Tag: وزیرداخلہ اعجازشاہ

  • ‘کرتارپورراہداری کا کھولنا پاکستان کی طر ف سےامن کی خواہش کاعکاس ہے’

    ‘کرتارپورراہداری کا کھولنا پاکستان کی طر ف سےامن کی خواہش کاعکاس ہے’

    ننکانہ صاحب : وزیرداخلہ اعجازشاہ کا کہنا ہے کہ کرتارپورراہداری کا کھولنا پاکستان کی طر ف سےامن کی خواہش کاعکاس ہے، بھارتی حکومت نےسکھ یاتریوں کومحدود ویزے جاری کیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اعجازشاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپورراہداری کا کھولنا پاکستان کی طر ف سےامن کی خواہش کاعکاس ہے، پاکستان کی جانب سےسکھ یاتریوں کوتمام سہولتیں دی جارہی ہیں۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کرتارپور راہداری کوپہلے ہی کھول دیا تھا، ہم یاتریوں کےاستقبال کےلیےتیارتھے، بھارتیوں کو ویزا بھارت نے دینا ہے ، مذہبی رسومات پرکوئی پابندی نہیں لگانی چاہیے، ہم بھائی چارے کی فضا قائم رکھنا چاہتےہیں۔

    کورونا کی صورتحال پر اعجاز شاہ نے کہا کہ شہری علاقوں میں کورونا زیادہ پھیل رہا ہے ، کورونا کے پیش نظر وزیراعظم نے جلسے ملتوی کردیے ، سیاسی جلسے ہماری حکومت نہیں کررہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے مظفرآباد میں اس وقت لاک ڈاؤن ہے ، پی ڈی ایم کوجلسے کو اجازت نہیں ملی۔

    نواز شریف سے متعلق وزیرداخلہ نے کہا کہ نوازشریف اپنی والدہ کو دفنانے بھی نہیں آئے، کوشش کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو واپس لائیں،وہ واپس آ کر مقدمات کا سامنا کریں اور ان کو جو سزا ہوئی ہے وہ آ کر جیل میں گزاریں۔

    اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سیاست چمکانے کی بجائے عوام کا خیال کرے ،آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت نےخود لاک ڈاؤن لگا رکھا ہے ، نواز لیگ آزاد کشمیر کی بجائے جلسے ملتان میں کر رہی ہے ۔

    انھوں نے مزید کہا وزیراعظم نےکورونا لہر کےباعث تمام جلسے منسوخ کیے ، کورونا سے شرح اموات بڑھ گئی ، ملتان میں اموات کی تعداد زیادہ ہے۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نےسکھ یاتریوں کومحدود ویزے جاری کیے لیکن پاکستان نے یاتریوں کی تعدادپرکوئی پابندی نہیں لگائی، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی ہے۔

  • ‘قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے،حکومت ہرممکن سہولت کو یقینی بنائے گی’

    ‘قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے،حکومت ہرممکن سہولت کو یقینی بنائے گی’

    اسلام آباد : وزیرداخلہ اعجازشاہ کا کہنا ہے کہ ‘قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے،حکومت ہرممکن سہولت کو یقینی بنائے گی، اس حوالے سے واضح حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اعجازشاہ کی زیرصدارت عیدالاضحیٰ پر قربانی کے انتظامات سےمتعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ نے کہا کہ قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے اور حکومت ہر ممکن سہولت کو یقینی بنائےگی۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ انتظامات کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر پر عمل ہو،وزارت صحت کی گائیڈلائنزکے مطابق انتظامات کرنا ضروری ہیں، اس حوالے سے واضح حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

    اعجازشاہ نے کہا کہ حکمت عملی کوتمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سےترتیب دیاجائے گا، علماسےبھی اس سلسلے میں رہنمائی چاہتے ہیں ، عوام کی حفاظت ہو اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بیوپاریوں کےمفادات اورعوام کےتحفظ کوبنیادی ترجیح دی جائے گی۔

    خیال رہے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ31جولائی کوہوگی ، 21 جولائی کوذی الحجہ کا چاند کراچی میں دوربین سے دیکھا جاسکے گا۔

  • کورونا سے مقابلہ، یورپین یونین کی پاکستان کو بڑی پیشکش

    کورونا سے مقابلہ، یورپین یونین کی پاکستان کو بڑی پیشکش

    اسلام آباد : یورپین یونین نے کوروناسےمقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کو 150 ملین یورو کی امداد کی پیشکش کردی، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اس پیشکش کا خیر مقدم کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اعجازشاہ کی یورپین یونین کی سفیر سےملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر ہالینڈ اور چیک رپبلک کے سفیربھی موجود تھے۔

    یورپین یونین سفیر نے کورونا سے مقابلہ کرنےکے لیے 150 ملین یورو کی امداد کی پیشکش کی، رقم سے کورونا سے متاثرہ پاکستانیوں کی مدد کی جا سکے گی۔

    وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اس پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا مشکل وقت میں ہمارے لوگوں کوسہولت دینے پر شکر گزار ہیں، ضروری اقدامات کو جلد پورا کرنے میں مکمل تعاون کریں گے۔

    اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ ریلیف کاموں میں سہولت کے لئے پہلے ہی حکومتی آرڈرجاری کرچکے، ہماری جانب سے ہر شعبےمیں اب تک کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔

  • مزے کرنے کے دن اب ختم،  کسی کوحرام کھانے نہیں دوں گا، اعجازشاہ

    مزے کرنے کے دن اب ختم، کسی کوحرام کھانے نہیں دوں گا، اعجازشاہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ اعجازشاہ نے کہا مزے کرنے کے دن اب ختم ہوگئے،تنے منصوبے ہیں ان میں کسی کو حرام کھانے نہیں دوں گا، جتنا پیسہ ہے سب منصوبوں پر ہی لگے گا، جو کرپشن کرے گا اس کانام سامنے لاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ اعجازشاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 70سال تک ننکانہ صاحب کے عوام کو نظرانداز کیاگیا ننکانہ کے لوگوں پرگزشتہ 70سال پر مشتمل کتاب لکھ رہاہوں، لکھونگا زمینیں، اقتدار رکھنے والوں نے تعلیم اور ترقی کو کیسے روکا، 2005میں ننکانہ کومیں نےضلع بنایا،حسب توفیق پیسہ لایا۔

    وزیرداخلہ نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا مزدوروں کی پارٹی نے مزدوروں کے ساتھ کیا کیا اور پیسہ کہاں لے گئے جلد پتہ چل جائے گا،جتنے منصوبے ہیں ان میں کسی کو حرام کھانے نہیں دوں گا، جتنا پیسہ ہے سب منصوبوں پر ہی لگے گا۔

    اعجازشاہ کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ان کی زندگی کا مقصد مزدوروں کا لوٹا ہواپیساواپس لانا ہے، دعا کریں کہ وہ کامیاب ہوجائیں۔

    انھوں نے مزید کہ مزے کرنے کے دن اب ختم ہوگئے، جو کرپشن کرے گا اس کانام سامنے لاؤں گا۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیرداخلہ اعجازشاہ کا کہنا تھا کہ ملک کو امن و امان اور معیشت کے چیلنجز درپیش ہیں، ‏18 ویں ترمیم کےتحت امن وامان صوبوں کی ذمہ داری ہے۔

    اعجازشاہ نے کہا تھا حکومت کی نیت ٹھیک ہو تو کوئی مسئلہ نہیں رہتا، ملک اور عوام کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کیے جا رہے ہیں۔