Tag: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

  • پاک امریکا تجارتی تعلقات میں مزید بہتری کے امکانات روشن

    پاک امریکا تجارتی تعلقات میں مزید بہتری کے امکانات روشن

    واشنگٹن(19 جولائی 2025): وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید بہتری کے امکانات روشن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے دورہ واشنگٹن کیا، وزیرخزانہ نے اس دوران امریکی وزیرخزانہ، تجارتی نمائندے یوایس ٹی آر سے ملاقات کی۔

    ملاقاتی اعلامیے کے مطابق پاک امریکا تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری میں فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا، پاکستانی وفد نے امریکی سیکریٹری کامرس سے بھی ملاقات کی۔

    وزیرخزانہ کی سربراہی میں امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے بھی ملاقات ہوئی، جہاں دونوں نے تجارت اور معاشی تعلقات کو دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون قرار دیا۔

    وزیرخزانہ نے کہا ہے امریکاپاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دارہے، پاکستان روایتی اور غیر روایتی شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے، پاکستان آئی ٹی، معدنیات، زراعت اور دیگر شعبوں کو وسعت دینےکا خواہشمند ہے۔

    محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعلق قائم ہو، تجارتی مذاکرات مثبت نتیجے پر جانے سے دونوں ملکوں کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

    وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید بہتری کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے امریکی وزیرِتجارت کے ساتھ بات چیت مثبت رہی۔

    انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری، کرپٹو، بلاک چین، معدنیات اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی ہے، جو دونوں ممالک کے لیے ترقی کے نئے راستے کھول سکتی ہے۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے شعبے میں پیشرفت جاری ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی تجارت کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

  • آئی ایم ایف پروگرام  کے مطابق ہی بجٹ پیش کیا گیا ہے، محمد اورنگزیب

    آئی ایم ایف پروگرام کے مطابق ہی بجٹ پیش کیا گیا ہے، محمد اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں اس کے مطابق ہی بجٹ پیش کیا، تخمینہ ہے آئندہ سال مہنگائی کی شرح 7فیصد رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں اس کے مطابق ہی بجٹ پیش کیاگیا ہے، گزشتہ سال شور کیا جاتا رہا کہ منی بجٹ آئے گا لیکن اقدامات سےنہیں آیا، آئی ایم ایف کیساتھ بات چیت کی گئی اس کے مطابق بجٹ تیار کیا گیا۔

    وزیرخزانہ نے بتایا کہ ہماراتخمینہ ہے کہ آئندہ سال مہنگائی کی شرح7 فیصد تک رہے گہ اور یہ بھی تخمینہ لگایا گیا ہے، معاشی گروتھ آئندہ سال 4.2 فیصد تک رہے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ریٹیلرزاورہول سیلرز سےمتعلق کئی تجربات کرکےدیکھ چکے مگر فائدہ نہیں ہوا، تاجردوست اسکیم وغیر کئی منصوبےبنائے گئے لیکن فائدہ نہیں ہوا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم شروع کردیا۔ اسے پورے ملک میں نافذ کریں گے، کاٹن اور گندم کی پیداوارمیں کمی آئی ہے تاہم دیگراجناس کی پیداوارٹھیک رہے۔

    یاد رہے پوسٹ بجٹ کانفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 26-2025 میں تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے تھے ہم نے دیا ہے، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں ہر سال اضافہ ہونا چاہیے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ تنخواہوں اور پنشن کا براہ راست تعلق مہنگائی سے ہوتا ہے، ہم مالی گنجائش کے مطابق ہی ریلیف دے سکتے ہیں، حکومت کی پوری کوشش ہے جتنا ہو سکے ریلیف دیا جائے، پنشن کے حوالے سے بھی اصلاحات کی ہیں۔

  • وزیرخزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے

    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے

    وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئندہ بجٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 9 جون کو طلب کرلیا گیا ہے، قومی اقتصادی کونسل میں آئندہ بجٹ کیلئے خدوخال کی منظوری دی جائےگی، نیشنل اکنامک کونسل آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی۔

    ترقیاتی بجٹ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شراکت داری کی منظوری ہوگی، نیشنل اکنامک کونسل 5 سالہ منصوبہ بندی کی بھی منظوری دےگی۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دی جائےگی، زراعت کی گروتھ، صنعتی گروتھ کا ہدف رکھنے کی منظوری ہوگی، خدمات کے شعبے کا ہدف، برآمدات کا ہدف رکھنے کی بھی منظوری دی جائےگی۔

    اس کے علاوہ درآمدات اور ترسیلات زر کا ہدف مقرر کرنے کی بھی منظوری دی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شریک ہوں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی بھی شریک ہونگے۔

    https://urdu.arynews.tv/we-will-provide-all-possible-assistance-to-pakistani-armed-forces-says-finance-minister/

  • پاکستان میں پہلی مرتبہ زبردست اصلاحات کی جارہی ہیں، وزیرخزانہ

    پاکستان میں پہلی مرتبہ زبردست اصلاحات کی جارہی ہیں، وزیرخزانہ

    واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی اصلاحات کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ زبردست اصلاحات کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معاشی ٹیم بھرپور کام کررہی ہے، حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اداروں میں رائٹ سائزنگ کی جارہی ہے۔

    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنشن سے متعلق پہلی مرتبہ اصلاحات کی گئی ہیں، سعودی عرب، چین اور دیگرممالک کے وزرائے خزانہ سے ملاقاتیں ہوئیں۔

    وزیر خزانہ نے سعودی آئل سہولت کے تحت واجب الادا رقوم کی فوری ادائیگی کی درخواست کر دی

    انھوں نے کہا کہ دوست ممالک ہمارے معیشت سے متعلق اقدامات سے مطمئن ہیں، ہمارے ملک کی معاشی سمت درست سمت میں جارہی ہے، دورہ امریکا میں مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

    انھوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے معیشت کو استحکام ملا ہے، نجی شعبوں کی شراکت بڑھانے کےلیے اقدامات کررہے ہیں۔

    ملک کے وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے آئی ایم ایف کے ساتھ یہ ہمارا آخری پروگرام ہوگا۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ منرلز اینڈ مائننگ منصوبے پاکستان کےلیے گیم چینجر ہیں، منرلز اینڈ مائننگ کانفرنس میں امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کے وفد نے شرکت کی۔

    https://urdu.arynews.tv/aurangzeb-holds-important-meetings-in-washington/

  • وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں امریکا، برطانیہ اور دیگر اداروں کے وفود سے اہم ملاقاتیں

    وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں امریکا، برطانیہ اور دیگر اداروں کے وفود سے اہم ملاقاتیں

    اسلام آباد : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکا،برطانیہ اور دیگر اداروں کے وفود سے اہم ملاقاتیں کیں، جس میں بتایا پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئےمشکل فیصلےکیے، آئی ایم ایف کےاہداف حاصل کیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں۔

    وزیر خزانہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے حکام سے ملاقات کی اور بتایا کہ پاکستان نے معیشت کی بہتری کیلئےمشکل فیصلے کیے،آئی ایم ایف کےاہداف حاصل کرلیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشی نظم وضبط کااعتراف آئی ایم ایف سمیت تمام اہم معاشی پارٹنرزنےبھی کیا ہے۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکاکےساتھ تعمیری اندازمیں ٹیرف سےمتعلق معاملات حل کرناچاہتےہیں پاکستان امریکا کیساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات مضبوط بنانےکا خواہشمند ہے۔

    وزیرخزانہ نے امریکی وفدکوآئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدہ سے متعلق آگاہ کیا اور ریکوڈک منصوبےمیں ہونےوالی پیشرفت اور منصوبےکی غیرملکی سرمایہ کاری کےفروغ میں اہمیت پرروشنی ڈالی۔

    وفاقی وزیر نے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کےفروغ کیلئے یو ایس ایگزِم بینک کی معاونت بڑھانے پر بھی زور دیا۔

    وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت بین الاقوامی ترقی بیرونیس چیپ مین سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ٹیکنالوجی اصلاحات اورترقیاتی شراکت داری پر زور دیا۔

    وزیر خزانہ نے سماجی واقتصادی ترقی میں مسلسل تعاون پر برطانیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان معاشی ترقی میں برطانیہ کواہم ڈویلپمنٹ پارٹنر سمجھتا ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ کی جےپی مورگن سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں اقتصادی پیشرفت اور کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی کی خواہش کا اظہار کیا۔

    وزیرخزانہ نے پائیدار معاشی ترقی کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ پائیدارترقی چاہتےہیں تاکہ معیشت کوباربارکےعروج وزوال سے بچایا جا سکے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان پانڈا بانڈ اجرا کے ذریعے اس کا آغاز کرنا چاہتی ہے۔

  • پاکستان کا  جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا اعلان

    پاکستان کا جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان پانڈا بانڈ کے ذریعے چینی سرمایہ کاروں سے 200 ملین ڈالراکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ کے ٹی وی بی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جون تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا، پانڈا بانڈز سے چینی کیپیٹل مارکیٹس میں شمولیت کا ارادہ ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں سے 200 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کے خواہش مند ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ معیشت کوبرآمدات پرمبنی ترقی کی طرف منتقل کرنے پر توجہ مرکوز ہے ساتھ ہی ادائیگیوں کے توازن میں پائیداری کے حصول پر توجہ ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ مزید چینی کمپنیوں اورسرمایہ کاری کو راغب کرے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ ہانگ کانگ کے ساتھ مالیاتی تعاون کو بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں، ہانگ کانگ تجارتی، مالیاتی مواقع کا جائزہ لینے کیلئے وفود بھیجے، ہانگ کانگ چینی، پاکستانی کمپنیوں کے منصوبوں کیلئے موزوں ثابت ہوسکتا ہے۔

    وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق اصلاحات کے ذریعے ”بی“ ریٹنگ زون تک پہنچنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے ملک کے فنڈنگ ذرائع کو ”متنوع“ بنانے کی اہمیت پر زور دیا، ہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹ بھی اس کا حصہ ہے۔

  • 15ارب ڈالر کے قرضوں کی ری شیڈولنگ،  وزیر خزانہ آج  چین روانہ ہوں گے

    15ارب ڈالر کے قرضوں کی ری شیڈولنگ، وزیر خزانہ آج چین روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب 15 ارب ڈالر کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے سلسلے میں آج چین روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمداورنگزیب آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے، ذرائع نے بتایا دورے کے دوران وزیرخزانہ 15ارب ڈالر کے توانائی قرض کی ری شیڈولنگ پر بات چیت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ قرضوں کی ری شیڈولنگ کیلئےپاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ قائم ہوگا۔

    ذرائع نے کہا کہ چین کے توانائی کےسرکلرڈیٹ سےمتعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، چین کے توانائی کے سرکلر ڈیٹ کا حجم 480 ارب روپے ہے۔

    وزیر خزانہ دورہ چین میں پانڈا بانڈ پر بھی بات چیت کریں گے، پاکستان چائنہ میں 25 کروڑ ڈالر کا پانڈا بانڈ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

  • ٹیکس آمدن میں اضافہ نہ کیا تو بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا، وزیر خزانہ نے خبردار کردیا

    ٹیکس آمدن میں اضافہ نہ کیا تو بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا، وزیر خزانہ نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے خبردار کردیا ٹیکس آمدن میں اضافہ نہ کیا تو بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خان نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس آمدن میں اضافہ نہ ہوا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا، بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔

    وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس ماہ آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدےکی امید ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدےکا تخمینہ 6 سے 8 ارب ڈالر لگایا تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ ملک کاانحصاردرآمدات پرہےجس کی وجہ سےقرضوں کی ادائیگی کیلئےمزید قرض لیناپڑتاہے، ہمیں قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک معیشت درآمدپرمبنی رہے گی ، ہمارے پاس ڈالرختم ہوتے رہیں گے، لوگ رشوت،کرپشن،ہراسانی کے ڈر سے ایف بی آرپراعتماد نہیں کرتے۔

    انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے معاشی اشاریوں میں گذشتہ چند مہینوں کے دوران بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں جون میں مہنگائی کی شرح 12.6 فیصد تک گر گئی ہے جو مئی 2023 میں ریکارڈ 38 فیصد پر پہنچ چکی تھی، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ سے بھی مثبت اشارے مل رہے ہیں جب کہ مرکزی بینک کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر نو ارب ڈالر سے زیادہ ہو گئے ہیں۔

    وفاقی وزیر زور دیا کہ ہمیں اگلے 2سے 3مہینوں میں اپنی مثبت کارکردگی دکھانا پڑے گی۔

  • پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نیا قرض پروگرام سائن کرنے کیلئے تیار ہے، محمد اورنگزیب

    پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نیا قرض پروگرام سائن کرنے کیلئے تیار ہے، محمد اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نیا قرض پروگرام سائن کرنے کیلئے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ پہنچا ، جہاں آئی ایم ایف مشن اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان تعارفی سیشن ہوا۔

    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدےسے ملکی معیشت میں بہتری آئی، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نیا قرض پروگرام سائن کرنے کیلئے تیار ہے

    انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام میں رہ کر معیشت درست سمت پرگامزن ہے۔

    آئی ایم ایف مشن نے ملکی معیشت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے معیشت کی بہتری کیلئے کئےگئے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

    نئے قرض پروگرام اور بجٹ کیلئے آئی ایم ایف مشن اور وزارت خزانہ حکام میں اتفاق ہوا گیا جبکہ پاکستان میں غریب لوگوں کا احساس ہے، جس کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پراتفاق کیا گیا۔

    خیال رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر بات چیت کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

    آئی ایم ایف مشن چیف نیتہن پورٹر وفد کی سربراہی کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالر کا قرض پروگرام لینا چاہتا ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان طویل قرض پروگرام لینا چاہتاہے جس کا دورانیہ 3 سے 4 سال ہوسکتا ہے اور نئے قرض پروگرام لینے کیلئے پاکستان کو سخت ترین شرائط کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نئے قرض پروگرام میں بجلی سہ ماہی بنیادوں پرمہنگی کرنا پڑسکتی ہے اور گیس کے ریٹ ششماہی بنیادوں پر بڑھانے پڑ سکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ آئی ایم ایف نئے بجٹ میں ریلیف مزید کم کرنے کا مطالبہ کرسکتا ہے۔

  • سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ

    سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ

    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں۔

    وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے بینکوں کی برانچز اسلامک میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ اسلامی شریعت کورٹ نے سود کے خاتمے سے متعلق ٹائم فریم دیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ملکی اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے۔ آئی ٹی میں ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، آئی ٹی ایکسپورٹ 2 ارب ڈالرز سے بڑھ چکی ہے، آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں اس وقت آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہے، ہمیں آنے والے وقت میں آئی ایم ایف پروگرام سے نکلنا ہوگا۔ دوست ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی سمت درست ہے، ڈیری اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

    وزیرخزانہ اورنگزیب نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوچکا ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی 10 فیصد پر نہیں چل سکتا۔