Tag: وزیرخزانہ شوکت ترین

  • قوم فکر نہ کرے، مہنگائی کی لہر آئی تو نمٹ لیں گے، شوکت ترین

    قوم فکر نہ کرے، مہنگائی کی لہر آئی تو نمٹ لیں گے، شوکت ترین

    اسلام آباد : وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے کہہ دیا ہے ہاتھ ہولا رکھیں، عوام پہلے ہی سڑکوں پر ہیں، مزید سختی کریں گے تو ٹھیک نہیں ہوگا، قوم فکر نہ کرے، مہنگائی کی لہر آئی تو نمٹ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت کی جانب سے پیٹرول،بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ، 28 فروری سے پہلے بھی سیلزٹیکس ،پیٹرولیم لیوی کی مد میں سبسڈی دی جارہی تھی، پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات عالمی معاملات ہیں۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہم نے سیلز ٹیکس کو صفر کردیا ہے، اتنا بوجھ ہم صرف عوام کی خاطر اٹھارہےہیں، پیٹرولیم مصنوعات پر 104 ارب روپے کی سبسڈی دےرہےہیں، روس،یوکرین جنگ کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں۔

    وزیرخزانہ نے مزید بتایا کہ اوورسیز کیلئے سرمایہ کاری پر ٹیکس میں5سال کی چھوٹ دی ہے، حکومت نے صنعتوں کی بحالی کیلئے پیکج دیا، نئی صنعتیں لگانےکیلئے5سال ٹیکس کی چھوٹ دی ہے، 700یونٹ تک استعمال کرنیوالے صارفین کو 5روپے فی یونٹ چھوٹ ملے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ روایتی،اور غیرروایتی اقدامات سےبرآمدات 50 ارب ڈالرتک لائیں گے، موثر اقدامات سے تجارتی خسارہ ماضی کی نسبت کم بڑھا ہے، آٹھ ماہ کا تجارتی خسارہ تقریباً500 ملین ڈالر تک کنٹرول میں ہے۔

    مہنگائی کے حوالے سے شوکت ترین نے کہا افراط زر کی شرح جنوری میں 12.5 فیصد تھی، فروری میں مہنگائی کی شرح 12.2 فیصد رہی، ٹماٹر کی فصل خراب ہونے سے افراط زر کی شرح اس سطح پر آئی ، عالمی مارکیٹ کے اثرات اگر نہ ہوں تو مہنگائی کی شرح کنٹرول ہوتی۔

    وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کے تحت ریلیف پیکیج پر مشاورت کی، آئی ایم ایف کو اس حوالے سے پریشان نہیں ہونا چاہئے، ہمارے ریونیوز بہتر ہونے سے یہ ریلیف دیا گیا ہے، ریلیف دینے کیلئے کوئی اضافی قرض نہیں لینا پڑ رہا، مختلف مد میں دستیاب ریونیوز کو استعمال کیا جارہا ہے۔

    انھوں نے کہا آئی ایم ایف سے کہہ دیا ہے ہاتھ ہولا رکھیں، عوام پہلے ہی سڑکوں پر ہیں، مزید سختی کریں گے تو ٹھیک نہیں ہوگا اور یہ بھی بتادیا کہ سیاسی استحکام پر بات کرنا آئی ایم ایف کا کام نہیں، اسے عوام کے لیے پیکیج پر تحفظات نہیں ہونا چاہیے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت اس وقت نمو کی طرف جارہی ہے،گندم کی اس سیزن میں گزشتہ سال سے 5 سے 6 فیصد نمو ہو گی،اگر مہنگائی میں 6 سے 8 ماہ میں کمی آئی تو ہماری معیشت بہتر ہوگی، قوم فکر نہ کرے، مہنگائی کی لہر آئی تو نمٹ لیں گے۔۔

    وزیراعظم کی تقریر کے حوالے سے شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے، وزیر اعظم کا یہ حق ہے کہ وہ اس پر بات کریں لیکن یورپی یونین کیخلاف بات وزیر اعظم کو عوام میں نہیں کرنی چاہیئے تھی ، وزیراعظم نے بات ردعمل میں کہی ، کوئی ہمیں ڈکٹیٹ نہ کرے کہ پاکستان کو کیا کرنا چاہیئے۔

  • آئی ایم ایف سےمذاکرات جاری ،  قوم کو ناامید نہیں ہونا چاہیے، شوکت ترین

    آئی ایم ایف سےمذاکرات جاری ، قوم کو ناامید نہیں ہونا چاہیے، شوکت ترین

    واشنگٹن :وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سےمذاکرات جاری ہیں،انشاءاللہ کامیاب ہوں گے ، قوم کو ناامید نہیں ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سےمذاکرات جاری ہیں،انشاءاللہ کامیاب ہوں گے ، پاکستان میں تاثردیاجارہاہےکہ مذاکرات ناکام ہوگئےجوغلط ہے۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ بینکس ہمیشہ ڈومورکا ہی مطالبہ کرتاہے لیکن ہم نےمگراپنی ریڈ لائن پارنہیں کرنی، سیکریٹری خزانہ اس وقت بھی واشنگٹن میں موجودہیں جبکہ چیئرمین ایف بی آربھی ٹیم سے رابطے میں ہیں۔

    وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سےملاقات کافی مفیدرہی، قوم کو ناامید نہیں ہونا چاہیے۔

    گذشتہ روز وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے آئی ایم ایف سےمذاکرات کی ناکامی کی خبروں تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ خبروں میں صداقت نہیں، جمعہ کو مذاکرات جہاں پر تھے ، وہیں سے پیر سے دوبارہ آغاز ہوگا، مذاکرات بلاتعطل پیرسےدوبارہ شروع ہوں گے۔

    ترجمان مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ مذاکرات ختم ہونے کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے، آئی ایم ایف سےمذاکرات کامیابی تک جاری رہیں گے۔

  • مکان کی تعمیر کیلئے 20لاکھ کا قرضہ، عوام کیلئے  اہم اعلان

    مکان کی تعمیر کیلئے 20لاکھ کا قرضہ، عوام کیلئے اہم اعلان

    اسلام آباد: وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کا آغاز وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے، پروگرام کے تحت مکان کی تعمیر کیلئے 20لاکھ کا قرضہ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے اخوت کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخوت کوبلاسود قرضوں پر رومان مگسا سے ایوارڈ ملا ہے ، اخوت پاکستان میں گراں قدرخدمات انجام دےرہاہے، انھوں نے غریب طبقےکو250ارب کابلاسودقرضہ دیا۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی کی شرح تیز کرنے پر توانائیاں لگارہےہیں، وزیراعظم عمران خان غریب طبقے کو فنڈز دینا چاہتے ہیں۔

    وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کا آغاز وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے، کامیاب جوان پروگرام میں فصل کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کا قرضہ مل سکتا ہے اور مکان کی تعمیرکیلئے20لاکھ کاقرضہ بھی دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام میں صحت کارڈبھی ہوگا، بلاسودقرض عوام کی نچلی سطح تک مددکیلئےاہم ہیں، تین چار سال میں عوام کی نچلی سطح پرانقلاب نظرآئےگا۔