Tag: وزیرداخلہ

  • دھماکے میں ایک غیرملکی سمیت 8 افراد زخمی ہوئے، وزیرداخلہ

    دھماکے میں ایک غیرملکی سمیت 8 افراد زخمی ہوئے، وزیرداخلہ

    کراچی : وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک غیر ملکی سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔

    جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ دھماکا آئی ای ڈی ہے، دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں غیر ملکی شہری سوار تھے۔

    وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ دھماکے میں ایک غیرملکی شہری زخمی ہوا ہے، دھماکے کے مقام پر کافی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں، دھماکےمیں ایک پولیس افسر اور 3اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    ضیاالحسن لنجار کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق مزید معلومات حاصل کررہے ہیں، مزید شواہد کو دیکھ کر ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے مقام سے چینی افراد قافلہ پہلے ہی گزر چکا تھا جس کے فوری بعد دھماکا ہوا،
    وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق کوئی سیکیورٹی الرٹ نہیں تھا، دھماکے میں 4پولیس اہلکار اور کچھ رینجرز کے اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    دھماکے کی اطلاعات سامنے آنے کے فوری بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر سے رابطہ کیا اور کہا کہ حقائق سے فی الفور آگاہ کیا جائے۔

    ایس ایس پی ملیر نے وقوعہ سے متعلق تمام حقائق جلد عوام کے سامنے لانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ علاقہ پولیس اور افسران جائے وقوع پر موجود ہیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ تفصیلات میں تمام پہلوؤں اور زاویوں کا احاطہ کیا جائے، ریسکیو کے عمل کو تیز کیا جائے اور متاثرہ شہریوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی 

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کو فون کرکے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔

    سید مراد علی شاہ نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے انکوائری کرکے رپورٹ دیں اور ایئرپورٹ کے اطراف راستے ٹریفک کی روانی کے لیے بحال رکھیں۔

  • وزیرداخلہ نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی

    وزیرداخلہ نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی

    اسلام آباد : وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حراست میں لینےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا وہ فنڈنگ کیس میں پیش نہیں ہورہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حراست میں لینےکی تصدیق کردی۔

    راناثنااللہ نے کہا کہ سیف اللہ نیازی کوایف آئی اے نے متعدد باربلایا وہ پیش نہیں ہوئے، ایف آئی اے ان کولیکر آیا ہے اس سے سوالات ہونے ہیں

    سیف اللہ نیازی ،حامد زمان فنڈنگ کیس میں پیش نہ ہونے پر حفاظتی حراست میں لیا گیا ہے ، اگر انہوں نےتعاون نہیں کیا تو ضابطے پورے کر کے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے ایف آئی اسلام آباد نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی سینیٹرسیف اللہ نیاز ی کو گرفتار کیا ، انہیں فنڈریزنگ کیلئے بنائی گئی ویب سائٹ کیس میں پارلیمنٹ کے گیٹ سے گرفتار کیا گیا۔

    دوسری جانب ایف آئی اے لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے اپٹما نارتھ زون کےچیئرمین حامدزمان کوبھی گرفتارکرلیا، لاہور میں انصاف ٹرسٹ کے ٹرسٹی حامد زمان کیخلاف مقدمہ بھی درج ہے

    ۔ حامد زمان بٹ کو ان کے دفتر وارث روڈ سے گرفتار کیا گیا، وہ شاہدرہ سےپی ٹی آئی کی ٹکٹ پرالیکشن بھی لڑچکے ہیں۔

  • وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی کو  پھر دھمکی

    وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی کو پھر دھمکی

    اسلام آباد : وزیرداخلہ راناثنااللہ کی پی ٹی آئی کو پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان آئیں،علاج کے لیے تسلی بخش فارمولا تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ راناثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتا ہے، عمران خان کے لانگ مارچ کو کسی کی سپورٹ نہیں ہے۔

    راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومتی معاملات کو بیورکریسی نےچلاناہوتاہے، اس وقت جتنی بھی رکاوٹیں ہیں وہ ہٹادی جائیں گی، جب لانگ مارچ کا اعلان ہوگاتودیکھ لیں گے۔

    وزیر داخلہ نے دھمکی دی کہ عمران خان اسلام آباد پرحملہ آور ہونے کے لیے آ رہے ہیں ، دھرنے سے نمٹنے کے لیے تسلی بخش فارمولہ تیار کیا ہے، لانگ مارچ جہاں سے نکلے گا وہیں دھکیل دیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ آنے والے بنیں،کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، آرٹیکل 245 کے تحت فورسز سے بات کریں گے، رینجرز، ایف سی، اسلام آباد پولیس اورسندھ پولیس بھی ہوگی۔

  • عاشورہ کے دوران موبائل سروس کی بندش، وزیرداخلہ کا اہم بیان آگیا

    عاشورہ کے دوران موبائل سروس کی بندش، وزیرداخلہ کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : وزیرداخلہ شیخ رشید نے محرام الحرام میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا عاشورہ کے دوران موبائل سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت محرم الحرام سےمتعلق امن وامان پراجلاس ہوا ، جس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندوں ، سیکریٹری  داخلہ نے شرکت کی ، اجلاس میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں،آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان میں امن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں امن او امان برقرار رکھنے کے حوالے سے باہمی مشاورت سے حکمت عملی طے کرنے کے ساتھ ساتھ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے  وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا خصوصی سیل عاشور کے دوران 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا، محرام الحرام میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے اور امن وامان کوہر صورت یقینی بنایا جائے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے دوران موبائل سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائے تاکہ سیکیورٹی اقدامات سے عوام کو تنگی نہ ہو، اس سلسلے میں وفاقی حکومت صوبوں کوامن کیلئےتکنیکی و دیگرسپورٹ یقینی بنائے گی۔

    سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی گئی ہے اور حساس علاقوں کی سیکیورٹی کیلئےخصوصی اقدامات کئےگئےہیں۔

  • ’’ننکانہ صاحب میں ایک ہی گھرانے میں 12 افراد میں کروناکی تشخیص ہوئی‘‘

    ’’ننکانہ صاحب میں ایک ہی گھرانے میں 12 افراد میں کروناکی تشخیص ہوئی‘‘

    اسلام آباد: وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں ایک ہی گھرانے میں 12 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، علاقے کے تمام مکینوں کو 14 دن کے لیے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے تمام افراد کو کھانے پینے کا سامان گھروں کو پہنچا دیا ہے، تاحال کسی اور شخص میں وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

    انہوں نے بتایاکہ ننکانہ صاحب میں 3 فیلڈ اسپتال اضافی قائم کیے گئے ہیں، اسپتالوں میں مشترکہ طور پر 160 افراد کے علاج کی گنجائش ہے، 17 قرنطینہ بھی بنائے گئے ہیں جن میں 1600 افراد کی گنجائش ہے۔

    اعجازشاہ کا کہنا ہے کہ خراب صورت حال پر مزید40جگہوں کو بطور قرنطینہ استعمال کیا جاسکے گا، قائم آئیسولیشن مرکز میں 53 بستروں کی گنجائش موجود ہے، عوام سے درخواست ہے گھروں پر رہیں اور حکومت سے تعاون کریں۔

    اسلام آباد میں کورونا وائرس کےمشتبہ مریضوں کی تعدادبڑھنے کا خدشہ، انتظامیہ الرٹ

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وائرس کا مقابلہ صرف احتیاط سے ہی ممکن ہے، کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، امید ہے کہ جلد مصیبت پر قابو پا لیں گے۔ خیال رہے کہ آج ایک ہی گھر میں 12 افراد کروناوائرس کا شکار ہوئے۔

  • ایف اے ٹی ایف کی فہرست سے انشا اللہ جلد نکل جائیں گے، وزیر داخلہ

    ایف اے ٹی ایف کی فہرست سے انشا اللہ جلد نکل جائیں گے، وزیر داخلہ

    لاہور: وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی فہرست سے انشا اللہ جلد نکل جائیں گے، حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں، میڈیا مثبت کردار ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابا گرو نانک یونیورسٹی سے متعلق لوگوں کا خیال تھا کہ یہ نہیں بنے گی۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد وزیراعظم نے رکھ دیا، تعمیراتی کام بھی شروع ہوگیا، بابا گرو نانک یونیورسٹی کا کام 3 سال میں مکمل ہو جائے گا۔

    بھارتی آرمی چیف کے بیان پر اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ کوئی پاکستان کومیلی آنکھ سے دیکھے گا تو دونوں آنکھیں پھوڑ دیں گے، بھارتی آرمی چیف کی دھمکیاں” جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں”کے مترادف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا 80 فیصد پیسہ قرضوں کے سود کی ادائیگی میں جا رہا ہے، پچھلی حکومت نے ڈالر کو مصنوعی سہارا دیا ہوا تھا، ایف اے ٹی ایف کی فہرست سے انشااللہ جلد نکل جائیں گے۔

    اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت پہلے آئی سی یو میں تھی اب باہر آگئی ہے، ہماری معیشت بہت جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی، حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، میڈیا مثبت کردار ادا کرے۔

  • غیرقانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو حل کرلیا، اعجاز شاہ

    غیرقانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو حل کرلیا، اعجاز شاہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو حل کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے نائب معاون امریکی وزیرخارجہ ایلس ویلز سے ملاقات کی، جس میں سیکورٹی اور داخلی امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ غیرقانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو حل کرلیا ہے، پاسپورٹ اور سفری دستاویزات کی تصدیق کا عمل مرتب کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر، دسمبر، جنوری کے کیسز رپورٹ امریکی سفارت خانے کو جاری کر دی۔

    اعجاز شاہ نے کہا کہ این جی اوز کی رجسٹریشن کے لیے لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے، تنظیموں پرتحفظات ہوں، انہیں مؤقف دینے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے، معیار پر پوری اترنے والی تنظیموں کو کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے۔

    نائب معاون امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں، ایک پختہ نظام، طریقہ کار مرتب کرنا چاہتے ہیں۔ ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے بروقت جوابات کا عمل قابل تعریف ہے، پاکستان نے کم وقت میں بہت بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

    امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت بڑھانے پر غور

    اس سے قبل امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز اور مشیر تجارت رزاق داؤد کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کی باہمی تجارت کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

  • وزیرداخلہ پرحملہ‘ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری پنجاب کوارسال

    وزیرداخلہ پرحملہ‘ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری پنجاب کوارسال

    لاہور: وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری پنجاب کو ارسال کردی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے احسن اقبال کے ارد گرد رش کا فائدہ اٹھا کر گولی چلائی۔

    تفصیلات وزیرداخلہ احسن اقبال پر گزشتہ روز ہونے والے حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ احسن اقبال کی کنجروڑمیں کارنرمیٹنگ کا اختتام 6 بجے ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق حملہ آورنے وزیرداخلہ کے اردگردرش کا فائدہ اٹھا کر30 بور کے پستول سے گولی چلائی جو وفاقی وزیرداخلہ کے سیدھے بازوسے ہوتے ہوئے پیٹ میں لگی۔

    ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موقع پرموجودایلیٹ فورس نے فوری کارروائی کی، بروقت کارروائی کرکے حملہ آورکومزید گولیاں چلانے سے روکا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملہ آورکواسلحے سمیت گرفتارکرکے اس کی موٹرسائیکل کو بھی پولیس نے تحویل میں لیا۔ حملہ آورنے اپنی شناخت عابد ولد محمدحسین کے نام سے کرائی اوراپنی وابستگی تحریک لبیک سے ظاہرکی۔

    وزیرداخلہ احسن اقبال کو طبی امداد کے لیے فوری ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کیا گیا، بعدازاں احسن اقبال کوہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہورمنتقل کیا گیا۔


    وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر نارروال میں کانرمیٹنگ کے بعد فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت پیرتک ملتوی

    فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت پیرتک ملتوی

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کیس سماعت پیر تک ملتوی ہوگئی جس کے بعد وزیرداخلہ احسن اقبال عدالت سے روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کی۔

    سماعت کے آغاز پر وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور انہیں 15 منٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا جس پروزیرداخلہ احسن اقبال عدالت پہنچے۔

    وزیرداخلہ نے سماعت کے دوران کہا کہ انشااللہ کچھ دیرمیں دھرنا ختم ہو جائے گا، قومی قیادت کی مشاورت سےتحریری معاہدہ کیا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ملک اس صورت حال میں آگیا تھا کہ خانہ جنگی کا خطرہ تھا۔

    اس موقع پرکمشنر اسلام آباد نےعدالت کو بتایا کہ فیض آباد انٹرچینج کچھ دیرمیں کلیئرہوجائے گا، انہوں نے معاہدے کےنکات عدالت میں پڑھ کرسنائے۔


    جسٹس شوکت عزیزصدیقی 


    انہوں نے کہا کہ دھرنا مظاہرین اور حکومت میں معاہدہ طے پا گیا ہے جس پرجسٹس شوکت عزیزصدیقی نے کہا کہ انتظامیہ بتائے کہ آپریشن کیوں ناکام ہوا۔

    جسٹس شوکت عزیز نے ریماکس دیے کہ معاہدےمیں ججزسےمعافی مانگنےکی شق کیوں نہیں ہے، ریاست کا اربوں کا نقصان کرکے آپ ان کومعاف کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میں بھی عاشق رسول ﷺ ہوں، ریاست اورآئین سے کھیلنے کی حد ہوتی ہے۔

    جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ آج کی سماعت کے بعد میں بھی خطرے میں ہوں گا، حق کی باتیں کرنے سے باز نہیں آؤں گا۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ مظاہرین کے پاس آنسوگیس ماسک،اسلحہ کہاں سےآیا جبکہ عدالت نے فیض آباد دھرنے پرہائی کورٹ نے2 کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی پہلی کمیٹی جوائنٹ ڈی جی آئی بی انوارخان کی سربراہی میں کام کرے گی۔

    کمیٹی پولیس آپریشن کی ناکامی کی وجوہات سےعدالت کو آگاہ کرے گی۔

    دوسری کمیٹی بیرسٹرظفر اللہ کی سربراہی میں قائم کی گئی، کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے گی۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ بیرسٹرظفر اللہ بتائیں کس کے کہنے پرالیکشن ایکٹ میں تبدیلی کی گئی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نےمعاہدے کی مستند کاپی آج طلب کرلی جبکہ عدالت نے جمعرات تک تمام رپورٹس جمع کرانے کا حکم دے دیا۔


    فیض آباد دھرنا، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کوتوہین عدالت کانوٹس جاری


    خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے فیض آباد دھرنا سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

    جسٹس شوکت عزیزصدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناکامی ہے ریاست ناکام ہونے نہیں دیں گے۔


    حکومت اورتحریک لبیک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا


    واضح رہے کہ وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کے استعفے کے بعد وفاقی حکومت اور مذہبی جماعت تحریک لبیک کے درمیان معاملات طے پاگئے اور دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انور مجید کےساتھ تعلقات سےانکار نہیں،آصف علی زرداری

    انور مجید کےساتھ تعلقات سےانکار نہیں،آصف علی زرداری

    کراچی : پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زردای کا کہناہے کہ انور مجید کےساتھ تعلقات سےانکار نہیں تاہم چھاپوں کا وزیرداخلہ سے پوچھا جائے۔

    تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےوزیراعلیٰ سندھ اور سندھ کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مزار قائدپرحاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

    مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور قائد کے خواب کے مطابق پاکستان کو آگے لےکرچلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم کےخاندان نےپاکستان بنایا،ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہےانہیں انصاف ملےگا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ میرا علاج لندن ، امریکا اور دبئی میں ہوتا ہےاور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق سفر کرتاہوں۔

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زردای کا کہناتھا کہ رواں ماہ 27دسمبر کو پارٹی پالیسی کا اعلان کروں گا۔