Tag: وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ

  • ای سی سی کا اجلاس:گذشتہ 8 ماہ کے بجلی کے بلوں میں فیول چارجزایڈجسمنٹ پرفیصلہ متوقع

    ای سی سی کا اجلاس:گذشتہ 8 ماہ کے بجلی کے بلوں میں فیول چارجزایڈجسمنٹ پرفیصلہ متوقع

    اسلام آباد : وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا ، جس میں گذشتہ 8 ماہ کے بجلی کے بلوں میں فیول چارجزایڈجسمنٹ پرفیصلہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر2019 سے جون 2020 تک بجلی کے بلوں میں فیول چارجزایڈجسمنٹ پرفیصلہ متوقع ہے جبکہ فرٹیلائزرز پلانٹس کے لیٹ پیمنٹ سر چارج کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

    ذرائع کے مطابق قومی ورثہ،ثقافت ڈویژن کیلئے2کروڑ93لاکھ سےزائدکی منظوری سمیت نجی اور حکومتی شراکت داری اسکیم کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔

    اجلاس میں ہاؤسنگ فنانس پرشرح سودکی سبسڈی کے پیرامیٹرزکاجائزہ لیا جائے گا جبکہ تھرکول منصوبے کیلئے 15 ارب 25 کروڑ کی خود مختارگارنٹی کی منظوری کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ یونٹس کی لاگت پرسبسڈی کامعاملہ بھی ایجنڈےکاحصہ ہے۔

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کے معاملے کو حتمی شکل دے دی گئی

    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کے معاملے کو حتمی شکل دے دی گئی

    اسلام آباد: سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کےمعاملے کوحتمی شکل دے دی گئی ، شیخ رشید ،پرویز خٹک اور علی محمد خان آج مذاکراتی ٹیم سے حتمی بات چیت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید سے وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالےسے بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کےمعاملے کوحتمی شکل دی گئی، شیخ رشید ،پرویز خٹک اور علی محمد خان آج مذاکراتی ٹیم سے حتمی بات چیت کریں گے اور نوٹیفکیشن جاری ہونے کی صورت میں باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

    یاد رہے رات گئے سرکاری ملازمین کےنمائندوں سے حکومتی کمیٹی کے تنخواہیں بڑھانےکےحوالےسے مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اعلان آج دوپہر2بجے کیا جائے گا۔

    اجلاس میں تمام گرفتارسرکاری ملازمین کورہاکرنےکافیصلہ کیا گیا اور وزیرداخلہ نے اسلام آبادانتظامیہ کوہدایت کی کہ گرفتار ملازمین کورہا کیا جائے۔

    مذاکرات میں پرویزخٹک،شیخ رشید اورعلی محمدخان کی شرکت جبکہ سرکاری ملازمین کی نمائندگی آل گورنمنٹ امپلائزالائنس کےچیئرمین نے کی۔

    رہنماسرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافےکےمطالبےپرسرکاری ملازمین کادھرناجاری رکھنےکافیصلہ کیا ہے، تنخواہوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے اجرا تک احتجاج جاری رہےگا۔

    چیئرمین گورنمنٹ امپلائزالائنس رحمان باجوہ نے کہا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے اجرا تک احتجاج جاری رہےگا، نوٹی فکیشن کیلئے دن 2بجےکاوقت دیاگیاہے، پُرامیدہیں ہمارےساتھ کیےگئےوعدےپورےکیےجائیں گے۔

    رحمان باجوہ کا کہنا تھا کہ ایک سال سے احتجاج کررہے رہیں، ایسی کیا قیامت ٹوٹی کہ ملازمین پر تشدد کیا گیا ، میڈیااور ملازمین کے اتحاد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نہمارا سیدھا سا مطالبہ ہے تنخواہوں میں تفریق ختم کیاجائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے مطالبہ آیاکہ پریس کلب چلےجائیں، حکومتی یقین دہانی پرفیصلہ کیاہےساتھی پریس کلب جائیں گے، نوٹیفکیشن جاری نہیں ہواتوپھرپارلیمنٹ کی طرف آئیں گے۔