Tag: وزیرریلوے

  • وزیرریلوے نے مخالفین پر ایک بار پھر ٹرین چڑھا دی

    وزیرریلوے نے مخالفین پر ایک بار پھر ٹرین چڑھا دی

    لاہور: وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے سیاسی مخالفین پر ایک بار پھر ٹرین چڑھا دی،انہوں نے کہا کہ بلاول کرپشن پربات کرنے سے پہلےماضی میں جھانکیں، پیپلز پارٹی ریڈ لائن پار نہ کرے۔

    لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے آصف زرداری سے اپیل کی کہ وہ دور اندیش ہیں معاملے کو سنبھالیں، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دھرنے اور راستے بند کرنیوالے پاکستان کے دوست نہیں دشمن ہیں ۔

    انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام ہے تنقید کرنا، بات کر کے راستہ نکالنے والوں کیلئے ہمیشہ حاضر ہیں،انہوں نے پیپلز پارٹی کوریڈ لائن پار نہ کرنے کی وارننگ بھی دی۔

    کپتان پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کالا چشمہ اتار کے پختونخواہ سے چوہے اورپولیو ختم کریں۔

    دوسری جانب سعد رفیق کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس سے متعلق ہر شخص کے بارے میں تحقیقات ہونا چاہئیں جبکہ پی ٹی آئی کے نعیم الحق نے کہا کہ سعد رفیق جیسے لوگوں کا نام ٹی اوآرز کمیٹی میں نہیں آنا چاہیئے۔

  • تجزیہ کار ہارون رشید نےخواجہ سعدرفیق کا بھانڈہ پھوڑدیا

    تجزیہ کار ہارون رشید نےخواجہ سعدرفیق کا بھانڈہ پھوڑدیا

    اسلام آباد: سینئرتجزیہ کار ہارون الرشید نے انکشاف کیاہےکہ خواجہ سعد رفیق تحریک انصاف میں شامل ہوچکےتھے۔

    عمران خان سے متعلق ہرزہ سرائی خواجہ سعدرفیق کومہنگی پڑگئی، سینئرتجزیہ کار ہارون الرشید نے ن لیگ کے شعلہ بیاں وزیر کی سیاست کاکچہ چٹھہ کھول دیا، کہتے ہیں آج عمران خان ذہنی مریض دینے والےسعدرفیق پی ٹی آئی میں شامل کیوں ہوناچاہتے تھے۔

    ہارون الرشید نےوفاقی وزیرریلوے کے معاشی معاملات پربھی کئی سوالات اٹھادیئے، سینئرتجزیہ کار ہارون الرشید نے خواجہ سعدرفیق کی پریشانی کی وجہ بھی بیان کرڈالی، خواجہ سعدرفیق حکومت کے دفاع کیلئے تورہتے ہیں ہمہ وقت تیار دیکھتے ہیں وہ اپنادفاع کب اورکیسے کرتے ہیں۔

  • چھوٹےشہروں میں ریلوےکی زمین نجی شعبےکودیجائےگی، سعدرفیق

    چھوٹےشہروں میں ریلوےکی زمین نجی شعبےکودیجائےگی، سعدرفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چھوٹے شہروں میں ریلوے کی زمین نجی شعبے کو دینے کا اعلان کر دیا ۔

    ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے علاوہ کسی صوبے نے ریلوے کی ز مین واپس نہیں کی، انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال ریلوے کی کی آمدنی اٹھائیس ارب سے بڑھ کر اکتیس ارب روپے ہو جائے گی، ایک ہفتے میں کراچی سے ملتان اور فیصل آباد کے درمیان کارگو ایکسپریس شروع کی جائے گی، انھوں نے کہا کہ چودہ نومبر کو این ایل سی کے ساتھ فریٹ انجن حاصل کرنے کے لیے معاہدہ کیا جائے گا۔

  • اسلام آباد ہو یا کوئی شہر فوج کو آئین کے تحت بلائیں گے، سعدرفیق

    اسلام آباد ہو یا کوئی شہر فوج کو آئین کے تحت بلائیں گے، سعدرفیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان محاذ آرائی ترک کر دیں حکومت اسلام آباد اور دیگر شہروں میں فوج کی مدد آئین کے تحت ہی لے گی۔

    اسلام آباد میں فوج کو سول انتظامیہ کہ مدد کیلئے بلائے جانے پر تحریک انصاف کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے فیصلے پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ دہشت گردی کےخلاف حکومت اورفوج کاساتھ دیں، عمران خان کو سمجھنا چاہیئے کہ محاذ آرائی کی پالیسی سے وہ صرف ملک وقوم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسلام آباد میں فوج بلائی جائے یا کسی اور شہر میں اسے بلایا آئین کے تحت ہی جائے گا۔

  • پاکستان کا یوم آزادی پورے ماہ منایا جائے گا، خواجہ سعد

    پاکستان کا یوم آزادی پورے ماہ منایا جائے گا، خواجہ سعد

    اسلام آباد: وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان کا یوم آزادی پورے ماہ منایا جائے گا۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پاکستان کی تقریبات تیس روز تک جاری رہیں گی ، انہوں نے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد کے علاوہ ملک کے کسی حصے میں آزادی وک نہیں کی جائے گی ،خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ یکم اگست سے قومی پرچم لہرانے کی تقریبات کاآغاز ہوگا۔

  • یوم آزادی دہشت گردی کےخاتمےکی نویدلائےگا، سعدرفیق

    یوم آزادی دہشت گردی کےخاتمےکی نویدلائےگا، سعدرفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یوم آزادی کو یوم احتجاج میں نہ بدلیں جبکہ ڈاکڑ طاہر القادری چوہدری برادران اور شیخ رشید جیسے سنگل سیڑ اور پھپے کٹنیوں سے خود کو بچائیں۔

    پریس کلب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قوم حالت جنگ میں ہے اور ایسے میں عمران خان کی جانب سے یوم آزادی کو یوم احتجاج میں بدلنے سے پاکستان کے دشمنوں کو بحثیت قوم ہمارے انتشار کا پیغام جائے گا، انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ کو مشورہ دیا کہ وہ احتجاج کیلئے دن اور تاریخ تبدیل کرلیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو عمران خان کو احتجاج کی اجازت دینا یا نہ دینا وزارت داخلہ کا اختیار ہے مگر ہم چاہتے ہیں کہ اس روز صرف پاکستان کا جھنڈا بلند ہو۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جنرل پرویز مشرف کے حوالے سے یوسف رضا گیلانی کے بیان نے صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کو پھنسا دیا ہے، خواجہ سعد رفیق نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو مشورہ دیا کہ وہ چوہدری برادران جیسے پھپے کٹنیوں اور شیخ رشید جیسی بے جمالو سے بچیں یہ انہیں لے ڈوبیں گئے۔