Tag: وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

  • ‘صدر کے پاس ایڈوائس پر عمل کرنے کے علاوہ کوئی اختیار نہیں’

    ‘صدر کے پاس ایڈوائس پر عمل کرنے کے علاوہ کوئی اختیار نہیں’

    اسلام آباد : وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ صدرکے پاس ایڈوائس پر عمل کرنے کے علاوہ کوئی اختیار نہیں ، فیصلہ ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے سمری صدر کو بھیج دی گئی، صدرکے پاس ایڈوائس پر عمل کرنے کے علاوہ کوئی اختیار نہیں۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کیا اور اپنا آئینی اختیار کا استعمال کیا۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے کسی افسر کی ریٹائرمنٹ کوفریز کرسکتی ہے، فیصلہ ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں کیا ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف تعینات کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹرپر بتایا وزیراعظم پاکستان نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔

  • وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی کو  پھر دھمکی

    وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی کو پھر دھمکی

    اسلام آباد : وزیرداخلہ راناثنااللہ کی پی ٹی آئی کو پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان آئیں،علاج کے لیے تسلی بخش فارمولا تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ راناثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتا ہے، عمران خان کے لانگ مارچ کو کسی کی سپورٹ نہیں ہے۔

    راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومتی معاملات کو بیورکریسی نےچلاناہوتاہے، اس وقت جتنی بھی رکاوٹیں ہیں وہ ہٹادی جائیں گی، جب لانگ مارچ کا اعلان ہوگاتودیکھ لیں گے۔

    وزیر داخلہ نے دھمکی دی کہ عمران خان اسلام آباد پرحملہ آور ہونے کے لیے آ رہے ہیں ، دھرنے سے نمٹنے کے لیے تسلی بخش فارمولہ تیار کیا ہے، لانگ مارچ جہاں سے نکلے گا وہیں دھکیل دیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ آنے والے بنیں،کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، آرٹیکل 245 کے تحت فورسز سے بات کریں گے، رینجرز، ایف سی، اسلام آباد پولیس اورسندھ پولیس بھی ہوگی۔

  • وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل

    وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا-

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے سماعت کی، کانسٹیبل محمد اسلم نے مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔

    دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، پولیس فورس اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے موقع پر موجود تھی، تاکہ کوئی شر پسند عناصر قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لے سکے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ پچیس مئی کو نکالی گئی ریلی پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا، صرف شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی تھی، جبکہ اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر گرفتار افراد کو رہا کر دیا گیا تھا۔

    دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سیشن کورٹ کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم کالعدم قرار دے۔

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد سیشن عدالت کا اندراج مقدمہ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

  • سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز سے بدنام کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز سے بدنام کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز سے بدنام کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ غیراخلاقی ویڈیوز، تصاویرسمیت گند پھیلانے والوں کا صفایا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوزسے بدنام کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکریں گے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیا جائے اور سوشل میڈیا لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

    وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے جو بلیک میلنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیراخلاقی ویڈیوز، تصاویرسمیت گند پھیلانے والوں کاصفایا کریں گے ، اس حوالے سے ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔

    اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جعلی ویڈیوز کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے پر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

    ترجمان نے جعلی ویڈیوز پھیلانے سے گریز کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔