوش قسمتی سے کورونا وائرس کے بعد آج سے آفس آیا ہوں، سب کی نیک تمناؤں اور تعاون کا شکر گزار ہوں، فرنٹ لائن پر کام کرنیوالے ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    یاد رہے چند روز قبل کورونا میں مبتلا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سےڈسچارج کردیا گیا تھا ، شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں جس نے مجھے رو بہ صحت کیا ، صحتیابی اورخیرسگالی کے پیغامات بھیجنے والوں ک اشکرگزار ہوں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم وطنوں سے گزارش ہے گھبرائیں نہیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، علامات محسوس ہوں توتاخیر نہ کریں فوری طبی ماہرین سے رابطہ کریں، علامات محسوس ہونے پرمیں نے ملاقاتیں اور اجلاس منسوخ کر دیے، فوری ٹیسٹ اور جلد علاج شروع ہو جانے کے سبب طبیعت سنبھلنے لگی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا تھا مجھے پلازمہ بھی انجیکٹ کیا گیا ، ملٹری اسپتال راولپنڈی میں طبی عملے کے خیال رکھنے پر بہت شکرگزارہوں، گھر منتقل ہو چکا ہوں،خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

  • کرونا میں مبتلا شاہ محمود قریشی کی طبیعت میں بہتری، اسپتال سے ڈسچارج

    کرونا میں مبتلا شاہ محمود قریشی کی طبیعت میں بہتری، اسپتال سے ڈسچارج

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو کورونا سے صحت یاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ، شاہ محمود قریشی نے صحتیابی اورخیرسگالی کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکرادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا میں مبتلا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سےڈسچارج کردیا گیا ، شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں جس نے مجھے رو بہ صحت کیا ، صحتیابی اورخیرسگالی کے پیغامات بھیجنے والوں کاشکرگزارہوں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم وطنوں سے گزارش ہے گھبرائیں نہیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، علامات محسوس ہوں توتاخیر نہ کریں فوری طبی ماہرین سے رابطہ کریں، علامات محسوس ہونے پرمیں نے ملاقاتیں اور اجلاس منسوخ کر دیے، فوری ٹیسٹ اور جلد علاج شروع ہو جانے کے سبب طبیعت سنبھلنے لگی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا مجھے پلازمہ بھی انجیکٹ کیا گیا ، ملٹری اسپتال راولپنڈی میں طبی عملے کے خیال رکھنے پر بہت شکرگزارہوں، گھر منتقل ہو چکا ہوں،خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں ، انشااللہ دوبارہ ٹیسٹ درست ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے بغیر شفاف سیاسی قیادت کا سامنے آنا ناممکن ہے ، وقت آگیا ہے کہ ہم بے جا کیچڑ اچھالنا بند کر دیں ، اصلی مجرموں کو کٹہرے میں لائیں تاکہ وہ بے نقاب ہوں۔

    یاد رہے 3 جولائی وزیر خارجہ شاہ محمود نے کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج ہلکا سا بخار محسوس کیا تو فوراً خود کو گھر میں الگ کردیا ہے ، اللہ کے فضل و کرم سے خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، وزارت کے امور گھر سے ہی سر انجام دوں گا۔