Tag: وزیرخارجہ

  • ملائیشیا میں مقیم پاکستانی سالانہ کثیر زرمبادلہ ملک بھجواتے ہیں: شاہ محمود

    ملائیشیا میں مقیم پاکستانی سالانہ کثیر زرمبادلہ ملک بھجواتے ہیں: شاہ محمود

    کوالالمپور: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملائیشیا میں 80 ہزار سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، جو سالانہ کثیر زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوالالمپور میں پاکستان ہائی کمیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر پاکستانی آفیشلز سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کمیونٹی سروس سینٹر کا افتتاح کیا، کمیونٹی سروس سینٹر پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ نے ملائیشیا میں پاکستانی سفارت کاروں کی خدمات کی تعریف کی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    کمیونٹی سروس سینٹر سے ایک ہی جگہ تمام قونصلر سروسز کی دستیابی یقینی ہوگی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ملائشیا میں اسی ہزار پاکستانی مقیم ہیں، جو سالانہ کثیر زر مبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ملائیشین نائب وزیر خارجہ احمد مرزوقی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ملائشیا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے دوروں نے تعلقات کو مزید تقویت دی۔

    پاکستان ملائشیا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، شاہ محمود قریشی

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان ملائشیا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے دوروں نے تعلقات کو مزید تقویت دی ، ملائیشیا کو بھارتی دھمکیاں بالائے طاق رکھ کر کشمیر پر اصولی مؤقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

  • سخت فیصلوں کی بدولت معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں: وزیرخارجہ

    سخت فیصلوں کی بدولت معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں: وزیرخارجہ

    کوالالمپور: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں ریونیو کی مد میں 16 فیصد اضافہ ہوا، مثبت معاشی پالیسیوں کے سبب بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظرآرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملیشیئن دارالحکومت کوالالمپور میں شاہ محمودقریشی نے پاکستانی نژاد سلطانہ کلثوم آف پاہنگ کے ظہرانے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سخت فیصلوں کی بدولت معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 3 سال میں پہلی مرتبہ سرمایہ کاری کا حجم340ملین ڈالر تک پہنچا، اسٹاک مارکیٹ میں 21فیصد تک بہتری کا رحجان دیکھنے میں آیا، معیشت کو پرکھنے کیلئے قائم تمام اشاریے بہتری کی نوید سنا رہے ہیں۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ 2019 کی پہلی سہ ماہی تجارتی خسارہ 35 فیصد اور مالی خسارہ 36فیصد کم ہوا، پی ٹی آئی کو جس وقت حکومت ملی معاشی حالت دگرگوں تھی، معاشی اشاریے ہماری زبوں حالی کی تصویر پیش کررہے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ معاشی خسارہ بڑھتا جارہا تھا، قرضوں کے بوجھ سے نڈھال تھے، معاشی بحران سے نکلنے کیلئے بہت سے مشکل فیصلے کرنا پڑے، حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے کاوشیں کررہی ہے۔

    وزیرخارجہ سرکاری دورے پر ملیشیا پہنچ گئے، مہاتیرمحمد سے اہم ملاقات ہوگی

    وزیرخارجہ کا ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی بینک کی درجہ بندی 28درجے عبور کرکے ٹاپ ٹن میں شامل ہوگئے، ملک میں جلد معاشی معاملات سنبھل جائیں گے۔

    دریں اثنا وزیرخارجہ نے ملائشین بزنس کمیونٹی کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، ملائشین بزنس کمیونٹی نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا، شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سہولتوں سے بھی آگاہ کیا۔

  • وزیرخارجہ سرکاری دورے پر ملیشیا پہنچ گئے، مہاتیرمحمد سے اہم ملاقات ہوگی

    وزیرخارجہ سرکاری دورے پر ملیشیا پہنچ گئے، مہاتیرمحمد سے اہم ملاقات ہوگی

    کوالالمپور: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر ملیشیا پہنچ گئے، جہاں وہ وزیراعظم مہاتیر محمد سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ایئرپورٹ پہنچنے پر ملیشیا کی وزارت خارجہ کے ڈی جی نے شاندار استقبال کیا، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر اور سینئرحکام بھی موجود تھے۔

    وزیرخارجہ ملیشیئن ہم منصب داتو سیف الدین کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں، شاہ محمود وزیراعظم مہاتیر سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ان کی ملیشیا کی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات ہوگی۔

    پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے مراعات سے آگاہ کیا جائے گا، کاروبار کے لیے میسر بہترین مواقعوں سے بھی آگاہی فراہم کی جائے گی، وزیرخارجہ پاکستانی سفارتخانے میں”کمیونٹی سروس سینٹر” کا افتتاح بھی کریں گے۔

    وزیرخارجہ کو کوالالمپور سمٹ میں شرکت کی دعوت ملائیشین ہم منصب نے دی تھی، وزیرخارجہ ملائیشیا میں وزیر خارجہ تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ وہاں کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

    شاہ محمود کا ملیشیا کے ہم منصب سے رابطہ، کشمیر سمیت دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

    یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور ملیشیا کے ہم منصب سیف الدین عبداللہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    پاکستان اور ملیشیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی تھی۔

  • شہرادہ فیصل بن فرحان سعودی عرب کے نئے وزیرخارجہ مقرر

    شہرادہ فیصل بن فرحان سعودی عرب کے نئے وزیرخارجہ مقرر

    ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو سعودی عرب کا نیا وزیرخارجہ مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے سعودی کابینہ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شاہی فرمان کے مطابق ابراہیم العساف سے ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں اور ان کی جگہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو وزیرخارجہ مقرر کیا گیا ہے۔

    شہزادہ فیصل نے کچھ ماہ جرمنی میں بطور سعودی سفیر کے فرائض انجام دیے اور اس سے قبل واشنگٹن کے سفارت خانے میں سیاسی مشیر کے عہدے پر فائز رہے۔

    سعودی فرمانروا کے فرمان کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ نبیل بن محمد العامودی کی جگہ صالح بن ناصر بن علی الجاسر کو نیا وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا ہے۔

    شاہی فرمان کے مطابق عصام بن عبداللہ بن خلف الوقیت کو قومی انفارمیشن سینٹر کا ڈائریکٹر کیا گیا اور ڈاکٹر طارق بن عبداللہ کو نیشنل ڈیٹا مینجمنٹ آفس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

    سابق وزیرخارجہ ابراہیم العساف کو گزشتہ سال دسمبر میں عادل الجبیر کی جگہ وزیرخارجہ تعینات کیا گیا تھا۔

    سعودی کابینہ کا اجلاس، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

    یاد رہے کہ گزشتہ روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زیرصدارت اجلاس میں ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ مملکت فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ہونے والی کوششوں کی حمایت کے ساتھ مظلوم فلسطینی قوم کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔

  • کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی لائی گئی ، شاہ محمود قریشی

    کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی لائی گئی ، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی لائی گئی، ایک سال بعد ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 44 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کو تباہی کے دہانے پرمعیشت ورثے میں ملی، قرضے ریکارڈ سطح پر بلند تھے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بہت زیادہ اورمتواتر بڑھ رہا تھا، ملکی برآمدات سکڑ اور درآمدات بڑھ رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی بصیرت انگیز قیادت، معاشی ٹیم کےعزم ولگن کے نتائج آ رہے ہیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارا ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب جنوبی ایشیا میں سب سے کم تھا، ایک سال بعد ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 44 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی لائی گئی، 3ماہ میں ٹیکس وصولی میں 15 فیصد اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 64 فیصد گھٹا۔

    پاکستان کی معاشی صورت حال بہتری کی جانب گامزن ہے، حفیظ شیخ

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان کی معاشی صورت حال بہتری کی جانب گامزن ہے، حکومت نے آئندہ اسٹیٹ بینک سے قرض نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسے پلیٹ فارم کی جانب جا رہے ہیں جہاں سے ترقی کا آغاز ہوگا، ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

  • شہزادہ ولیم مستقبل کے کنگ ہیں ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

    شہزادہ ولیم مستقبل کے کنگ ہیں ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ بہت اچھا رہے گا، شہزادہ ولیم مستقبل کے کنگ ہیں اور نوجوان نسل کے ترجمان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانوی شاہی جوڑے کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ خیرسگالی کا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ بہت اچھا رہے گا، شہزادہ ولیم مستقبل کے کنگ ہیں مگر سرکاری دورہ نہیں کہا جاسکتا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ نوجوان نسل کے ترجمان ہیں، برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستان کا سفر خوشگوار گزرے گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی شاہی جوڑے کے دورے کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

    برطانوی شاہی جوڑا آج پاکستان پہنچے گا، شایانِ شان استقبال کی تیاریاں

    خیال رہے کہ برطانوی شاہی جوڑا آج پاکستان پہنچے گا جس کے لیے شایان شان استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا نورخان ایئربیس پر ریڈکارپٹ استقبال ہوگا۔

    شاہی مہمانوں کی صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں طے ہیں، جس میں دوطرفہ ملکی امور پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ مہمان تاریخی مقامات کی سیر بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔

  • بھارت نے 80لاکھ بے گناہ کشمیریوں کومحصور کر رکھا ہے، شاہ محمود قریشی

    بھارت نے 80لاکھ بے گناہ کشمیریوں کومحصور کر رکھا ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں، بھارت نے 80لاکھ بےگناہ کشمیریوں کومحصور کر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کےانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد سمیت دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5اگست سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر رکھا ہے، بھارت نے 80لاکھ بےگناہ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ برطانیہ سمیت عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق کردار ادا کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے دلوں میں برطانوی شاہی خاندان کی بہت تکریم ہے، برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان سے دیرینہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا 67 واں روز

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 67ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

  • بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت ڈھکی چھپی نہیں، شاہ محمود قریشی

    بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت ڈھکی چھپی نہیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایشیا پیسفک گروپ اجلاس میں پاکستانی اقدامات پراظہاراطمینان کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ، عمران خان ملاقات میں ایف اے ٹی ایف پرتعاون مانگا ہے، توقع ہے پاکستان کا مؤقف سمجھ کر ہمارے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جو اقدامات کیے انہیں ہماری معاونت کرنی چاہیے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی ایف اےٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں اپنا جواب جمع کروا دیا ہے، حماد اظہر

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنا جواب ایف اے ٹی ایف کوجمع کرا دیا تھا، ایف اے ٹی ایف ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ بات چیت کی اور عالمی واچ ڈاگ کوتکنیکی پراگریس پربریف کیا گیا تھا، حکام کوبریفنگ پہلے سے بہت موثر رہی۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ 4 سے 5 ماہ میں مختلف اہداف کو حاصل کیا، ایف اے ٹی ایف تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پررپورٹ مرتب کرے گا۔

  • شاہ محمود قریشی کی وزیراعظم عمران خان کو67 ویں سالگرہ پرمبارکباد

    شاہ محمود قریشی کی وزیراعظم عمران خان کو67 ویں سالگرہ پرمبارکباد

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اللہ وزیراعظم عمران خان کو صحت بھری زندگی دے تاکہ وہ قوم کی امنگوں اور نئے پاکستان کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کو 67ویں سالگرہ پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو دنیا سچے لیڈر، مسلم امہ کے رہنما کے طور پرجانتی ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے جیسے بھارتی مظالم کےخلاف آواز بلند کی اس کی مثال نہیں ملتی، اللہ وزیراعظم عمران خان کو صحت بھری زندگی، استقامت عطا فرمائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اللہ وزیراعظم عمران خان کو استقامت دے تاکہ وہ قوم کی امنگوں اور نئے پاکستان کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 67 بہاریں دیکھ لیں۔ عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

    پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی سالگرہ کے حوالے سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

  • وزیرخارجہ اور افغان طالبان وفد کا افغان امن عمل کی جلد بحالی پر اتفاق، اعلامیہ جاری

    وزیرخارجہ اور افغان طالبان وفد کا افغان امن عمل کی جلد بحالی پر اتفاق، اعلامیہ جاری

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورافغان طالبان وفد کا افغان امن عمل کی جلد بحالی پر اتفاق ہوگیا اور کہا گیا بہترماحول میں مذاکرات کے لئے تشدد کے سلسلے کو بند ہونا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ حکام اور افغان طالبان کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ وزیرخارجہ اورافغان طالبان وفدکاافغان امن عمل کی جلد بحالی پراتفاق ہوگیا ہے ، پاکستان افغان امن کے عمل کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ بہترماحول میں مذاکرات کے لئے تشدد کے سلسلے کو بند ہونا چاہئے، بہتر ماحول میں افغان امن عمل کی جلد بحالی ممکن ہوسکے گی۔

    وزیرخارجہ نے کہا پاکستان، افغانستان میں دوطرفہ تعلقات،ثقافتی ،تاریخی بنیادپرہیں، افغانستان میں عدم استحکام کاخمیازہ یکساں طورپربھگت رہے ہیں، پاکستان سمجھتا ہے جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے ، افغان امن کیلئے مذاکرات ہی مثبت اورواحد راستہ ہے۔

    مزید پڑھیں : افغان امن عمل کی بحالی ، پاکستان اور افغان طالبان کے وفود کے درمیان مذاکرات

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا افغانستان سےمتعلق ہمارےمؤقف کی تائیدکررہی ہے،خواہش ہےدیرپااور پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار ہو سکے ، پاکستان افغان امن عمل کیلئے مصالحانہ کردار ادا کرتارہےگا۔

    افغان طالبان وفد کی امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی۔

    یاد رہے کہ طالبان کے سیاسی دفتر کا اعلیٰ سطحی وفد ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں رات دیر گئے قطر کے دارالحکومت دوحہ سے اسلام آباد پہنچا تھا ، افغان طالبان کا وفد چین، روس اور ایران کے بعد پاکستان کا دورہ کررہا ہے۔

    طالبان کا وفد آج اعلیٰ حکومتی شخصیات سے بھی اہم ملاقاتیں کرے گا جبکہ طالبان وفد اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد کی ملاقات کا بھی قوی امکان ہے، زلمے خلیل زاد پانچ رکنی امریکی وفد کے ساتھ تین روز سے اسلام آباد میں موجود ہیں۔

    خیال رہے افغانستان میں امن کے لئے امریکا اورافغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات دوحہ میں ہورہے تھے جو کچھ عرصے سے تعطل کا شکار ہیں، افغانستان میں حملے میں امریکی فوجی کی ہلاکت پر امریکی صدر نے مذاکرات معطل کردیئے تھے۔

    امریکا کی جانب سے افغان امن عمل مذاکرات کا سلسلہ منسوخ کیے جانے کے بعد طالبان نے خبردار کیا تھا کہ اگر واشنگٹن امن کے مقابلے میں جنگ کو ترجیح دیتا ہے تو پھر طالبان بھی جنگ کے لیے تیار ہے۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں بھی زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں افغان امن عمل پر پاکستان اور امریکا  کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔