Tag: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ

  • حکومت کا آئینی ترامیم کے معاملے پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    حکومت کا آئینی ترامیم کے معاملے پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے آئینی ترامیم پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ، وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ ترمیم پر بریفنگ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئینی ترامیم کے معاملے پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ، ،ذرائع نے بتایا کہ وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ بارایسوسی ایشنز کو ترامیم پربریفنگ دیں گے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

    دوسری جانب وزیر قانون نے گزشتہ رات سے چلنے والی اتحادیوں کیساتھ پریس کانفرنس کی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کیساتھ پریس کانفرنس کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بار کونسلزاسٹیک ہولڈرزہیں ان کو اعتماد میں لیں گے، اس معاملے پر بارکونسلز اجلاس میں آج شرکت کرکےحکومتی مؤقف واضح کروں گا اور بارکونسلزنمائندوں کیساتھ ہی ممکنہ طورپرمیڈیاسےگفتگو کروں گا۔

  • چیف جسٹس کی توسیع ہوگی یا نہیں؟ وزیر قانون نے بتادیا

    چیف جسٹس کی توسیع ہوگی یا نہیں؟ وزیر قانون نے بتادیا

    اسلام آباد : وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا چیف جسٹس کی توسیع کے حوالے سے اہم بیان آگیا، جس میں کہا توسیع کافیصلہ میں نےنہیں کرنا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کی توسیع کے حوالے سے اس وقت کوئی تجویز زیر غور نہیں،  توسیع ہوگی یانہیں اس کافیصلہ میں نےنہیں کرنا۔

    اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ پارلیمان کےمشترکہ اجلاس میں آئینی ترمیم نہیں ہو سکتی، نیا ترمیمی بل نہیں لایا جاسکتا۔

    انھوں نے بتایا کہ حکومت کوئی سرپرائز قانون سازی کاارادہ نہیں رکھتی، کسی رکن کے نجی بل کا حکومت سے تعلق نہیں ہوتا، حکومتی ارکان کے سینکڑوں بل موجودہیں۔

    یاد رہے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دوٹوک کہا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی آئینی طریقہ کار کے مطابق ہو گی جب چیف جسٹس پاکستان ریٹائر ہوں گے تو سینئر موسٹ جگہ لیں گے۔

    اپنے بیان میں اعظم نذیرتارڑ نے واضح کیا تھا کہ افواہوں کا کوئی علاج نہیں چیف جسٹس سے متعلق آن ریکارڈ ہوں چیف جسٹس کے حوالے سے کہہ چکا ہوں وہ توسیع میں دلچسپی نہیں رکھتے، حکومت سب کو اعتماد میں لے کر قانون سازی کرنےکی قائل ہے۔

  • پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ : حکومت کا ردعمل آگیا

    پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ : حکومت کا ردعمل آگیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے پر حکومت کا ردعمل آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلے سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں۔

    اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت فیصلے پرنظرثانی اپیل دائرکرےگی یانہیں مشاورت کے بعد بتاسکتاہوں، ہمارے پاس اب بھی 209 ارکان موجودہیں۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیتے ہوئے مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ غیرقانونی قرار دے دیا۔

    سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کا فیصلہ آٹھ پانچ سے سنایا، اطلاق قومی اسمبلی اورتمام صوبائی اسمبلیوں پرہوگا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف تھا، پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اور رہے گی، انتخابی نشان کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا۔

    الیکشن کمیشن نے اسی ارکان اسمبلی کی فہرست پیش کی، جس میں سے انتالیس ارکان کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کیلئے درخواستیں الیکشن کمیشن کو پندرہ دن میں جمع کرائے۔