Tag: وزیرداخلہ سندھ ضیالنجار

  • چینی سرمایہ کاروں کا پولیس کی حرکتوں کیخلاف عدالت سے رجوع، وزیرداخلہ سندھ کا نوٹس

    چینی سرمایہ کاروں کا پولیس کی حرکتوں کیخلاف عدالت سے رجوع، وزیرداخلہ سندھ کا نوٹس

    کراچی: چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے پر وزیرداخلہ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرداخلہ ضیالنجار نے مذکورہ خبر سامنے آنے کے بعد آئی جی سندھ کو انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر پولیس افسر کو انکوائری افسر نامزد کیا جائے، وزیرداخلہ ضیا لنجار نے کہا کہ سندھ حکومت ایس او پی کےمطابق سیکیورٹی کی پابند ہے۔

    ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی ’فول پروف سیکیورٹی‘ کو یقینی بنایا جائے، سندھ حکومت اور پولیس کا مقصد چینی سرمایہ کاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ نان سی پیک سے وابستہ چینی شہریوں کو سیکیورٹی دینا سندھ پولیس، مقامی اسپانسرز کی ذمہ داری ہے، ایس او پی پر عملدرآمد کیلئے اسپانسرز کو آگاہ، ایس پی یو افسران کا چیک کرنا ضروری ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی اقدامات میں کمی یا خامی کو چیک کرنا وقت کا تقاضہ ہے، سیکیورٹی گیپس ختم کرنے کیلئے قانون اور ایس او پی کے تحت اقدامات کیے جائیں۔

    صوبائی وزیرداخلہ ضیا لنجار نے کہا کہ شکایات آنے پر فوری سینئرافسران چیک کریں اور حل کو یقینی بنائیں، چینی سرمایہ کاروں کو ایس او پی کے تحت محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔

    https://urdu.arynews.tv/chinese-investors-move-shc-against-harassment-extortion-by-police/

  • جہاں بھی ڈکیتی کی وارداتیں ہوں گی تو متعلقہ ایس ایچ او معطل ہوگا، وزیرداخلہ سندھ  کا اعلان

    جہاں بھی ڈکیتی کی وارداتیں ہوں گی تو متعلقہ ایس ایچ او معطل ہوگا، وزیرداخلہ سندھ کا اعلان

    کراچی : وزیرداخلہ سندھ ضیالنجار نے اعلان کیا ہے کہ جہاں بھی ڈکیتی کی وارداتیں ہوں گی تو متعلقہ ایس ایچ اومعطل ہوگا اور اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ ضیالنجار نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کراچی میں  اسٹریٹ کرائمز کی صورتحال پر کہا کہ نگران حکومت کے8ماہ میں لاقانونیت زیادہ رہی، مجھےابھی وزارت سنبھالےصرف 12دن ہوئےہیں ، ان شاءاللہ جلداسٹریٹ کرائمزکی صورتحال میں بہتری آئےگی۔

    ضیالنجار کا کہنا تھا کہ جلد کراچی میں صورتحال میں تبدیلی نظرآئےگی، کراچی کی آبادی دنیاکےکئی ممالک سےزیادہ ہے،نئےآئی جی نےچارج سنبھال لیاہے،اب تبدیلی نظرآئےگی۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی کےشہریوں کوامن دیں گے، اسٹریٹ کرائمزکنٹرول کرنےکیلئےجنگی بنیادوں پراقدامات کررہےہیں ۔

    وزیرداخلہ سندھ نے واضح کیا کہ جہاں بھی ڈکیتی یا کوئی ناگہانی واقعہ ہوگا علاقے کا ایس ایچ او ذمہ دارہوگا، اس کومعطل کرکےاس کے خلاف کارروائی کریں گے۔