Tag: وزیرداخلہ محسن نقوی

  • پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کی‌ خریداری ، بڑی پابندی عائد

    پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کی‌ خریداری ، بڑی پابندی عائد

    اسلام آباد : وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیٹرول موٹر سائیکلز کی خریداری پر پابندی عائد کردی اور کہا ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے سی ڈی اےآئندہ صرف الیکٹرک بائیکس خریدے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے میں اجلاس ہوا ، اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور کری انکلیو، فیڈرل سیکرٹریٹ عمارت کی تزئین وآرائش پر گفتگو ہوئی۔

    اجلاس میں ڈپلومیٹک انکلیو،اسمارٹ پارکنگ کےمنصوبوں پر پیشرفت پربھی غور کیا گیا اور اسلام آبادکو عالمی معیارکاشہربنانے کیلئے فیصلے کیے گئے۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیٹرول موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائدکردی اور کہا ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے سی ڈی اےآئندہ صرف الیکٹرک بائیکس خریدےگا اور اسلام آبادکےشہریوں کیلئے ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

    محسن نقوی نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈکی ایمرجنسی سروسزفراہم کی جائیں گی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیپیٹل واسا کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا، وزیر داخلہ نے کہا کہ سرینہ چوک انڈرپاس،ایف نائن پارک چوک فلائی اوور منصوبوں پرکام جلدشروع ہوگا، طویل مدت سےزیرالتواایکسپریس وےکو مکمل کرنےکیلئےکام کی رفتارتیزکی جائے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ نان ڈیولپ سکیٹرزمیں ترقیاتی کاموں کومکمل کرکےلوگوں کوقبضہ دیاجائےگا، 17سال سےتعطل کا شکاراسلام آبادماڈل جیل پرکام تیزی سے جاری ہے،ماڈل جیل کےپہلے مرحلےکومقررہ مدت میں مکمل کیاجائےگا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں بزنس فیسلی ٹیشن سینٹربنائےجارہےہیں، سرمایہ کاروں کوسہولتیں ایک چھت تلےفراہم کی جائیں گی، سیکٹر ایچ 16 میں ہیلتھ ٹاور کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کر دی گئی۔

  • پوری کوشش ہے خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو، محسن نقوی

    پوری کوشش ہے خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو، محسن نقوی

    وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو، وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

    خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور میں رابطہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ نے اپنے تحفظات سے وزیرداخلہ محسن نقوی کوآگاہ کردیا ہے۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ کے پی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو جائے، تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

    وزیراعلیٰ کے پی اور وزیرداخلہ کے درمیان آئندہ 2 روز میں مشاورت پر اتفاق ہوا ہے، افہام و تفہیم سےغلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔

    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے وزیرداخلہ کوگرڈ اسٹیشنز کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    اس سے قبل وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کو بجلی نہیں دی تو نیشنل گرڈ بند کردیں گے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ ہماراصوبہ ہے، ہماری حکومت ہے، یہاں وہی ہوگا جو ہم چاہیں گے، اگرنیشنل گرڈ سے بجلی کم کی جائیگی تو یہاں سے نیشنل گرڈ کی بجلی کم کردوں گا۔

    انھوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ بیٹھ کربات کرنے پریقین نہیں، ہم نے جو کرناہے وہ ہم کریں گے، یہ بات میں کل اسلام آباد جاکر بھی کروں گا۔

    وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے فون کیا کہ آئی ایم ایف کیلئے صوبے کی سپورٹ چاہیے، آئی ایم ایف کو کہوں گا یہ پیسہ ہمارے نام پر لیتے اور ٹیکس بھی ہم پر ڈالتے ہیں۔

  • شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑا اعلان

    شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑا اعلان

    ملتان : شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑا اعلان کردیا گیا ، جس سے شہریوں کی مشکل آسان ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی صبح لاہور،شام میں کوئٹہ اوراب رات میں ملتان پہنچے، ملتان کے کچہری چوک میں نادرا سینٹر کا اچانک دورہ کیا۔

    شہریوں نے شکایت کی کہ نادرا سینٹرمیں قطاریں، اے سی کی بندش، انتظار اور تاخیر معمول ہے، صرف ٹوکن کے حصول کیلئے 4 سے 5 گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔

    وزیرداخلہ نے شہریوں کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ناردا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔

    محسن نقوی نے کچہری چوک نادراسینٹرکوبہترمقام پرمنتقل کرنےکاحکم دے دیا، شہری نے گفتگو میں کہا کہ ب فارم بنانے آیاہوں،4 گھنٹے ہوگئے، آپ سےبہت امیدیں وابستہ ہیں،اللہ اپنی حفاظت میں رکھے آپ نے پہلے بھی کام کرکےدکھایاہےاوراب بھی کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ آپ کی دعائیں چاہئیں، ان شااللہ سسٹم کو بہتر بنائیں گے، آپ کی آسانی کیلئے نادرا سینٹرز کے دورے کررہا ہوں۔

  • بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خبر

    بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خبر

    راولپنڈی : بیرون ملک جانے والے مسافروں کی آسانی کیلئے سہولتیں بڑھانے کا حکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ ایئرپورٹ کادورہ کیا ، جہاں آمد وروانگی ٹرمینلز پرمسافروں کیلئےسہولتوں کاجائزہ لیا۔

    وزرا نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والوں کیلئے سہولتوں پراظہارعدم اطمینان کرتے ہوئے مسافروں کی آسانی کیلئے سہولتیں بڑھانے کا حکم دے دیا۔

    محسن نقوی نے ایئرپورٹ بندش کے دوران ہی امیگریشن کاؤنٹرزبڑھانےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جانے والوں کو امیگریشن کیلئے 60 منٹ تک انتظار کرنا پڑتا ہے، مسافروں کیلئے امیگریشن کاؤنٹرز بڑھائے جائیں گے تاکہ ان ہیں انتظار نہ کرنا پڑے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئےسرچ کا عمل آسان بنایا گیا ہے۔

  • بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    لاہور : بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سہولت فراہمی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر دفاع خو اجہ آصف نے لاہورایئرپورٹ کا طویل دورہ کیا، وفاقی وزرا کا ایئرپورٹ پر مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کے مسائل کے فوری حل اور مسافروں کیلئے سہولتیں بڑھانے کا حکم دے دیا۔

    وفاقی وزرا نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تلاشی کے عمل کو آسان اور تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے اے ایس ایف،اے این ایف اور کسٹمز کے حکام سے سرچ کو سہل بنانے کا پلان طلب کرلیا۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے قابل عمل پلان اگلے 24 گھنٹے میں تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی ، خواجہ آصف نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ پر کامیاب تجربے کے بعد سرچ کے عمل کو دیگر ائرپورٹس پر بھی شروع کیا جائے گا، ایئر پورٹ پر مسافروں کی آمدورفت بہتربنانےکیلئے متعلقہ اداروں کواقدامات کی ضرورت ہے۔

    محسن نقوی نے بیرون ملک آمد اور روانگی ٹرمینل پر امیگریشن کے کاؤنٹرز میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کوانتظار کی زحمت سے بچانے کیلئے امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جائے، 3روز میں امیگریشن کاونٹرز میں اضافے کا حتمی پلان پیش کیا جائے، امیگریشن کاونٹرز بڑھنے سے مسافروں کو انتظار سے نجات ملے گی۔

    وفاقی وزراء نے امیگریشن کاونٹرز پر مسافروں کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اے این ایف، اے ایس ایف اور کسٹمز کے سرچ کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔