Tag: وزیرخارجہ

  • نہ کوئی ڈیل تھی اورنہ کوئی ڈیل کریں گے،  وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    نہ کوئی ڈیل تھی اورنہ کوئی ڈیل کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    ملتان : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے حکومت اوراپوزیشن کےدرمیان ڈیل سے متعلق واضح کردیا ہے کہ نہ کوئی ڈیل تھی اورنہ کوئی ڈیل کریں گے ، اس وقت ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں ڈیل ہورہی ہے، کل تک جودست وگریباں تھے آج شیروشکرہورہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کےعوام نےپی ٹی آئی کومینڈیٹ دیاہے، کوئی ڈیل نہیں ہے اورنہ کوئی ڈیل کریں گے، اس وقت ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں ڈیل ہورہی ہے، کل تک جودست وگریباں تھے آج شیرو شکر ہو رہے ہیں۔

    کل تک جودست وگریباں تھے آج شیروشکرہورہےہیں

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ لندن میں مقبوضہ کشمیرسےمتعلق انٹرنیشنل کانفرنس ہورہی ہے، بھارت کا میرواعظ عمرفاروق سے رابطےپراعتراض کی حیثیت نہیں، کل مقبوضہ کشمیرکانفرنس میں شرکت کیلئےروانہ ہورہاہوں، ہماری خواہش ہےزیادہ سےزیادہ پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں۔

    جمہوریت اور18ویں ترمیم کوکوئی خطرہ نہیں ہے

    18اٹھارہویں ترمیم کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا فیصلہ کن قوت پاکستان کے عوام ہیں اور عوام فیصلہ کرچکےہیں، 18 ویں ترمیم پر ایشو نہیں، سیاسی بقا کیلئے غیرضروری واویلا کیا جارہا ہے، جمہوریت اور18ویں ترمیم کوکوئی خطرہ نہیں ہے، آئین کوکوئی خطرہ نہیں چندشخصیت کوخطرہ ہوسکتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی نےایک دوسرے پر مقدمات بنائے تھے، ہم نے کسی پارٹی کیخلاف مقدمات نہیں بنائے، پاکستان کی عوام نے فیصلہ دیا ، ن لیگ پی پی کوتسلیم نہیں کی۔

    شاہ محمودقریشی نے مزید کہا جنوبی پنجاب کے لوگوں نے ہمیں ووٹ دیاہے، جنوبی پنجاب صوبہ ہمارا مؤقف تھا جس پر اب بھی قائم ہیں، سندھ حکومت کو اپنی ناقص حکمرانی اور لوٹ مار سے خطرہ ہے، سندھ میں ہم کوئی جوڑ توڑ نہیں کررہے۔

    سب ملکوں کاماننا ہے داعش کو بڑھنا نہیں چاہیے

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان اور شام میں داعش موجود ہے ، خطے کا امن تباہ کرسکتی ہے، سب ملکوں کاماننا ہے داعش کو بڑھنا نہیں چاہیے۔

    بھارت سے مذاکرات کے حوالے سے انھوں نے کہا بھارت میں جو بھی حکومت آئےگی پاکستان بات چیت کے لئے تیار ہے۔

  • شام سے ایک ایک ایرانی جنگجو کو نکال باہر کیا جائے گا: امریکی وزیر خارجہ

    شام سے ایک ایک ایرانی جنگجو کو نکال باہر کیا جائے گا: امریکی وزیر خارجہ

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ شام سے ایک ایک ایرانی جنگجو کو نکال باہر کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصر کے دارالحکومت قاہر میں خطاب کرتے ہوئے کیا، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا عسکریت پسندوں کا خاتمہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک شامی صدر بشار الاسد کے زیرکنٹرول علاقوں سے ایرانی اور اس کے لیے برسرپیکار قوتیں باہر نکل نہیں جاتیں اس وقت تک امریکا ان علاقوں کی تعمیر نو کے لیے امداد نہیں دے گا۔

    خطاب کے دوران امریکی وزیرخارجہ نے سابق صدر اوباما کی مشرقی وسطیٰ پالیسیوں پر تنقید بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ اوباما نے سنگین غلطیاں کی تھیں۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر اپنا دباؤ بڑھانے کے لیے کوشاں ہے، ایرانی پالیسی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    ایران مشرقی وسطیٰ کے لیے خطرہ، امریکا نے دباؤ بڑھا دیا

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا تہران میں ایرانی قیادت پر اپنا سفارتی اور تجارتی دباؤ دوگنا کر دینے کی کوششیں کر رہا ہے، تاکہ ایران اپنی سرگرمیوں سے باز آجائے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ایران بین البراعظمی بیلسٹک میزائل چھوڑنے کی تیاری کررہا ہے، ایران کو عالمی امن خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی افغان ہم منصب سے کابل میں ملاقات

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی افغان ہم منصب سے کابل میں ملاقات

    کابل: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چارملکی دورے کے پہلے مرحلے میں کابل پہنچے جہاں دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان، ایران، چین اورروس کے 3 روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں کابل پہنچے جہاں پاکستانی سفیراورافغان وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، پاکستانی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی جبکہ افغان وفد کی قیادت وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی نے کی۔

    سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارت خارجہ کے حکام بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ تھے۔

    شاہ محمود قریشی دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ان ملکوں کی اعلیٰ قیادت سے پاکستان کے دو طرفہ تعلقات پربات چیت کریں گے۔

    وزیرخارجہ ان ملکوں کے رہنماؤں کے ساتھ تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقاتوں میں افغانستان میں امن اور مفاہمت سے متعلق حالیہ پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقائی ممالک سے قریبی تجارتی وسیاسی تعلقات اہم ترجیح ہے۔

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اورافغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات میں اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی تھی۔

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ مذاکراتی فورم سے روابط کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام میں مدد ملے گی۔

  • کچھ عناصرچین اورپاکستان کی دوستی کوبرداشت نہیں کرسکتے،شاہ محمودقریشی

    کچھ عناصرچین اورپاکستان کی دوستی کوبرداشت نہیں کرسکتے،شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ چینی قونصلیٹ پرحملہ دہشت گردوں کابزدلانہ عمل تھا، کچھ عناصرچین اورپاکستان کی دوستی کو برداشت نہیں کرسکتے، اس قسم کے عناصر چین اور پاکستان کی دوستی پر اثرانداز نہیں ہوسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چینی قونصل خانےپرحملہ کرنیوالے دہشت گردانجام کو پہنچے، چینی قونصلیٹ پرحملہ دہشت گردوں کابزدلانہ عمل تھا، تینوں حملہ آورمارے گئے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قانون نافذکرنےوالےاداروں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، سندھ پولیس کے سپاہی اور رینجرز نے چینی قونصل خانے پر حملہ ناکام بنایا۔ 21افراد چینی قونصلیٹ میں موجود تھے، تمام محفوظ ہیں، معاملہ کنٹرول میں ہے،علاقے کو کلیئر کردیا گیا۔

    [bs-quote quote=”ہم باخبرہیں اور تیار ہیں ،معلوم ہےحملےمیں کون ملوث ہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیرخارجہ نے کہا چینی سفیرسے رابطہ ہوا ہے،چینی سفیر پاکستان کی کارروائی سے مطمئن ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم باخبرہیں اور تیار ہیں ،معلوم ہےحملےمیں کون ملوث ہے، کچھ عناصرچین اورپاکستان کی دوستی کوبرداشت نہیں کرسکتے، اس قسم کے عناصر چین اور پاکستان کی دوستی پر اثرانداز نہیں ہوسکتے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے باخبر ہیں اور منصوبے کو محفوظ بنانے کیلئے چین اور پاکستان نے مشترکہ فورس تیار کی ہے۔

    یاد رہے دہشت گردوں نے آج صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، ذرائع کے مطابق تین سے چار حملہ آور سفید کار چینی قونصلیٹ  کے قریب پہنچے اور قونصل خانے کے دروازے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

    مزید پڑھیں : چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گردہلاک

    بہادراہلکاروں نے مقابلہ کیا جس پر دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کردیا، جس میں دو اہلکار شہید ہوگئے، جس کے بعد دہشت گرد قونصل خانے کے احاطے میں داخل ہوئے اور ویزا سیکشن کی طرف بڑھنے کی کوشش کی، یہاں بھی اہلکار موجود تھا، جس نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ۔

    فورسز کے فوری ایکشن کی وجہ سے دہشت گرد احاطے ہی میں محصور رہے اور عمارت کے اندر داخل نہیں ہوسکے ، کارروائی کے دوران تین دہشت گرد باہراحاطے ہی میں مارے گئے، جن سے بھاری اسلحہ اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئے۔

    دہشت گردی کی اس کارروائی میں چینی قونصل جنرل اورتمام عملہ محفوظ رہا۔

  • آج ملک اس نہج پر ہے کہ ہم سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور دیکھیں یہ نوبت کیسے آئی، وزیرخارجہ

    آج ملک اس نہج پر ہے کہ ہم سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور دیکھیں یہ نوبت کیسے آئی، وزیرخارجہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ آج ملک اس نہج پرہے کہ ہم سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں، اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں یہ نوبت کیسے آئی، سوال کیا جارہا ہے سعودی عرب کو کیا دے کر آئے ہیں، سعودی عرب سے کوئی وعدہ نہیں کیا،تعاون غیر مشروط ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جلدہی گوادرایک بڑاتجارتی مرکزبنےگا، آج ملک اس نہج پر ہے کہ ہم سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں، اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں یہ نوبت کیسے آئی۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تنزلی کےذمہ دارکون ہے،ہم کس طرف جارہےہیں، آج عوام انصاف کیلئے ریاست کی طرف نہیں اداروں کی طرف دیکھ رہا ہے، یہ ایک اچھی پیشرفت ہوگی ہم ایک نئے دور کا آغاز کریں۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا دیکھنا ہے پارلیمنٹ اپنے آپ کوکیسے پیش کرتی ہے، پارلیمانی اندازمیں ایک دوسرے پر تنقید بھی کی جاتی ہے، سینیٹ میں جو ماحول دیکھ رہا ہوں کاش قومی اسمبلی کا بھی ایسا ہوجائے، قومی اسمبلی کا ماحول اسی طرح چلتارہا تو پارلیمنٹیرینز کا قد کم ہوگا، معاشی تنزلی،اداروں کا فقدان، کیسے ہوا کیوں ہوا؟ کون ذمہ دار ہے؟ اطمینان رکھیں کچھ ایسا نہیں ہوگا، جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔

    سوال کیاجارہاہےسعودی عرب کوکیادےکرآئےہیں، سعودی عرب سےکوئی وعدہ نہیں کیا،تعاون غیرمشروط ہے

    ان کا کہنا تھا سعودی عرب کیساتھ تعلقات کچھ سالوں سے سرد مہری کا شکار تھے، پیکج سعودی عرب نے پاکستان کی مدد کیلئے آفر کیا، پیکج سے معیشت میں غیریقینی صورتحال میں ٹہراؤ پیدا ہوا ہے، سعودی عرب میں 4بڑے حکام نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، اسٹریٹیجک تعلقات کیساتھ معاشی تعلقات کو وسعت دینی ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا چین کے ساتھ ایک کاروباری اشتراک ہونے جارہا ہے، دسمبرمیں کابل میں چین،افغانستان پاکستان وزرائے خارجہ اجلاس ہوگا، سی پیک کو نیا رخ کیسے دینا ہے؟ ماضی کی حکومت کا فوکس انفرا اسٹرکچر پر تھا، ہمارا فوکس انفرا اسٹرکچر سے ہٹ کر ایک اپروج لے کر آگے بڑھنے پر ہے، صحت، تعلیم ،ایگری کلچر، انڈسٹریلائزیشن پر ہمارا فوکس ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دورہ سعودی عرب اورچین سےمتعلق ارکان میں تجسس ہے، موجودہ حکومت نے کوشش کی تعلقات میں بہتری آئی ہے، سوال کیا جارہا ہے، سعودی عرب کو کیا دے کر آئے ہیں، سعودی عرب سے کوئی وعدہ نہیں کیا، تعاون غیرمشروط ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کہا گیاچین دوسری بڑی معیشت ہے، حکومت چین کےساتھ تعلقات کی اہمیت سمجھ نہیں پارہی، دورہ چین انتہائی کامیاب رہا،چینی قیادت سےالگ الگ ملاقاتیں کیںدنیاکوپیغام دیناتھاچین سےہماراگہراتعلق ہےاوروہ ہم نے دےدیا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین دوسری بڑی معیشت ہے، مشرق وسطیٰ کےجوحالات آج دیکھ رہےہیں یہ پہلےنہیں تھے، کھینچاتانی پاکستان کواس خطےکوکس طرح متاثرکرسکتی ہے۔

    چندسال پہلے عمران خان نے کہاتھا افغانستان مسئلے کاحل فوجی نہیں،، امریکا بھی آج وہی بات کررہا ہے

    شاہ محمودقریشی نے کہا چندسال پہلے عمران خان نے کہاتھا افغانستان مسئلے کاحل فوجی نہیں، عمران خان نے افغان مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات تجویز کئے تھے اور ان کی تجویزپرانہیں طالبان خان کہاگیا تھا، امریکا بھی آج وہی بات کررہا ہے جو عمران خان نے کہی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے بہت بڑی رعایت دی ہے، کوئی ایسی بات نہیں کی کہ ہم یمن تنازع کاحصہ بنیں، چین کادورہ بہت مفید رہا،تعلقات میں مزید گہرائی پیدا کی گئی، ہمارے مشرق،مغرب اوربھارت کی طرف پیغام جانا لازمی تھا۔

    وزیرخارجہ نے کہا آج جو تصادم ایران اور سعودی عرب میں ہےاس کی نظیر نہیں ملتی، شام میں روس کی موجودگی پوشیدہ نہیں، امریکا ایران معاہدہ سے دستبردار ہوا،اس کا تہران کے استحکام پر اثر پڑے گا۔

    عمران خان نے کہا میں چاہتا ہوں یمن معاملےمیں ثالث کاکرداراداکروں

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ یمن بدقسمتی سے جنگ کی کیفیت میں ہے، یمن کی صورتحال پرپاکستان کا کردارہونا چاہیے یا نہیں، ایک طرف سعودی عرب سےتعلقات ہیں، دوسری طرف ایران ہے، خارجہ پالیسی میں جہاں تک ممکن ہو قومی اتفاق رائے ہونی چاہیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا میں چاہتا ہوں یمن معاملےمیں ثالث کاکرداراداکروں، نوازشریف نےبھی ثالثی کی کوشش کی تھی لیکن کامیابی نہیں ملی، ایران پاکستان گیس پائپ لائن معاملےپرہم پرکڑی نظررکھی جاتی ہے، یمن تقسیم ہوچکا، ایک طرف حوثیوں کاکنٹرول، دوسری طرف سعودی اتحاد ،ہم ایران سے پرامن سرحد چاہتےہیں۔

  • ہرمسلمان کواللہ کے گھرجانے کی جستجورہتی ہے

    ہرمسلمان کواللہ کے گھرجانے کی جستجورہتی ہے

    ملتان : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکرگزارہوں، مجھے ان کا گھراندر سے دیکھنے کی سعادت ملی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرس کے لیے اہتمام کرنے والوں کا مشکورہوں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورہ سعودی عرب میں ایسا دروازہ کھل گیا جس کی تمنا تھی، اللہ تعالیٰ کا شکر گزارہوں، مجھے ان کا گھراندرسے دیکھنے کی سعادت ملی۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ ہرمسلمان کواللہ کے گھرجانے کی جستجورہتی ہے، مجھے تو اللہ کا گھر اندر سے دیکھنے کی سعادت ملی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہرسال عرس کا اہتمام کرنے والوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور پاکستان کے مسائل سے نمٹنے اورحل کے لیے دعائیں کی۔

    میزبانی پر سعودی عرب کاشکریہ ادا کرتا ہوں‘ شاہ محمود قریشی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کیا تھا، اس موقع پر عمران خان کے لیے بیت اللہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا تھا۔

    وزیراعظم وفد کے ساتھ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے تھے اور وہاں نوافل ادا کیے تھے جبکہ پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کی دعا مانگی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان کے وفد میں مشیرِ تجارت عبد الرزاق داؤد، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسدعمر اور چوہدری فواد شامل تھے۔

  • وزیرخارجہ کا مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ

    وزیرخارجہ کا مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ

    نیویارک : وزریرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتحقیقاتی کمیشن کامطالبہ کردیا اور کہا بھارت کچھ چھپا نہیں رہاتوانکوائری کمیشن بنانےکیلئےحمایت کرے۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے عالمی برادری سے رابطے رابطہ کیا اور او آئی سی جموں و کشمیر رابطہ گروپ سے خطاب میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے اراکین کو آگاہ کیا۔

    اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کچھ چھپا نہیں رہا تو انکوائری کمیشن بنانے کیلئے حمایت کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کی جدوجہد کو تسلیم کرتی ہے اور اس کی رپورٹ حقائق پر مبنی ہے۔

    سلامتی کونسل کی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں شفاف،جمہوری اصلاحات کےحق میں ہے،مخصوص ملکوں کےمفاد میں اصلاحات قبول نہیں۔

    بی کے خاتمے سے متعلق اجلاس میں وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت ملک سےٹی بی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،پاکستان میں ٹی بی کے کامیاب علاج کی شرح پینسٹھ فیصد ہے۔

    دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے سعودی ہم منصب عادل بن احمد الجبیر،برطانوی ہم منصب جیریمی ہنٹ، اومانی وزیرخارجہ یوسف بن الاوی بن عبداللہ ، یورپی یونین اور بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی کے نمائندوں نے الگ الگ ملاقاتیں کی، جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : مغربی رہنماؤں کو عمران خان سے ملنے کا اشتیاق ہے، شاہ محمود قریشی

    اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ مغربی اور مسلم رہنماؤں کو وزیراعظم عمران خان سے ملنے کا اشتیاق ہے، عمران خان کی حکومت سےخارجی سطح پر بہت امیدیں ہیں، پاکستان کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا رویہ تبدیل ہوا ہے۔

    خیال رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں، جہاں استقبالیہ کے دوران انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔

    صدرٹرمپ نے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاک امریکا تعلقات کی بحالی کی ضرورت پر بات کی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود نے جاپانی ہم منصب سے ملاقات کی ، جاپانی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

    چینی وزیر خارجہ اور شاہ محمود نے ملاقات کے دوران خطے میں ترقی اور امن واستحکام پر تبادلہ خیال کیا، چینی وزیر خارجہ نے کہا وزیراعظم عمران خان کے چین کے دورے کے منتظرہیں ۔

    نیویار ک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطری وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران قطر نےایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمت کی پیشکش کی۔

    وزیر خارجہ نے سوئٹزرلینڈ ،نیپال اورمالدیپ کے ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی امریکا روانہ

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی امریکا روانہ

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکام رات 3 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ سے واشنگٹن کے لیے روانہ ہوئے۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی کے پروگرام میں شرکت کریں گے جبکہ وہ واشنگٹن میں 2 دن قیام کے بعد نیویارک جائیں گے جہاں وہ 24 ستمبرسے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    وزیرخارجہ 26 ستمبر کو سارک وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور 29 ستمبرکو پاکستانی وزیرخارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔

    دفترخارجہ کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی وزیرخارجہ امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے اور یہ ملاقات یکم اکتوبر کے بعد ہوگی۔

    امریکی وزیرخارجہ نے پاکستانی وزیرخارجہ کو امریکا کے دورے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کی تھی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اگلے ماہ 3 اکتوبر کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔

    بھارت مذاکرات سے بھاگ گیا، بھارتی وزیر خارجہ کا ملاقات سے انکار

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پرپاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی ملاقات متوقع تھی لیکن بھارت نے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کی حامی بھرنے کے بعد ملاقات منسوخ کردی تھی۔

  • پاک امریکا تعلقات کو ابھی خوش گوار نہیں کہہ سکتے: شاہ محمود قریشی

    پاک امریکا تعلقات کو ابھی خوش گوار نہیں کہہ سکتے: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کی خواہش پر وزیراعظم عمران خان ان سے ملاقات کریں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ کے سامنے اپنا مؤقف رکھیں.

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں سردمہری سب کے سامنے ہے، پاک امریکا تعلقات کو ابھی خوش گوار نہیں کہہ سکتے.

    انھوں نے عارف علوی کے صدر پاکستان منتخب ہونے پر کہا کہ میں انھیں مبارک باد پیش کرتا ہوں، سمجھتا ہوں، عارف علوی ایک اچھے صدر ثابت ہوں گے.

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عارف علوی آئین ،جمہوری امور اوروفاق کو سمجھتے ہیں، دعا ہے اللہ تعالیٰ عارف علوی کو کامیابی عطا کرے.

    مزیر پڑھیں: پاکستان نے مائیک پومپیو اور وزیراعظم کی گفتگو سے متعلق امریکی بیان مسترد کردیا

    انھوں نے کہا کہ عارف علوی کا سیاسی سفر پریکٹیکل اور طویل ہے، عارف علوی پارٹی پارلیمنٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں.

    ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا حقیقی اپوزیشن کا کردار کون ادا کررہا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی جماعت خود کو حقیقی اپوزیشن سمجھتے ہیں.

  • غیراخلاقی حرکتیں ہمیں انتخابی مہم سے نہیں روک سکتیں، خواجہ آصف

    غیراخلاقی حرکتیں ہمیں انتخابی مہم سے نہیں روک سکتیں، خواجہ آصف

    سیالکوٹ : وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کوئی غیر اخلاقی حرکت ہمیں انتخابی مہم سے نہیں روک سکتی، ہم نے نوازشریف کے نام کا ووٹ لینا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پکا گڑھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے بدترین دشمن بھی خیانت کا الزام نہیں لگا سکتے، ہم اپنا رپورٹ کارڈ عوام کے پاس لے کر جائیں گے، حلقہ بندیوں پرکوئی اعتراض نہیں کیونکہ حلقہ بندیوں کی وجہ سے میرے حلقے میں ایک لاکھ ووٹ شامل ہوا ہے۔

    انہوں نے کارکنان سے خطاب میں کہا کہ اپنے ووٹ کاحق صرف وطن عزیز کیلئے استعمال کریں، ووٹ کی حرمت ناقابل تسخیر ہوگی تو ملک ناقابل تسخیر ہوگا، میرے قائد نواز شریف کا طوطی بول رہا ہے، جتنا محاذ بنالیں، میاں صاحب کی محبت کا کوئی مقابلہ نہیں، آئندہ الیکشن میں عوام ووٹ سےسب کا احتساب کرلیں گے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھے کسی حب الوطنی اورمسلمانیت کےسرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، اطمینان اس لیے ہے کہ ہم نے حلقے میں لوگوں کی خدمت کی ہے، کوئی غیراخلاقی حرکت ہمیں انتخابی مہم سےنہیں روک سکتی۔


    مزید پڑھیں: وزیر خارجہ خواجہ آصف پر نوجوان نے سیاہی پھینک دی


    انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کنونشن میں مجھ تیزاب بھی پھینکاجاسکتا تھا اور گولی بھی لگ سکتی تھی، سیاہی سے صرف کپڑے اور چہرےخراب ہوئے، کنونشن میں پیش آنے والے واقعے کا کوئی افسوس نہیں، الیکشن کے قریب آنے پر ہم اپنے حلقےمیں مطمئن ہوکر واپس جارہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔