Tag: وزیرداخلہ محسن نقوی

  • شناختی کارڈ اور پاسپورٹ  بنوانے والوں کے لئے اہم خبر

    شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے اہم خبر

    لاہور: وزیرداخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے والوں کو پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر کوٹ عبدالمالک اور پاسپورٹ آفس شاہدرہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے شناختی کارڈز، دیگر دستاویزات اور پاسپورٹ بنوانے کے عمل کا جائزہ لیا۔

    دورے کے دوران نادرا سینٹر تزئین و آرائش کے باعث بند پایا گیا جبکہ وہاں صرف دو موبائل وین موجود تھیں۔

    شہریوں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن رہتا ہے جس کی وجہ سے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوانے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ شہریوں نے ہیلپ لائن پر بھی مناسب رہنمائی نہ ملنے کی شکایت کی۔

    محسن نقوی نے مسائل سن کر متعلقہ حکام کو فوری حل کی ہدایت دی اور انٹرنیٹ کے مسئلے کو فی الفور درست کرنے کا حکم دیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر ہر سینٹر پر شناختی کارڈ کی سہولت موجود ہے تو شہریوں کو دوسرے سینٹر بھیجنا ناقابل قبول ہے، کوٹ عبدالمالک سینٹر کو جلد از جلد آپریشنل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

    مزید پڑھیں : شناختی کارڈ میں ترمیم کروانے کا آسان طریقہ

    پاسپورٹ آفس شاہدرہ کے دورے کے دوران محسن نقوی نے ریکارڈ فائلوں اور کاغذات کے ڈھیر دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اور تمام ریکارڈ کو فوری طور پر آن لائن کرنے کا حکم دیا۔

    انہوں نے پاسپورٹ کی ڈلیوری مقررہ مدت میں یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ایک سینٹر سے دوسرے سینٹر کے چکر لگوانا شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے، جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ ان بچوں کے پاسپورٹ کے لیے نئی پالیسی مرتب کی جا رہی ہے جن کے والدین بیرون ملک مقیم ہیں۔

  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی کابل میں افغان ہم منصب سے ملاقات، افغان شہریوں کی وطن واپسی پر گفتگو

    وزیرداخلہ محسن نقوی کی کابل میں افغان ہم منصب سے ملاقات، افغان شہریوں کی وطن واپسی پر گفتگو

    وزیرداخلہ محسن نقوی کی کابل میں اپنے افغان ہم منصب سراج الدین حقانی سے ملاقات ہوئی، انسداد دہشت گردی، کالعدم تحریک طالبان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی افغان وزارت داخلہ آمد پر سراج الدین حقانی نے خیرمقدم کیا، اس دوران دوطرفہ تعلقات، انسداد دہشت گردی و دراندازی، کالعدم تحریک طالبان پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک افغان سرحد کی موثر مینجمنٹ، منشیات کی روک تھام سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    سرحد پار نقل و حرکت کو منظم کرنے کے طریقہ کار پر بھی بات چیت کی گئی، پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کے عمل پر گفتگو ہوئی۔

    وزرائے داخلہ نے پُرامن بقائےباہمی، استحکام اور تعاون کی ضرورت پرزوردیا، بارڈر مینجمنٹ، دہشت گردی کے فتنہ کے خاتمے کیلئے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں فساد اور عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں، ملکر روکنا ہوگا، پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ اور دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان نے کئی دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کی بے لوث مہمانوازی کی۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ افغان شہریوں کی قانونی طور پر آمد کے دروازے کھلے ہیں، پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    افغانستان کے سینئر نائب وزیرداخلہ ابراہیم سردار ملاقات میں موجود تھے جبکہ وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا، اعلیٰ سفارتی اور افغان وزارت داخلہ حکام بھی موجود تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/mohsin-naqvi-meets-with-iranian-president/

  • وزیر داخلہ کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات،  سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

    وزیر داخلہ کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

    منامہ : وزیرداخلہ محسن نقوی کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات میں سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے ، بحرین ائیرپورٹ پر بحرین کے وزیر داخلہ نےمحسن نقوی کا شاندار استقبال کیا۔

    بحرینی وزارت داخلہ ہیڈ کوارٹر منامہ فورٹ آمد پر محسن نقوی کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا ، جس کے بعد وزیرداخلہ محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب سے اہم ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    ملاقات میں انسداد دہشت گردی،انسدادانسانی اسمگلنگ اور انسداد منشیات سے متعلق اشتراک کار پر بات چیت ہوئی اور سیکیورٹی تعاون، علاقائی وعالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ سیکیورٹی کمیٹی کے کام کو مزید موثر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

    بحرین کے وزیر داخلہ نے پاکستان اور بحرین کے درمیان سیکیورٹی ودیگرشعبوں میں ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کا دورہ مضبوط تعلقات پرمبنی سیکیورٹی روابط کو مستحکم کرنے کا موقع ہے۔

    بحرینی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان وبحرین کے درمیان سیکیورٹی تعاون و کوآرڈینیشن کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور وزارت داخلہ میں رکھی کتاب میں تاثرات درج کئے۔

    اس موقع پر بحرینی نائب وزیر داخلہ،چیف آف پبلک سیکیورٹی، سینئر عسکری افسران اور پاکستانی سفیرودیگر موجود تھے۔

  • محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہوگی یا نہیں ؟ بڑی خبر آگئی

    محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہوگی یا نہیں ؟ بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : وزیرداخلہ محسن نقوی کا محرم الحرام کے دوران انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت محرم الحرام سیکیورٹی پلان پر اجلاس ہوا، جس میں تمام صوبوں ، آزاد کشمیر، جی بی اور اسلام آباد میں محرم کے سیکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیزموادکی روک تھام کیلئے پیمرا کو سفارشات ارسال کی جائیں گی۔

    اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن وامان یقینی بنانے کیلئےتمام ضروری انتظامی اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا انٹرنیٹ،موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی کے پیش نظر صوبوں کی مشاورت ہوگا۔

    مزید پڑھیں : محرم الحرام میں بغیر اجازت جلوس، روٹ میں تبدیلی، اشتعال انگیز مواد پر پابندی

    وزیر داخلہ نے ہدایت کی انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ زمینی حقائق پر کیا جائے ساتھ ہی تمام ضروری اقدامات اور فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جائیں گے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور شرپسندی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کرائی جائے گی ، جلوسوں و مجالس کی جدید ٹیکنالوجی کےذریعے نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔

  • پاسپورٹ بنوانے کے لئے نئی شرائط ، بڑی خبر آگئی

    پاسپورٹ بنوانے کے لئے نئی شرائط ، بڑی خبر آگئی

    لاہور : پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط سامنے آگئیں ، وزیرداخلہ نے کہا نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اجلاس ہوا ، جس میں وزیرمملکت طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے ،ڈی جی پاسپورٹ نے شرکت کی۔

    محسن نقوی کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی اور ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ بلاک کئے جانے کی ہدایت پر 100 فیصد عملدرآمد ہوگا۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے نئی نصب شدہ 6 ایم آرپی اور 2 ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ کیا اور مشینوں کی تنصیب کیلئے آنےوالی جرمن ٹیم سے بھی ملاقات کی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ نئی مشینوں سے پاسپورٹ آفس کی استعداد کار میں اضافہ اور اجرا تیز ہوگا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے جلد موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔

  • 3 دنوں میں ہونیوالی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں، وزیرداخلہ کا ایکس پر پیغام

    3 دنوں میں ہونیوالی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں، وزیرداخلہ کا ایکس پر پیغام

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’پاکستان بھر میں زندگی معمول پر آگئی ہے۔‘

    تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ سڑکیں کھلی ہیں، موبائل سروس اور انٹرنیٹ بحال کردیا گیا ہے، اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر مثبت رجحانات دکھا رہی ہے، ہم گزشتہ 3 دنوں میں ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

    اسلام آباد کو مظاہرین سے خالی کروانے کے بعد وزیر داخلہ محسن کا کہنا تھا کہ اقدامات شہریوں کو مظاہرین سے بچانے کیلئے ضروری تھے۔

    پی ٹی آئی کا احتجاج ختم : جڑواں شہروں اور لاہور میں معمولات زندگی اور انٹرنیٹ سروس بحال

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد جڑواں شہروں اور لاہور میں معمولات زندگی اور انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی ہیں، اسلام آباد میں زندگی معمول پر آنے لگی اور راستے کھول دیے گئے ہیں۔

    فیض آباد فلائی اوور اور مری روڈ سے رکاوٹیں ہٹانے کا کام جاری تھا تاہم چار روز سے بند موٹرویز کو بھی ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

    بلیوایریا میں سی ڈی اے کی جانب سے صفائی کا عمل جاری ہے، راولپنڈی میں بھی 5 روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئی ہیں، امری روڈ پر کنٹینرز ہٹانے کا کام جاری ہے۔

  • وزیر داخلہ کا رابطہ : نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مطالبات سامنے رکھ دیئے

    وزیر داخلہ کا رابطہ : نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مطالبات سامنے رکھ دیئے

    اسلام آباد : نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ  نے وزیرداخلہ محسن نقوی کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دیئے، جس میں کہا بجلی بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے اور سلیب ریٹ ختم کئے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،جس میں دھرنا مطالبات کے حوالے سے بات چیت کی گئی.

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات چاہتی ہے، جس پر نائب امیر جماعت اسلامی نے اپنے مطالبات سامنے رکھ دیے۔

    نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بجلی بلز میں پانچ سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں پچاس فیصد رعایت دی جائے اور بجلی بلز میں سلیب ریٹ ختم کئے جائیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ کیپسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے اور غریب تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بھی ختم کی جائے۔

  • کئی سال سے سری لنکا میں قید پاکستانیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ

    کئی سال سے سری لنکا میں قید پاکستانیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیرداخلہ محسن نقوی اور سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات میں کئی سال سے سری لنکا میں قید پاکستانیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور قید پاکستانیوں کی رہائی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں انسداد منشیات اور بارڈر سیکیورٹی کےامور پر بھی گفتگو ہوئی اور گزشتہ کئی سال سے سری لنکا میں قید پاکستانیوں کو سات روز میں واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاکستانیوں کی واپسی کیلئے تمام اقدامات کوجلد حتمی شکل دی جارہی ہے، انسداد منشیات اور بارڈر سیکیورٹی پرباہمی تعاون کو فروغ دینا وقت کا تقاضاہے۔

    سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہے۔

    سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کےلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی، وفاقی وزیرداخلہ نے قیدیوں کی واپسی کیلئے تعاون پرسری لنکن ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

  • شہید ڈی ایس پی علی رضا کیلئے ہلال شجاعت اور قائد اعظم پولیس میڈل کا اعلان

    شہید ڈی ایس پی علی رضا کیلئے ہلال شجاعت اور قائد اعظم پولیس میڈل کا اعلان

    کراچی : وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید ڈی ایس پی علی رضا کیلئے ہلال شجاعت اورقائد اعظم پولیس میڈل کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی شہید ڈی ایس پی علی رضا کی رہائش گاہ پہنچے اور سوگوارخاندان سے ملاقات کی۔

    وزیرداخلہ نے شہید ڈی ایس پی کے بہنوئی اور دیگر اہل خانہ کو دلاسہ دیا اور تعزیت کی اور شہید ڈی ایس پی کیلئے ہلال شجاعت اورقائد اعظم پولیس میڈل کا اعلان کردیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ وہ انتہائی بہادر پولیس افسر تھے،قوم کو ایسے جرات مند افسران پر ناز ہے، شہید چوہدری اسلم کے بعد شہید ڈی ایس پی نے کراچی میں دہشت گردوں کی کمر توڑی۔

    وزیر داخلہ نے شہید ڈی ایس پی کی شہادت پر اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

  • اووربلنگ سے متاثرہ صارفین کے لیے ریلیف ، اہم خبر آگئی

    اووربلنگ سے متاثرہ صارفین کے لیے ریلیف ، اہم خبر آگئی

    اسلام آباد: وزیرداخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹیڈ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے ڈسکوز کا ڈیٹا طلب کرتے ہوئے ایف آئی اے ڈائریکٹرز کو تمام شواہد جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اجلاس ہوا ، جس میں اوور بلنگ کے ایشو کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے اوور بلنگ پر بریفنگ دی، وفاقی وزیرداخلہ نے پروٹیکٹیڈصارفین کو نان پروٹیکٹیڈ کیٹگری میں شامل کرنے پرتشویش کا اظہار کیا اور پروٹیکٹیڈ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے ڈسکوز کا ڈیٹا طلب کرلیا۔

    محسن نقوی نے 3 روز میں ایف آئی اے ڈائریکٹرز کو تمام شواہد جمع کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا ایف آئی اے کے ڈائریکٹرز ڈسکوز کے ڈیٹا کو چیک کرکے رپورٹ پیش کریں۔

    وزیرداخلہ نے پاکستان بھر کے ڈائریکٹرز ایف آئی اے کوپروڈیٹا سسٹم کا ریکارڈ جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام شواہد کی جامع رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

    وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اےنارتھ خودپشاور،لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آبادجائیں، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اےخود جاکر صورتحال کا جائزہ اور ڈیٹا جمع کریں۔

    انھوں نے کہا کہ پروٹیکٹیڈ صارفین سے زیادتی کا ازالہ کرنا ضروری ہے، تمام شواہد کا جائزہ لے کر ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔