Tag: وزیردفاع خواجہ آصف

  • ایران کے ساتھ کوئی نیا فوجی تعاون نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

    ایران کے ساتھ کوئی نیا فوجی تعاون نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران کےساتھ کوئی نیا فوجی تعاون نہیں، ایران کیساتھ 13 جون کے بعد نئے دفاعی معاہدے کی ضرورت نہیں پڑی۔

    عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایران کےساتھ بارڈر سیکیورٹی پرمعمول کی سطح پر رابطے جاری ہیں، اسرائیل ایران کشیدگی پر امریکا سے کوئی مخصوص بات چیت نہیں ہوئی، پاکستان کی توجہ چین اور مسلم ممالک کےساتھ رابطوں پر مرکوز ہے۔

    انھوں نے کہا کہ موجودہ تنازع پورے خطے کو تباہ کن جنگ میں جھونک سکتا ہے، خطے کے ممالک کو امن کےلیے متحرک کرنے کی کوشش جاری ہے۔

    اسرائیل ایران تنازع طول پکڑا تو بارڈر سیکیورٹی پر زیادہ توجہ دینا ہوگی، امن کی کوششوں کو ترجیح دینا ہے، تصادم کا پھیلاؤعالمی توانائی متاثر کرسکتا ہے، پاکستان کی جوہری تنصیبات مکمل سیکیورٹی میں اور محفوظ ہیں۔

    وزیردفاع نے کہا کہ اسرائیل سےفی الوقت کسی فوری خطرے کا امکان نہیں، پاکستان کی جوہری تنصیبات مکمل محفوظ اور مسلح انتظامات کے تحت ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ نیتن یاہو کے پاکستان کو ایران سے جوڑنے والے بیانات کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کسی بھی ممکنہ خطرے پر چوکنا رہےگا، مسلح افواج بھارت کیساتھ حالیہ جھڑپوں کے بعد مسلسل ہائی الرٹ پر ہیں

    عرب نیوزسےانٹرویومیں خواجہ آصف نےاسرائیل کو توسیع پسند ریاست قرار دےدیا، انھوں نے غزہ اور ایران پر اسرائیلی جارحیت کو علاقائی امن کیلئے خطرہ قراردیا

    وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی حکمت عملی میں جوہری اثاثوں کا کلیدی کردار ہے، عالمی رائے عامہ اسرائیلی پالیسیوں کےخلاف ہورہی ہے، پاکستان نے بھارت کیخلاف حالیہ جنگ میں اپنی عسکری بر تری ثابت کی۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت اسرائیل کو کسی بھی مہم جوئی سے باز رکھے گی، میرا نہیں خیال نیتن یاہو یا اسرائیلی حکومت پاکستان سے ٹکرانے کا سوچے گی۔

    انھوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کےاعزاز میں ظہرانہ ایک سنگ میل ہے، پاکستان امریکا تعلقات میں ایسی گرمجوشی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، پاک امریکا تعلقات میں پیشرفت کے خطے کے علاوہ بھی خوشگوار اثرات ہونگے۔

    وزیردفاع نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ملاقات کا شیڈول طےشدہ تھا، پاکستان حالیہ بحران میں ایک اہم اور اچھا کردار ادا کرسکتا ہے، فیلڈ مارشل وہاں موجود ہیں درجہ حرارت میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/news-about-the-closure-of-the-pak-iran-border-is-misleading-and-false/

  • مسنگ پرسن کا ایشو اتنا بڑا نہیں جتنا بناکر پیش کیا جارہا ہے، وزیردفاع

    مسنگ پرسن کا ایشو اتنا بڑا نہیں جتنا بناکر پیش کیا جارہا ہے، وزیردفاع

    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسنگ پرسن کا ایشو ہوگا لیکن اتنا بڑا نہیں جتنا بناکر پیش کیا جارہا ہے، کئی لوگ دہشت گردی میں شامل ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے مسنگ پرسن بڑا نمبر نہیں، بہت سے لوگ دہشت گردی میں شامل ہیں، کچھ لوگ بیرون ملک بیٹھے ہیں اور ان کے نام مسنگ پرسن فہرست میں ہیں، یہ لوگ پیسے وصول کرتے ہیں، مسنگ پرسن کو ایشو بنایا گیا عوام کے سامنے آنا چاہیے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ کسی کو لاپتہ کرنے کی حمایت نہیں کرتا لیکن ایک قانون ہونا چاہیے، کسی کو اٹھایا جاتا ہے تو باقاعدہ ثبوت ہونے چاہئیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ کل اجلاس میں مسنگ پرنس کے ایشو پر بھی بات ہوگی، کل اجلاس میں تجاویز رکھی بھی جاتی ہیں تو اس پر بحث ہوگی، کمیٹی میں تجاویز پر بحث ہوگی اور دو تین دن بعد اس کا حل بتایا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال مسنگ پرسن کمیشن کے چیئرمین تھے، جاوید اقبال کو چیئرمین بنانے والوں کی سنجیدگی کا اندازہ لگاسکتے ہیں۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ واضح کہتا ہوں جاوید اقبال کو چیئرمین مسنگ پرسن کمیشن بنانے کا اقدام کمپرومائزڈ تھا، جو لوگ لاپتہ تھے انہیں رہا کیا گیا تو وہ دوبارہ ان ہی کالعدم تنظیموں میں شامل ہوگئے۔

    انھوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے جن علاقوں میں زیادہ حالات خراب ہیں وہاں ایمرجنسی لگائی جاسکتی ہے، شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم اسٹریٹیجی دونوں بننا چاہیے، لانگ ٹرم اسٹریٹیجی میں سیاسی قیادت کو بھی ہاتھ بٹانا چاہیے، کسی کو کوئی گلے شکوے ہیں تو وفاق کا فرض بنتا ہےکہ انھیں دور کرے۔

    خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کو قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں نہ بلانے کے حوالے سے بتایا کہ جس کو مذمت کی توفیق نہیں اس سے بات کیوں کی جائے۔

    وزیردفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بلوچستان کےموجودہ واقعات کی مذمت نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کی اس ایشو میں دلچسپی ہی نہیں تو ان کو کیوں بلائیں؟ بانی پی ٹی آئی کی خود دلچسپی نہیں بلوچستان کے ایشو پر تو ہم کیوں اتنا پریشان ہورہے ہیں۔

  • ’’اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں‘‘

    ’’اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں‘‘

    نیویارک: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، انھوں نے پاکستان کانام روشن کیا۔

    وزیردفاع خواجہ محمد آصف کی امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کےارکان سے ملاقات ہوئی، پاکستانی کمیونٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو جنرل اسمبلی سے خطاب پر خراج تحسین پیش کیا، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ثابت کیا پاکستانی قوم ہرمشکل کامقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    وزیردفاع نے امریکی کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ امریکا میں آپ سب نے محنت، لگن سے نیا معاشرہ آباد کیا، پاکستان کا نام روشن کیا، اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بھرپورکردارادا کیا۔

    انھوں نے کہا کہ آپ سب کی یہ کامیابی پاکستان کے لئے ایک روشن مستقبل کی نوید ہے، ملکی معاشی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا گراں قدرکردار ہے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ملاقات میرے لیے باعث مسرت ہے، یہ تقریب صرف ایک اجتماع نہیں بلکہ پاکستانی قوم کی عظمت اور ہم آہنگی کا مظہر ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اوورسیز کے مسائل ترجیحی بنیاد پرحل کرنے کی یقین دہانی کرا رکھی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پوری دنیا کے سامنے کشمیر اور فلسطین کامقدمہ پیش کیا، شہباز شریف نے بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے کا پیغام دیکر قوم کی ترجمانی کی۔

  • ’’پی آئی اے کی نجکاری اگلے ماہ مکمل ہوجائیگی‘‘

    ’’پی آئی اے کی نجکاری اگلے ماہ مکمل ہوجائیگی‘‘

    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کے آخر تک مکمل ہوجائیگی، ادارے پر 800 ارب کا قرضہ ہے۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگور کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی ایئر پر 800 ارب روپے کا قرضہ ہے، پی آئی اے کا اس وقت نیا روٹ شروع نہیں کرنا چاہیے۔

    کئی سالوں سے حیدرآباد ایئرپورٹ کی کمرشل ایئرلائنز کی بندش کے حوالے سے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا۔

    اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ بڑی دیر سے یہ ایئرپورٹ بند ہے، وہاں ٹریفک نہیں ہے، نقصان والے روٹ پر پروازیں نہیں چلائی جاسکتیں، پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کے آخر تک مکمل ہوجائیگی۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے بعد نئی انتظامیہ نئے روٹ کے امور کو دیکھے گی، مسافروں کی تعداد زیادہ ہے تو پروازوں کا جواز بنتا ہے، 15، 20 مسافروں کا خرچ تو رن وے پر ہی پورا ہوجاتا ہے۔

    خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ پشاور سے حیدرآباد ایئرپورٹ کی ٹریفک زیادہ ہے، حج عمرے کی فلائیٹ وہاں سے نہیں چل رہی، حیدر آباد ایئرپورٹ اہمیت کا حامل ہے۔

  • سینئر ترین افسر آرمی چیف ہوں گے یا نہیں، اس کا علم نہیں ہے، وزیر دفاع

    سینئر ترین افسر آرمی چیف ہوں گے یا نہیں، اس کا علم نہیں ہے، وزیر دفاع

    اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ترین افسر آرمی چیف ہوں گے یا نہیں، اس کا علم نہیں ہے، امید ہے وزیراعظم کی ترکیہ روانگی سے قبل فائنل ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جارہا ہے، طریقہ کار طے کیا جارہا ہے ، ہم تقرریوں کیلئے قانون و ضابطہ کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

    کابینہ اجلاس میں اہم تقرریوں پر غور ہو گا، اس ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا، امید ہے وزیراعظم کی ترکیہ روانگی سے قبل فائنل ہو جائے گا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سمری پر قانونی پراسس جاری ہے، قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں، وفاقی کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا جائےگا۔

    صحافی نے سوال کیا سینئر موسٹ کی تقرری ہو گی یامیرٹ پر؟ جس پر وزیر دفاع نے جواب دیا کہ سینئر ترین افسر آرمی چیف ہوں گے یا نہیں، اس کا علم نہیں ہے۔

    صحافی نے سوال کیا کہ آرٹیکل 243میں تقرری کاطریقہ درج ہے تو خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھےاتنے آرٹیکلز کانہیں پتہ، آپ نے پڑھا ہو گا، آپ کو پتہ ہو گا۔

    وزیر دفاع نے تعیناتی کے معاملے پر پہلے ایک سمری آنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا اس میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا کو سیاسی دھڑے بندیوں کی نمائندگی نہیں کرنی چاہیے، 4 ناموں والی سمری پر اعتراض والی بات قطعاً غلط ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صدراور وزیراعظم کو ملکی مفاد میں فیصلے کرنے چاہییں، فیصلے قانون، آئین اوروطن عزیزکے مفاد میں ہونے چاہیئے۔

  • ایم کیو ایم لندن کس منہ سے خود کو پاکستانی جماعت کہتی ہے؟ خواجہ آصف

    ایم کیو ایم لندن کس منہ سے خود کو پاکستانی جماعت کہتی ہے؟ خواجہ آصف

    اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک پیغام میں ایم کیو ایم لندن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’’ٹیوٹر‘‘ پر اپنے ایک پیغام میں ایم کیو ایم لندن کے قیام پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ

    ’’قائد ایم کیو ایم جو پاکستان کی کو برا بھلا کہتے ہیں اور ملک میں تخریب کاری کا باعث بنتے ہیں اُن کی قیادت میں ایم کیو ایم لندن کا خود کو پاکستانی سیاسی جماعت کہنا ایک شرمناک دعوی ہے.‘‘

    واضح رہے 22 اگست کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد ڈاکتر فاروق ستار نے دیگر سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ قائد ایم کیو ایم سے لاتعلقی کا اظہار کردیا تھا اور ایم کیو ایم کے قائد کا نام آئینِ ایم کیو ایم سے نکال کر جماعت کی باگ دوڑ خود سنھبال لی تھی جس کے بعد ایم کیو ایم لندن کی جانب سے نئی رابطہ کمیٹی کا اعلان کیا گیا تھا جو بانی ایم کیو ایم کہ ہدایات پر کام کرے گی.

     

  • خواجہ آصف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    خواجہ آصف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    لاہور : تحریک انصاف کی رکن سعدیہ سہیل نے خواجہ آصف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروادی۔

    تفصیلات کے مطابق ایوانِ بالا میں خواجہ آصف کے شیری مزاری کے بیان پنجاب کی رکن اسمبلی نے مذمتی قرار داد موقف اختیار کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی کا رویہ غیر جانب دارانہ تھا۔

    ایاز صادق کو ایسے نازیبا الفاظ کی ادائیگی پر خواجہ آصف کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنی چاہیے تھی مگر انہوں نے ایسا نہ کر کے اپنی جانب داری کا ثبوت دیا ہے۔  قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف قوم کے سامنے آکر معافی مانگیں اور آئندہ ایسی غلطی نہ دہرانے کا وعدہ کریں۔

    قبل ازیں شیریں مزاری کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریکِ استحقاق جمعر کرواتے ہوئے اس معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے خواجہ آصف کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اسمبلی اجلاس کے دوران مجھ پر ذاتی حملے کیے گئے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں‘‘۔ خواجہ آصف نے معافی نہ مانگ کر اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔

    مزید پڑھیں :   نازیبا کلمات پر خواجہ آصف کی معذرت، اپوزیشن کا احتجاجاً واک آؤٹ

    دوسری جانب تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خواجہ آصف کے ریمارکس کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سیاست میں اس طرح کے ریمارکس کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
  • آئین اور قانون سے متصادم کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائےگا, وزیر دفاع

    آئین اور قانون سے متصادم کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائےگا, وزیر دفاع

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جمہوریت کو جھٹکے لگ رہے ہیں لیکن جمہویت کی بقاء کی جنگ ضرور جیتیں گے۔

    پارلیمنٹ کے اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ آئین اور قانون سے متصادم کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی آئین ٹیکنو کریٹ حکومت کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو قومی حکومت بنانے کا اختیار نہیں ہے اور نہ ہی ایسے حالات کے اسمبلیاں تحلیل کی جائے۔

    انہوں نے واضح کردیا کہ آئین کے دفاع کی جنگ آخری وقت تک لڑیں گے ، وزیر دفاع نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ ماڈل ٹاؤن واقعے کے مقدمے کیلئے کارروائی شروع کردی، پی اے ٹی کو مقدمے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت تحمل کا مظاہرہ کرکے خون خرابے سے ملک کو بچائے گی  لیکن اس تحمل اور برداشت کو کمزوری نہ سمجا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت دھرنےوالوں کولاشیں نہیں دےگی ،سیاسی لوگ دھاوا بولنے پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پر امن حل چاہتے ہیں جس میں آئین اور قانون کی بالا دستی ہو، دھرنے والوں نے کنڈے لگا رکھے ہیں لیکن حکومت نے بجلی بند نہیں کی۔

  • حکومت اور پاک فوج میں کوئی اختلاف نہیں، وزیردفاع

    حکومت اور پاک فوج میں کوئی اختلاف نہیں، وزیردفاع

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوج موجودہ حالات میں مداخلت نہیں کررہی، حالات بدل چکے ہیں، فوج حکومت کا ادارہ ہے۔

    وزیردفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت اور پاک فوج میں کوئی اختلاف نہیں، فوج موجودہ حالات میں مداخلت نہیں کررہی، یہ سن اٹھاون ، ستتر یا ننانوے نہیں ہے، حالات بدل چکے ہیں، فوج حکومت کا ادارہ ہے۔

    وزیردفاع نے کہا کہ تمام ادارے آئین کا تحفظ کررہے ہیں، ملک میں نئی روایت قائم ہوگئی ہے، آج کی عدلیہ اور فوج ماضی سے مختلف ہے۔

    انھوں نے ایک پار پھر واضح کیا کہ وزیر اعظم استعفا نہیں دینگے، انہیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کےساتھ مذاکرات میں حکومت آئینی و قانونی مطالبات پر غور کرے گی۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں عالمی سازش کا کردار خارج از مکان نہیں، پاکستان اسلامی دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے، جو بعض ملکوں کوقبول نہیں لیکن یہاں مصر جیسے حالات پیدا کرنےکی سازشیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔

  • احتجاجی سیاست کا دور ختم ہو گیا، خورشید شاہ

    احتجاجی سیاست کا دور ختم ہو گیا، خورشید شاہ

    سکھر: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف غزہ میں مسلمانوں کے قتلِ عام کے خلاف بھر پور آواز بلند کریں اپوزیشن ان کا بھر پور ساتھ دے گی ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری والا جن بوتل میں بند ہو گیاہے اور عمران خان احتجاجی سیاست ترک کر ک تعمیری سیاست پر توجہ دیں۔

    خورشید شاہ کا تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو عمران خان کی سونا می کے سامنے بند باندھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے سیاسی جماعتوں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔تاہم موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق اب احتجاجی سیاست کے بجائے عوام پارٹیوں کو تعمیری ساست پر توجہ دینی چاہئے انھوں نے کہا کہ مولانا طاہر القادری کے غبارءسے ہوا نکل چکی ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم کو ملکراپنی فوج کی حمایت اور آئی ڈی پیز کی مدد کرنا ہو گی تا کہ اس ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔