Tag: وزیرداخلہ

  • عوام نےدہشتگردوں کو خودسےالگ کردیاہے، آرمی چیف

    عوام نےدہشتگردوں کو خودسےالگ کردیاہے، آرمی چیف

    پشاور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ عوام نےدہشت گردوں کو خود سے الگ کردیا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن متاثرین کی گھروں کو واپسی اگلے سے شروع ہوجائے گی۔

    پشاور میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح صوبائی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لیاگیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ کے پی کے اور فاٹا کےعوام نےبےحد قربانیاں دی ہیں اور عوام کےحوصلے بلند ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیخلاف جدوجہدمیں بہادر قبائلی ساتھ ہیں،آرمی چیف کاکہناتھاکہ سانحہ پشاورپر پوری قوم متحد ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جدوجہدجاری رہےگی، انھوں نے ایف سی کے لیےایف سی کو چار ہزار کلاشنکوف دینے کا اعلان بھی کیا۔

    اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کا سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی واپسی کا عمل اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گا جو مرحلہ وار ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ متاثرین کی واپسی کے عمل میں فوج، کے پی کے کی صوبائی حکومت اور فاٹا انتظامیہ معاونت کریں گے۔

  • اپنی سرزمین سے دہشتگردی کاصفایا کریں گے، آرمی چیف

    اپنی سرزمین سے دہشتگردی کاصفایا کریں گے، آرمی چیف

    لاہور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی کا ہرقیمت پرخاتمہ کردیں گے جس کے لئے سب کو ملکر جدو جہد کرنی ہوگی۔

    لاہور میں اعلیٰ سطح اجلاس کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے شرکت کی ، جس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی قیمت پرہارنے کاسوچ بھی نہیں سکتے، پنجاب سے ہرقیمت پر شدت اور انتہاپسندی ختم کریں گے۔

     ڈی جی آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ سطح اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے صوبائی سطح پر کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں ۔

     اعلیٰ سطح اجلاس میں آرمی چیف،وزیراعلیٰ پنجاب کے علاوہ ڈی جی آئی ایس پی آر، پنجاب کے کورکمانڈرزاور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروںکے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

  • میرشکیل کا حکومتی پروٹوکول میں فرارہونا قانون کی خلاف ورزی ہے، علما

    پشاور: متحدہ علما مشائخ کونسل نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیرداخلہ نے میر شکیل کو حکومتی پروٹوکل میں فرار کرایا ہے۔

    جیو کیخلاف متحدہ علماومشائخ کونسل کا اجلاس آج پشاور میں ہوا جس میں ایک اعلامیہ تیار کیا گیا ہے۔ اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ میرشکیل کا حکومتی پروٹوکول میں فرار ہونا قانون کی خلاف ورزی ہے، جس پر سپریم کو رٹ سوموٹو ایکشن لے۔

    متحدہ علماومشائخ نےمطالبہ کیا کہ میرشکیل، شائستہ لودھی، وینا ملک اور اسد خٹک کی جائیدادفوری طور پر ضبط کی جائے، کونسل کےاجلاس میں عدالتی احکامات کے باوجود جیوکیخلاف کارروائی نہ کرنے پر احتجاجی تحریک کااعلان بھی کیا گیا ہے۔

    متحدہ علما مشائخ کونسل جمعرات کوجیو کیخلاف مظاہرہ بھی کرے گی۔

  • سراج الحق کا وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی سے ٹیلیفونک رابطہ

    سراج الحق کا وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی سے ٹیلیفونک رابطہ

    کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہا کہ بنگلادیش پاکستان سے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، سراج الحق نے بنگلادیش جماعت اسلامی کے رہنماوں کو دی جانے والی سزاوں پر بات چیت کی۔

    اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ بنگلادیش پاکستان سے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،چوہدری نثار نے کہا کہ بنگلادیش کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

  • امریکی نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف اور وزیرداخلہ سے ملاقات

    امریکی نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف اور وزیرداخلہ سے ملاقات

    اسلام آباد/راولپنڈی: پاکستان اورافغانستان کےلئےامریکہ کے خصوصی نمائندے ڈنئیل فیلڈ مین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی ہے۔

    آرمی چیف سے ملاقات میں امریکی نمائندے کا کہنا تھا مریکہ پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف دی گئی قربانیوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی صورتحال سمیت خطے کی مجموعی صورتحال بھی زیر غور آئی ۔ ڈینیل فیلڈمین کی قیادت میں امریکی وفد نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے بھی ملاقات کی ۔

    چوہدری نثار علی خان کا امریکی وفد سے کہنا تھا پاکستان اورامریکہ مشکل حالات میں پرتپاک تعلقات کیلئے کوشاں ہیں۔ پاک امریکہ تعلقات کومتاثر ہونے سے بچانے کیلئے امریکہ ڈرون حملے مستقل بنیاد پربند کرے۔