Tag: وزیرخزانہ محمداورنگزیب

  • کسانوں کےلیے خوشخبری، بغیر ضمانت قرض دینے کے منصوبے کا اعلان

    کسانوں کےلیے خوشخبری، بغیر ضمانت قرض دینے کے منصوبے کا اعلان

    اسلام آباد: وفاق نے ملک بھر میں چھوٹے کسانوں کو بغیر ضمانت قرض دینے کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے، دیہی ترقی پرمبنی ماڈل تیار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کسانوں کو قرض فراہمی کا منصوبہ مکمل طور پر ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا، کسانوں کی معاونت کےلیے پائیدار اور دیہی ترقی پرمبنی ماڈل تیار کیا گیا ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت، کارکردگی اور صارف کیلئے آسانی کو یقینی بنایا جائےگا۔

    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کسانوں کی سہولت کیلئے اعلی سطح اجلاس ہوا، جس میں چھوٹے کسانوں کیلئے بغیر ضمانت قرض سہولت منصوبے پر سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹاسک فورس کی سفارشات جامع تجزیے کے بعد تیار کی گئیں، اقدام کا مقصد چھوٹے کسانوں کو رسمی مالی نظام میں شامل کرنا ہے، منصوبہ وفاقی پروگرام کی حیثیت سے پورے ملک میں نافذ کیا جائےگا

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ، غذائی تحفظ کو بہتر بنانا ہے، وزیرخزانہ نے پروگرام کو بروقت اور نتیجہ خیز مراحل میں آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔

    وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ ڈیری شعبے کیلئے الگ اور ٹیکنالوجی سے معاون ماڈل بھی فوری تیار کیا جائے، دیہی علاقوں میں بیشتر چھوٹے کسان مویشی رکھتے ہیں، انھوں نے فصلوں، مویشیوں کو مربوط مالیاتی فریم ورک کے پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں قرض کی فراہمی سے متعلق ٹاسک فورس کی پیشرفت اور سفارشات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ’نیشنل سبسٹنس فارمرز سپورٹ انیشی ایٹو‘ پروگرام پر سفارشات منظور کی گئیں۔

    https://urdu.arynews.tv/youth-good-news-provision-of-interest-free-loans-started/

  • آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کا معاہدہ، محمد اورنگزیب  نے بڑی خبر سنادی

    آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کا معاہدہ، محمد اورنگزیب نے بڑی خبر سنادی

    اسلام آباد : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے جولائی میں آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کا معاہدہ ہونے کی امید ظاہر کردی۔

    تفصیلات کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے‌ حوالے سے کہا کہ امریکی قراردادکے جواب میں پارلیمنٹ کی قرارداد آئی ایم ایف پروگرام پر اثرانداز نہیں ہوگی۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک ہے، ان کے ساتھ ورچوئل ڈسکشن چل رہی ہے اور آئی ایم ایف کیساتھ پروگرام کے حجم پر بات چیت چل رہی ہے.

    انھوں نے بتایا کہ ہمارے لئے آئی ایم ایف پروگرام ناگزیرہے، آئی ایم ایف پروگرام پر مثبت پیشرفت ہورہی ہے ،جولائی میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی امید ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مائیکرو اکنامک استحکام کے لیے آئی ایم ایف کا پروگرام ضروری ہے، مائیکرو اکنامک اسٹیبلٹی لڑکھڑاگئی تو معیشت کو بڑا نقصان ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکمت عملی ،خواہش اوریقین ہے کہ یہ آئی ایم ایف کاآخری پروگرام ہوگا۔

  • سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

    سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : نئے بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن فنڈ قائم کرنے اور ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹری اسکیم کی تجویز منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا کہ ای سی سی نے وزارت خزانہ کی سمری پر سرکاری ملازمین کے لئے پنشن فنڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کیلئے ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹری اسکیم کی تجویز منظور کرلی گئی، سول ملازمین کیلئے اسکیم کا اطلاق یکم جولائی2024 سے ہوگا جبکہ مسلح افواج کیلئے اسکیم کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

    یونیورسل سروس فنڈ کو11ارب سےزیادہ کےفنڈزواپس کرنے، وزارت ریلوے کےزیرالتوا واجبات کیلئے2ارب روپے کی گرانٹ اور ایف بی آر کےغیر ملکی منصوبوں کے واجبات ادائیگی کیلئے 4 ارب 22 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

    ساتویں مردم شماری کے واجبات کیلئے7ارب 98 کروڑ روپے سے زیادہ کی گرانٹ ، سندھ حکومت کے واجبات کے ادائیگی کیلئے12.1 ارب روپے کی گرانٹ اور ملٹری اکاؤنٹس اور اے جی پی آر کی پنشن ادائیگی کیلئے8 ارب 62 کروڑ سے زائد منظور کرلئے گئے۔

  • جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

    جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

    کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری بہتراندازسے آگے بڑھ رہی ہے، جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہنگراں حکومت خاص طور پر ڈاکٹر شمشاد اختر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کاٹریکنگ سسٹم بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، ایف بی آرمیں ڈیجیٹلائزیشن کوبہتربنانےکی ضرورت ہےجس پرکام کر رہے ہیں، محصولات میں اضافہ ہوگا۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے پی آئی اےپر کام تیزی سے جاری ہے، علیم خان اکیلےیہ کام نہیں کر سکتے کافی اور ادارے شامل ہوتے ہیں، اس حوالے سے ہفتوں میں نہیں دنوں میں کام ہو رہا ہے، جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ خوشی ہے ایسے ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ آیا جب نئے ریکارڈ بن رہے ہیں ، فرخ خان نےچائنیزپارٹنرزکے ساتھ ملکراسٹاک کونئی بلندیوں تک پہنچایا اور ڈاکٹر شمشاد اختر بھی مبارک باد کی مستحق ہیں۔

    محمد اورنگزیب نے بتایا کہ رواں مالی سال کے حالات گزشتہ سال سے بہت بہتر ہیں ، ایکسچینج ریٹ،مہنگائی کی شرح میں کمی سمیت دیگرمعاملات بہتر ہوئے ہیں ، نگراں حکومت نے بہترین طریقے سے ملکی معاشی صورتحال کو سنبھالا دیا ، مستحکم ہونےوالی معیشت کو طویل عرصے کے پلان کے ساتھ آگے بڑھانا ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سےاگلے طویل معاہدےپر14اور15اپریل کو بات چیت ہوگی، گزشتہ معاہدےکوکامیابی کے ساتھ آئی ایم ایف کے ساتھ مکمل کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایکس میں اس وقت سرمایہ کاری بہت چھوٹی ہے، اسٹاک مارکیٹ میں اس وقت لسٹڈکمپنیوں کی تعداد 524 ہے، مارکیٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے اور کمپنیوں کو لانے کی ضرورت ہے،محمد اورنگزیب

    سی پیک کے حوالے سے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز 2پر فوری کام کرنے کی ضرورت ہے، فیز ون کے تحت چین سے کاروبار منتقل کیا جائے گا۔