Tag: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

  • وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات ، سی پیک فیز II کو تیز کرنے  کا عزم

    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات ، سی پیک فیز II کو تیز کرنے کا عزم

    واشنگٹن : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے چینی ہم منصب سے ملاقات میں سی پیک فیز ٹو کوتیزکرنے کے لیے عزم کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں چین کے وزیر خزانہ سے ملاقات کی اور ان سے چینی شہریوں پردہشت گرد حملے پر تعزیت کااظہارکیا۔

    وفاقی وزیرخزانہ نے پاکستان کی ترقی میں چین کی شراکت کو سراہتے ہوئے سی پیک فیز ٹو کوتیزکرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔

    وزیرخزانہ نے زر مبادلہ کے محفوظ ذخائرکو رول اوور کرنے پر چینی حکومت کاشکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کےساتھ توسیعی پروگرام میں داخل ہو رہا ہے، جس کے لئے چین کی حمایت کا منتظر ہے، پاکستان مالی سال 26 -2025 کے دوران پانڈا بانڈلانچ کرنا چاہتےہیں۔

    ملاقات میں وزیرخزانہ اور چین کے وزیر خزانہ نے بین الاقوامی اداروں میں تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پراتفاق کیا۔

  • ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں،  محمد اورنگزیب

    ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

    واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی ٹی وی سی جی ٹی این کو کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے اور اپنے اخراجات میں کمی لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

    انھوں نے بتایا آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، مختلف عالمی اداروں کے ساتھ مل کر متعدد منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں بھرپورساتھ دیا ہے، سی پیک چین کی طرف سے شانداراورمثالی منصوبہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان سب سے زیادہ غیر محفوظ ہے، موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان بے حد متاثر ہوا، یقیناً اسے بیرونی مدد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

    چینی ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ورلڈ بینک ہمیشہ پاکستان کیلئے ایک اہم پارٹنر رہا ہے، ہماری ضروریات اور ترجیحات کو صحیح معنوں میں ہم آہنگ ہے، سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ پاکستان کیلئے ایک چیمپئن منصوبہ تھا،سی پیک فیز ٹو کوتیزکرنے کے لیے حکومت پرعزم ہیں۔

    گذشتہ روز وزیر خزانہ نے روئٹرز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہن اتھا کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پرعمل کیلئے کم ازکم تین سال کی مدت درکار ہے۔

    ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کیلئے درخواست کی ہے، پاکستان میں میکرواکنامک میں استحکام کیلئے ہمیں وقت اورچھتری چاہیے، توقع ہے آئی ایم ایف مشن مئی کے وسط تک پاکستان میں ہوگا۔۔

  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  کی عالمی بینک سے قرض جاری کرنے کی درخواست

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک سے قرض جاری کرنے کی درخواست

    اسلام آباد : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی بینک سے ایف بی آر میں اصلاحات اور سیلاب زدہ علاقوں کیلئے قرض جاری کرنے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرکی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے وزیر خزانہ کو چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

    وزیرخزانہ اورکنٹری ڈائریکٹرورلڈ بینک نے معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے وزیرخزانہ کے ویژن کوسراہتے ہوئے تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔

    وزیرخزانہ نے کنٹری ڈائریکٹرعالمی بینک کواصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا، بریفنگ میں بتایاتوانائی اورایف بی آرمیں اصلاحات سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

    وزیرخزانہ نے اصلاحات اور معیشت کو مستحکم بنانے، انرجی سیکٹر، ایف بی آرمیں اصلاحات کے لیے عالمی بینک سے فنانسنگ کی بھی درخواست کی۔

    ملاقات میں رواں مالی سال کے دوران عالمی بینک سےفنانسنگ کے حصول پربھی بات کی گئی، رواں مالی سال کےدوران پاکستان کو عالمی بینک سے مجموعی طورپر دو ارب ڈالرقرض ملنےکی توقع ہے۔

  • پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق درست سمت میں بڑھ رہے ہیں، وزیرخزانہ

    پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق درست سمت میں بڑھ رہے ہیں، وزیرخزانہ

    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ کے منصب پر فائز ہونے والے محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کوئی سوئچ نہیں جو دبائیں تو میکرو استحکام کے ثمرات ملنا شروع ہوجائیں، خصوصی معاشی زونز پر بہت تیزرفتاری سے کام کرنا ہے۔ آئی ٹی شعبے میں ساڑھے 3 ارب ڈالرز کی برآمد متوقع ہے۔

    وزیرخزانہ نے کہا کہ توانائی کے مسائل حل ہونے تک صنعتوں کی مسابقتی ترقی نہیں ہوسکتی۔ چاول کی فصل اچھی ہوئی، برآمد سے 2 ارب ڈالرز کمائے۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس بڑھانے پرتوجہ دیں گے۔ ایف بی آر پر اعتماد کے فقدان کو ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے دور کرینگے

    انھوں نے کہا کہ حکومت کو سب سے پہلے اپنے گھر کو درست کرنا ہوگا۔ حکومت کو سب سے پہلے اپنے گھر کو درست کرنا ہوگا۔ حکومت کو اپنے اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔

    وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ دیکھیں گے اقدامات اعلانات سے زیادہ نظرآئیں گے۔ شرح سود کو بھی ہم نیچےآتا دیکھیں گے۔