Tag: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

    ریاض: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 4 ماہ سے مقبوضہ کشمیرکی عوام کا محاصرہ کیا گیا ہے، بھارت دنیا کو بے خبر رکھنے کے لیے ذرائع مواصلات بند کرچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی وزارت خارجہ آمد پر سعودی وزیرخارجہ اور وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں اہم علاقائی وبین الاقوامی امور پربھی گفتگو کی گئی۔

    وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا، خطے میں امن واستحکام کے لیے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ 4 ماہ سے مقبوضہ کشمیرکی عوام کا محاصرہ کیا گیا ہے، بھارت دنیا کو بے خبر رکھنے کے لیے ذرائع مواصلات بند کرچکا ہے، کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق بھی معطل ہیں۔

    بھارتی فورسز نے 1989 سے اب تک 95471 کشمیریوں کو شہید کیا

    واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیاں 129 ویں روز بھی برقرارہیں، انٹرنیٹ، موبائل سروس پر پابندی، ناکوں اور محاصروں نے وادی کو جیل بنا دیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست سے جاری کرفیو اور پابندیوں کے دوران بھارتی فوج خواتین سمیت 38 کشمیریوں کو شہید کرچکی ہیں جبکہ 1989 سے اب تک بھارت کی قابض فوج نے 95471 کشمیریوں کو شہید کیا اور7135 کشمیریوں کو دوران حراست شہید کیا گیا۔

  • آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ صورت حال کے پیش نظر کیا گیا: وزیر خارجہ

    آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ صورت حال کے پیش نظر کیا گیا: وزیر خارجہ

    ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع پرحکومت نےجوکیاقانون کے دائرے میں کیا ، عدالت نے نشاندہی کی کہ کچھ ابہام ہے، جس کو دور کرنا ضروری ہے، امید ہےاپوزیشن ارکان معاملےپرہماراساتھ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جوخدشات پاکستان ظاہرکرتا رہام او آئی سی نےمن وعن قبول کیا ، بابری مسجدپربھی اوآئی سی نےہمارےمؤقف کی تائیدکی ، مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکو117دن ہوگئے، جامع مسجد پر تالے ہیں،نمازوں پر پابندی ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک ٹریلین ڈالرزکامشترکہ جی ڈی پی ہے،اربوں کی برآمدکرتےہیں، ہم نےایک اجلاس منعقدکیا،اس میں صدرپاکستان تشریف لائے، سفارشات کو سامنے رکھ کرافریقہ سے متعلق پالیسی بنا رہے ہیں، طےکیاہےکہ ہمارا آئندہ اجلاس کینیا نیروبی میں ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم کوشش کریں گےکہ افریقہ سےہمارےسیاسی تعلق میں اضافہ ہو، کوشش ہےجن چیزوں کی افریقہ میں مانگ ہے، وہ برآمد کریں، افریقہ میں ٹریڈافسران کے لیے 45افراد کو منتخب کیا گیا ہے، افریقہ سےمتعلق 6نئی اسامیاں پیداکی گئی ہیں تاکہ برآمد بڑھ سکیں، چین اور ترکی  کی طرح افریقہ میں اپنی حیثیت میں اضافہ کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی توسیع پر حکومت نے جو کیا قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کیا،وزیراعظم نے کابینہ سے مشورےاور صورتحال کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا، فیصلہ کیا گیا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ملک کے مفاد میں ہے،کسی ادارے سے تصادم کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت سے مسائل اور خطے کی صورتحال سب کے سامنے ہے، افغانستان اور بھارت سے معاملات کے حوالے سے توسیع ہوئی ، کابینہ سے مشاورت کے بعد وزیراعظم نے فیصلہ کیا، عدالت کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا گیا، عدالت نے نشاندہی کی کہ کچھ ابہام ہے، جس کو دور کرنا ضروری ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم آپس میں مشورہ اور تفصیلی فیصلے کا انتظار کررہے ہیں، تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد مشاورت سے آگے بڑھیں گے، آرمی چیف کی آئندہ توسیع سے متعلق فیصلہ کرنا ہوگا، امید ہے اپوزیشن ارکان معاملے پر ہمارا ساتھ دیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کچھ بھی کرسکتاہے ، بھارت پاکستان پرچڑھائی بھی کرسکتا ہے، ہمیں ہروقت تیار رہنا ہوگا، بھارت کسی فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لے سکتا ہے، پاک افواج بھارت کے مذموم عزائم کا مقابلہ کرنے کے لیے تیارہیں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق2سماعتیں ہونا ہماری کامیابی ہے، 1965 کے بعد مسئلہ کشمیر دنیا میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا ہے، دھرنے کی وجہ سے ہماری اور میڈیا کی توجہ مسئلہ کشمیرسے ہٹی، توجہ ملک کی سیاسی صورتحال کی طرف زیادہ ہوگئی۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو سامنے رکھ اس سےتوجہ نہیں ہٹنی چاہیے، بلیٹن میں 5سے 6منٹ مسئلہ کشمیر کی صورتحال پرہونی چاہیے، مقبوضہ کشمیر میں بلیک آؤٹ ہے،پاکستانی میڈیا بھرپور کردار ادا کرسکتا ہے، کل ملائیشیا کے ڈپٹی فارن کمشنر سے مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سےسری لنکامیں نئی قیادت کومبارکباددوں گا، سری لنکامیں نئی قیادت کو مسئلہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کروں گا۔

    سی پیک کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا سب جانتے ہیں کہ سی پیک سے کون خائف ہے ، حکومت پاکستان سی پیک کوایک اہم منصوبہ سمجھتی ہے ، کسی پراپیگنڈےکااثرنہیں ہوگا یقین دلاتاہوں کہ ہماری توجہ قائم ہے، سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے ، سی پیک پاکستان کیلئے مستقبل میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایف اےٹی ایف میں پاکستان کا بھرپورمؤقف پیش کیا ہے ، 10سال میں وہ کام نہیں ہوا جو 10ماہ میں ہوا ہے ، آئندہ اجلاس میں مؤقف ایسےپیش کریں گےکہ بھارتی عزائم ناکام ہوجائیں، ہم آئندہ مرحلے میں پاکستان کو گرے لسٹ نکلوائیں گے، ترکی، انڈونیشا، ملائیشیااور قطری وزیر خارجہ سےملاقات کروں گا۔

  • نیدرلینڈز کی ملکہ میکسما کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    نیدرلینڈز کی ملکہ میکسما کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    اسلام آباد : نیدرلینڈزکی ملکہ میکسما نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں پرتپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان میں دیرپا اقتصادی ترقی کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈزکی ملکہ میکسما وزارت خارجہ پہنچی ، جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا خیرمقدم کیا، نیدرلینڈزکی ملکہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستان کی اقتصادی بحالی، سماجی اور معاشی ترقی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا آج دنیا میں پاکستان کی شناخت پرامن ملک کے طور پر ہو رہی ہے ، برطانوی جوڑے، نیدرلینڈ ملکہ کا دورہ مثبت تشخص کا اظہار ہے، پاکستان، نیدرلینڈز سے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، بہت سی ڈچ کمپنیز کامیابی کیساتھ کاروبار کررہی ہیں۔

    فریقین نے قابل تجدید توانائی، زراعت ،ہارٹی کلچر میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ، جس پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقتصادی ثقافتی سفارتکاری کو بروئے کار لاکر دنیا کوتوجہ دلا رہے ہیں ، حکومت سرمایہ کاری،سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

    مزید پڑھیں : ہالینڈ کی ملکہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

    وزیرخارجہ نے اسلاموفوبیا اور مذہبی منافرت کے حالیہ واقعات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایسے واقعات سے دنیا بھر میں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔

    نیدرلینڈزکی ملکہ میکسما نے پرتپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان میں دیرپا اقتصادی ترقی کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    یاد رہے آج صبح نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں تو وزارت خارجہ اور نیدرلینڈ کے سفارتخانے کے حکام نے ملکہ کا استقبال کیا۔

    ملکہ میکسما اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کے طور پر پاکستان کا دورہ کررہی ہیں، دورے کے دوران وہ صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتوں کے علاوہ سرکاری اور نجی شعبے کے شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی جبکہ ملکہ میکسما مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے اسٹیٹ بینک کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔

  • مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت عوامی سطح پر بدنام ہوگیا ہے، وزیرخارجہ

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت عوامی سطح پر بدنام ہوگیا ہے، وزیرخارجہ

    کراچی : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مذہبی آزادی ہے، مقبوضہ کشمیر میں نمازجمعہ کی اجازت آج بھی نہیں ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت عوامی سطح پر بدنام ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں مذہبی آزادی ہے ، میں نے عمر کوٹ میں جاکر جلسہ کیا تھا، مقبوضہ کشمیر میں نمازجمعہ کی اجازت آج بھی نہیں ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے رویے میں فرق واضح کرنا چاہتے ہیں، کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر پوری طرح اجاگر ہوگیا ہے ، ہم نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو ہر فورم پر اٹھایا ہے ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت عوامی سطح پر بدنام ہوگیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ہندوستان میں اقلیتوں پر جگہ تنگ کی جا رہی ہے، وزیرخارجہ

    گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ آرایس ایس کا ہندوستان معرض وجود میں آرہا ہے، اب بھارت گاندھی اور نہرو کا بھارت نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ بھارت سے بات چیت کے لیے ہاتھ بڑھایا لیکن مودی نے راہ فرار اختیار کی، بابری مسجد کے فیصلے کو نہیں مانتے۔

    مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر شاہ محمود کا کہنا تھا کہ کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق پٹیشن کو سنا ہی نہیں جارہا، گزشتہ روز کہا تھا بھارت ہمیں بھی شکریہ کا موقع دے، بھارت کشمیر سے کرفیو ہٹاکر ہمیں بھی شکریہ ادا کرنے کا موقع دے، 97 روز سے کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ ہے۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ،بھارتی فورسزکی فائرنگ سےدوکشمیری نوجوان شہید ہوگئے   ہیں جبکہ وادی میں  99 روز سے جاری کرفیو نے زندگی مفلوج کردی ہے۔

  • پاکستان، ملائیشیا آزادانہ تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، وزیرخارجہ

    پاکستان، ملائیشیا آزادانہ تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، وزیرخارجہ

    کوالالمپور: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان، ملائیشیا آزادانہ تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، دو طرفہ تجارت کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اقتصادی امور ملائشیا داتو سری عظمین علی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون کے فروغ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے ملائشین وزیر کو معاشی اصلاحات، مراعات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور ملائشیا میں حلال فوڈ، سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون سمیت سیاحت، زراعت سمیت کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون پراتفاق کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، ملائیشیا آزادانہ تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، دو طرفہ تجارت کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

    وزیر اقتصادی امور داتو سری عظمین علی نے آمد پر شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔ ملائشین وزیر نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

    پاکستان ملائشیا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، شاہ محمود قریشی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ملائیشین نائب وزیر خارجہ احمد مرزوقی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ملائشیا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے دوروں نے تعلقات کو مزید تقویت دی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پرتکلف عشائیے پر ملائیشین نائب وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔

  • عالمی برادری کو بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں پابندیاں ختم کرانی ہوں گی، وزیرخارجہ

    عالمی برادری کو بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں پابندیاں ختم کرانی ہوں گی، وزیرخارجہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کیوباکےنائب صدرسے ملاقات میں کہا 5 اگست کے بھارتی اقدام نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ، عالمی برادری کو بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں پابندیاں ختم کرانی ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کیوبا کے نائب صدرابرٹو مورالز اوجیدا نے وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ کا دورہ کیا ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفد کا استقبال کیا، اس موقع پر کیوبا کے نائب صدر رابرٹو مورالز اوجیدا نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات، کشمیر کی صورتحال سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان کیوبا سےتعلقات قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، کیوبا نے مشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، دونوں رہنماؤں میں دواسازی، طب اوربائیو ٹیکنالوجی میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا 5 اگست کےبھارتی اقدام نےخطےکےامن کوخطرےمیں ڈال دیا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 87 دن سےبدترین کرفیو جاری ہے، عالمی برادری کو بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں پابندیاں ختم کرانی ہوں گی۔

  • قیامت خیز زلزلے کو14سال بیت چکے ہیں لیکن زخم ابھی تک مندمل نہیں ہوسکے، وزیرخارجہ

    قیامت خیز زلزلے کو14سال بیت چکے ہیں لیکن زخم ابھی تک مندمل نہیں ہوسکے، وزیرخارجہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قیامت خیز زلزلے کو 14 سال بیت چکے ہیں لیکن زخم ابھی تک مندمل نہیں ہوسکے ، اللہ سے دعا ہے دنیا کے تمام مسلمانوں کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے 8 اکتوبر2005 کے زلزلے کو چودہ سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قیامت خیز زلزلے کو 14 سال بیت چکے ہیں لیکن بچھڑنے والوں کے زخم ابھی تک مندمل نہیں ہوسکے۔

    ،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خوفناک زلزلےمیں ہزاروں جانوں کاضیاع،بستیاں مسمارہوئیں، اللہ سے دعا ہے دنیا کے تمام مسلمانوں کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے اور تمام شہدائے زلزلہ کے درجات بلند، لواحقین کو صبرعطا فرمائے۔

    یاد رہے آزاد کشمیر میں قیامت خیز زلزلے کو چودہ برس بیت گئے لیکن یہ تباہی دیکھنے والے آج بھی وہ مناظر نہیں بھول پائے، پاکستان کی تاریخ کے سب سے تباہ کن زلزلے میں چھیاسی ہزار اموات ہوئیں تھیں جبکہ لاکھوں لوگ بےگھر اور کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے۔

    مزید پڑھیں :  2005 کے زلزلے میں قوم نے قربانی کے مثالی جذبے کا مظاہرہ کیا: وزیر اعظم عمران خان

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے زلزلے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا زلزلے نےتباہی،درداورغم کی ناقابل فراموش یادیں چھوڑیں،اس مشکل وقت میں پاکستانی قوم نے قربانی، انسان دوستی اورمثالی جذبےایثارکامظاہرہ کیا۔

    وزیراعظم نے آزاد کشمیرمیں حالیہ زلزلے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا متاثرہ علاقوں میں مکمل بحالی تک ہرممکن مددفراہم کرتےرہیں گے، حکومت مؤثرتیاری سے تباہی سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

  • اپوزیشن کو نہتے کشمیری اورپاکستانی عوام کی خواہشات کو دیکھنا چاہیے، وزیرخارجہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اقوام متحدہ میں 27تاریخ کو پاکستان کامؤقف پیش کریں گے، پوری قوم سے گزارش ہے کہ ترجیحات پر توجہ دیں ، اپوزیشن کو نہتے کشمیری اور پاکستانی عوام کی خواہشات کو دیکھنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو جاری ہے، بھارتی جماعت کے مطابق ہزاروں افراد گرفتارہیں، ہیومن رائٹس کونسل نے پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف ہم قوم کو یکجا کرنے کی کوشش کررہےہیں، دوسری طرف ہماری صفوں میں کچھ لوگ قوم کو تقسیم کررہے ہیں، آج پوری قوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کررہےہیں، دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا مظاہرہ ہورہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا وزیراعظم اقوام متحدہ میں 27تاریخ کو پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، پوری قوم سے گزارش ہے کہ ترجیحات پر توجہ دیں ، فیصلہ کرنا ہوگا قومی ایجنڈے کو فوقیت دینی ہے یا ذاتی ایجنڈے کو۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر پوری قوم اور حکومت کی سوچ ایک ہے ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی اسی سوچ کو آگے بڑھانے کیلئے بلایا تھا، ہمارا مقصد یہی تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کو مسئلے پر اکٹھا کیا جائے۔

    وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ذاتی مفادات سے پاکستان اور کشمیر کے ایجنڈےکو نقصان ہوگا، پرامن احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے ، اس وقت دنیا کی توجہ ہمیں مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کرانی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل 17ستمبر کو یورپین یونین میں کشمیر زیربحث آنیوالا ہے، احتجاج ضرور کریں مگر وقت اور موقع دینا چاہیے، میری رائے یہ وقت مقامی احتجاج کا نہیں ہے، یہ وقت کشمیریوں کے حق کیلئے احتجاج کا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کو نہتے کشمیری،پاکستانی عوام کی خواہشات کو دیکھنا چاہیے، کشمیری عوام زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں وہ ہمارا سہارا چاہتےہیں، بطور کشمیری سفیر وزیراعظم عمران خان نے نریندرمودی کو للکارا تھا، آپ کو دیکھنا یہ ہے مودی کو للکارنا ہے یا اپنی صفوں میں انتشار پھیلانا ہے۔

  • جلال آباد میں پاکستانی سفارت خانے کےباہر دھماکاافسوسناک ہے ، وزیر خارجہ

    جلال آباد میں پاکستانی سفارت خانے کےباہر دھماکاافسوسناک ہے ، وزیر خارجہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جلال آباد میں پاکستانی سفارت خانے کےباہر دھماکے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا حقائق جاننے کی کوشش کر رہے ہیں ، پاکستانی سفیر کو زخمیوں کےعلاج معالجے کے انتظامات کی ہدایت کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا جلال آباد میں پاکستانی سفارت خانے کےباہر دھماکاافسوسناک ہے ، کانسٹیبل اور ویزہ کےلیے آئے اشخاص کےزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، تاہم سفارت خانے کا عملہ الحمدللہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا پاکستانی سفارتخانے کے عملے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ، حقائق جاننے کی کوشش کر رہے ہیں ، پاکستانی سفیر کو زخمیوں کےعلاج معالجے کے انتظامات کی ہدایت کر دی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ افغان حکومت سےسفارتخانوں کوفول پروف سیکورٹی دینےکی بات کروں گا۔

    مزید پڑھیں : جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر آئی ای ڈی دھماکا، 6 زخمی

    یاد رہے گذشتہ روز افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب چیک پوسٹ پر دھماکا ہوا تھا ، جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم پاکستانی عملہ محفوظ رہا تھا، دھماکا اس جگہ ہوا جہاں لوگ ویزے کے لیے قطار لگاتے ہیں۔

    ذرایع کا کہنا تھا زخمیوں میں ایک افغان پولیس اہل کار اور پانچ ویزے کے لیے آنے والے افراد شامل ہیں، جلال آباد قونصل خانے کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے بارہا افغان حکام کو کہا جا چکا ہے، پاکستانی قونصل خانہ پہلے ہی سے تھریٹ لسٹ پر ہے۔

    دھماکے کے بعد افغان دفتر خارجہ نے پاکستانی قونصل خانے سے رابطہ کر کے کہا تھا کہ تمام پاکستانی قونصل خانوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

  • ٹرمپ کی پیشکش پربھارتی ردعمل کاعلم تھاکہ وہ  نہیں مانیں گے، شاہ محمود قریشی

    ٹرمپ کی پیشکش پربھارتی ردعمل کاعلم تھاکہ وہ نہیں مانیں گے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد :  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے  کہا ثالثی کی پیشکش پرٹرمپ کےشکرگزارہیں، ٹرمپ کی پیشکش پربھارتی ردعمل کاعلم تھاکہ وہ نہیں مانیں گے، بھارت  مذاکرات نہیں کرناچاہتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرپرثالثی کی پیشکش پرٹرمپ کےشکرگزارہیں، ٹرمپ کی پیشکش پربھارتی ردعمل کاعلم تھاکہ وہ نہیں مانیں گے، بھارت نہ مذاکرات کرناچاہتاہےنہ کسی کی ثالثی۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر اقوام متحدہ کو خط لکھ رہاہوں، خط میں ایل اوسی پرفائرنگ،انسانی حقوق کی خلاف ورزی کاکہوں گا اور مقبوضہ کشمیر سے متعلق عالمی اداروں کی رپورٹ کا بھی بتاؤں گا۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال تیزی سےبگڑرہی ہے، بھارت مقبوضہ وادی سےمتعلق آئینی ترمیم کی کوشش کررہاہے، مقبوضہ وادی میں مزید25 ہزارفوجی تعینات کئےجارہے ہیں۔

    یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھرثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرپرثالثی کیلئےتیارہوں،اس کادارومدارمودی پرہے، وزیراعظم عمران خان اور نریندرمودی لاجواب انسان ہیں۔

    مزید پڑھیں : امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مسئلہ کشمیرپرایک بار پھر ثالثی کی پیشکش

    صدرٹرمپ کا کہنا تھا میرے خیال میں دونوں مسئلہ کشمیرپربہترین طریقےسےآگےبڑھ سکتے ہیں، دونوں ممالک چاہیں تو میں مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کرنے کے لیےتیار ہوں۔

    واضح رہے 22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں ٹرمپ نے کشمیر کے معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی تھی۔

    امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں لیڈرز بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں، آپ چاہتے ہیں کہ میں کردار ادا کروں تو میں بخوشی کروں گا، کشمیر ایک خوبصورت خطہ ہے وہاں کئی دہائیوں سے صورتحال خراب ہے جسے اب ٹھیک کرنا ہوگا۔