کراچی: وزیرداخلہ سندھ نے پی ٹی سی سعیدآباد میں ڈرائیونگ اسکول کا افتتاح کردیا، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نے تفصیلی بریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نےڈرائیونگ اسکول سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ سندھ پولیس ڈرائیونگ اسکول شہریوں کے لیے ایک تحفہ ہے، شاہراہوں کو حادثات سے محفوظ بنانے کےلیے اقدام قابل ستائش ہے
وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیونگ اسکول سندھ پولیس کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ حادثات کی روک تھام میں اسکول اہم کردار ادا کریگا، ٹریفک پولیس میں اچھی شہرت کے حامل افسران تعینات کیے ہیں۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ اسکول کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائیں گے، باڈی وارن کیمراز نے پولیس کی صلاحیتوں کو فروغ دیا ہے۔
https://urdu.arynews.tv/driving-schools-established-at-the-government-level/