Tag: وزیردفاع

  • پاکستان نے ابھی تک فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، وزیردفاع خواجہ آصف

    پاکستان نے ابھی تک فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، وزیردفاع خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اورسالمیت کی حمایت جاری رکھےگا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں اینکر پرسن کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ابھی تک فوج بھیجنےکافیصلہ نہیں کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نےابھی تک ہم سےفوج بھیجنےکامطالبہ نہیں کیا،ضرب عضب آپریشن میں پونےدولاکھ فوج مصروف ہے، تاہم پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اورسالمیت کی حمایت جاری رکھےگا۔

    وزیر دفاع نے بتایا کہ ایرانی حکومت نےہمارےسفیرکوبلاکر پیغام دیا جو ہمیں موصول ہوا اور اخبارات میں بھی شائع ہوا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ یمن میں کشیدگی نہ بڑھے۔

    واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور سرتاج عزیز پر مشتمل دو رکنی وفد کل سعودی عرب کا دورہ کریں گے، پاکستانی وفد سعودی حکام سے مشرق وسطی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرے گا، سعودی عرب کی کابینہ کے آج ہو نے والے اجلاس کے باعث پاکستانی وفد آج سعودی عرب روانہ نہ ہو سکا۔

    دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں مشرق وسطی کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر غور کیا گیا۔

  • پاکستانی کشتی تباہ کرنےپروزیردفاع کابیان ناکافی ہے، عمران خان

    پاکستانی کشتی تباہ کرنےپروزیردفاع کابیان ناکافی ہے، عمران خان

    اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ بھارتی کوسٹ گارڈز کا جعلی مقابلےکے اعتراف پر پاکستانی وزیردفاع کا بیان ناکافی ہے۔

    چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نےاپنے بیان میں پاکستانی کشتی تباہ کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے بلا اشتعال جنونی جارحیت کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    عمران خان نے کہا پاکستانی کشتی کو بغیر وارننگ تباہ کرنا بھارت کے جارحانہ عزائم واضح کرتا ہے،لیکن اس واقعہ پر پاکستانی وزیر دفاع کا صرف خاموش بیان کافی نہیں۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنے غیر قانونی حملے پر پردہ ڈالنے کے لئے کشتی پر سوار غریب مچھیروں کو دہشت گرد قرار دیا اور اب جھوٹ پر جھوٹ بول رہاہے۔

    عمران خان نے حکومت سےواقعے کی شفاف اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • وزیردفاع خواجہ آصف کی روسی ہم منصب سے ملاقات

    وزیردفاع خواجہ آصف کی روسی ہم منصب سے ملاقات

    اسلام آباد: پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی شعبےمیں تعاون بڑھانےکےمعاہدےپر دستخط ہوگئے، وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں دونوں ممالک میں دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل ہے۔

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے روس اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل ہے۔ پاکستان اورروس مضبوط تعلقات، علاقائی امن اور استحکام میں مدد فراہم کرینگے، ان کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ تعلقات کےفروغ کے لئے روس کےاقدامات قابل تعریف ہیں۔

    روسی وزیر دفاع جنرل سرگئی شوگئی جو ان دنوں اکتالیس رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں ، ان کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور افواج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

  • ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق قرارداد کی خبر بے بنیادہے، خواجہ آصف

    ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق قرارداد کی خبر بے بنیادہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی برطرفی سے متعلق قرارداد پیش کیے جانے کی خبربے بنیاد ہے ۔

    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق اقدامات کریں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق قرار داد کی خبر بے بنیاد ہے، قومی اسمبلی میں قرار داد لانے سےکی خبر شر انگیزی ہے، بدنیتی پر مبنی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر اداروں کے درمیان ٹکراؤ چاہتے ہیں، بے بنیاد افواہیں پھیلا کر پاکستان کی سالمیت کیخلاف سازش کی جارہی ہے، مظاہرین پوری دنیا کیساتھ رابطہ منقطع کرنا چاہتے ہیں۔ دونوں جماعتوں کے قائدین نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پارلمنٹ کامشترکہ اجلاس کل ہورہا ہے جس میں  تین اہم قرار داد پیش کیے جانےامکان ہے،جن میں آرمی چیف کا استعٖفیٰ، ڈی جی آئی ایس آئی کی کی برطرفی سمیت پی اے ٹی پر پابندی کی قرارداد بھی منظور کیے جانے کا امکان ہے۔

  • عمران خان سیاست چھوڑیں، کرکٹ کوچ بن جائیں، خواجہ آصف

    عمران خان سیاست چھوڑیں، کرکٹ کوچ بن جائیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہناہے کہ سابق چیف سیکڑیٹری نےخیبر پختونخواحکومت کے خلاف چارج شیت جاری کی ہے۔

    خواجہ آصف نےکہا کہ عمران خان نے سچ بولنے کے سوا ہرکام کیاہے اب ان کوسابق چیف سیکریٹری کی چارج شیٹ پڑھنی چاہیے۔

    وزیر دفاع نےعمران خان کو مشورہ دیا کہ اپنی شخصیت کےگرداب میں پھنسے ہوئےکپتان کےلئے بہترہوگاکہ وہ سیاست چھوڑ کر کرکٹ کوچ بن جائیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نظام میں بگاڑ پیداکررہے ہیں، بہتر ہوگا سیاسی معاملات کو سڑکوں کے بجائے پارلیمنٹ میں لائیں اور انہیں سیاسی طریقے سے حل کیاجائے۔

  • فوج سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کررہی، خواجہ آصف

    فوج سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کررہی، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے فوج موجودہ حالات میں مداخلت نہیں کررہی اب حالات بدل چکے ہیں یہ سن انیس سو ننانوے نہیں ہے۔

    وزیردفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ حکومت اور پاک فوج میں کوئی اختلاف نہیں، یہ سن اٹھاون، ستتر یا ننانوے نہیں ہے، حالات بدل چکے ہیں، فوج حکومت کا ادارہ ہے۔

    وزیردفاع نے کہا تمام ادارے آئین کا تحفظ کررہے ہیں، ملک میں نئی روایت قائم ہوچکیی ہے، آج کی عدلیہ اور فوج ماضی سے مختلف ہے۔ انھوں نے ایک پار پھر واضح کیا کہ وزیر اعظم کوعوام نے مینڈیٹ دیا ہے لہٰذا وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔ تحریک انصاف اورعوامی تحریک کےساتھ مذاکرات میں حکومت آئینی وقانونی مطالبات پرغورکرے گی۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا موجودہ صورتحال میں عالمی سازش کا کردارخارج از مکان نہیں پاکستان اسلامی دنیاکی واحدایٹمی طاقت ہےجوبعض ملکوں کوقبول نہیں لیکن یہاں مصرجیسے حالات پیداکرنےکی سازشیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔

  • وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزرا کا جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

    وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزرا کا جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

    راولپنڈی: وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزرا نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انھیں آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم نوازشریف نےوزیردفاع، وزیرداخلہ،مشیرخارجہ کے ہمراہ پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر کادورہ کیا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کا جی ایچ کیوپہنچنے پر استقبال کیا، چاق و چوبند دستے نےوزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا،ڈی جی ملٹری آپریشنز نے وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی اوربتایا کہ میران شاہ کو دہشت گردوں سےپاک کرالیاگیاہے،شمالی وزیرستان ہر طرف سے سیل ہے تاکہ کوئی دہشت گرد بچ نہ سکے۔

    وزیراعظم کوبتایاگیا کہ ابتدائی حملوں میں دہشت گردوں کوبھاری نقصان اٹھا نا پڑا،زمینی کارروائی میں لڑنے والےدہشت گردوں کاخاتمہ کیاجارہاہے، وزیراعظم کاکہناتھاامن کیلئےقوم جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، آپریشن کامقصد حکومتی عملدرداری قائم کرناہے ،اس موقع پرعدالتوں سےدہشت گردوں کے چھوٹ جانےپرتشویش کااظہارکیاگیااورپاک فوج کو مکمل قانونی حمایت فراہم کرنے پراتفاق کیاگیا، آپریشن میں اب تک چار سو پچاس سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جب کہ پاک فوج کے دو کیپٹنز سمیت چھبیس جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں، وزیراعظم یادگار شہداءپر بھی گئے اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

  • احتجاجی سیاست کا دور ختم ہو گیا، خورشید شاہ

    احتجاجی سیاست کا دور ختم ہو گیا، خورشید شاہ

    سکھر: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف غزہ میں مسلمانوں کے قتلِ عام کے خلاف بھر پور آواز بلند کریں اپوزیشن ان کا بھر پور ساتھ دے گی ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری والا جن بوتل میں بند ہو گیاہے اور عمران خان احتجاجی سیاست ترک کر ک تعمیری سیاست پر توجہ دیں۔

    خورشید شاہ کا تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو عمران خان کی سونا می کے سامنے بند باندھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے سیاسی جماعتوں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔تاہم موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق اب احتجاجی سیاست کے بجائے عوام پارٹیوں کو تعمیری ساست پر توجہ دینی چاہئے انھوں نے کہا کہ مولانا طاہر القادری کے غبارءسے ہوا نکل چکی ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم کو ملکراپنی فوج کی حمایت اور آئی ڈی پیز کی مدد کرنا ہو گی تا کہ اس ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔