Tag: وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت

  • وزیراعظم  اور وزیراعلیٰ کی  اپوزیشن جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالنے کی ہدایت

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی اپوزیشن جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالنے کی ہدایت

    لاہور :  وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کاکہنا ہے کہ وزیراعظم ،وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے اپوزیشن جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالیں، گوجرانوالہ جلسے میں معاہدے پر عمل نہ ہوا تو مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کی خواہش پرجناح اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دی گئی، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، اپوزیشن عوام کی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالے، اپوزیشن کوقومی ذمہ داریوں کابھی احساس کرنا چاہیے۔

    وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ انتظامیہ سےکہا پی ڈی ایم سے معاملات حل کرے، گوجرانوالہ جلسے پر دو ایم این اے صاحبان نے معاہدے پر دستخط کئے ہیں، معاہدے پر عمل نہ ہوا تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

    راجہ بشارت نے کہا کہ لکھ کر دیا گیا کہ گوجرانوالہ جلسے کے شرکا کو ماسک، سینی ٹائزر فراہم کریں گے اور سماجی فاصلہ بھی رکھا جائے گا، ہمیں سیاست نہیں کرنی بلکہ گوجرانوالہ کے عوام کا تحفظ کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جلسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس اوپیز پر عملدرآمد کی یقینی دہانی کرائی گئی ہے، دیکھتے ہیں جلسے کے منتظمین کس حد تک ایس اوپیز پر عملدرآمد کراتے ہیں، دعویٰ کیاجارہاہے کہ گوجرانوالہ کےجلسہ گاہ میں لاکھوں لوگ جمع ہوں گے ، جلسہ گاہ میں کرسیاں لگائی جائیں تو20ہزار سےزائد لوگ نہیں آسکتے۔

    وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ کندھے سےکندھا ملاکربھی کھڑے ہوں تو30ہزار سےزائد کی گنجائش نہیں، گوجرانوالہ میں لاکھوں کا جلسہ کہا جائے تو اس سے بڑا جھوٹ نہیں ہوگا۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کیساتھ مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا، یہ پہلی بار ہوا کہ رولز اینڈ ریگولیشن کو ٹیبل پر بیٹھ کر طے کیاگیاہے، کوئی گرفتاری ہوئی ہوتی تو ابھی تک رٹ ہو دائر ہوچکی ہوتی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ،وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے اپوزیشن جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالیں ، اس طرح کی جلسیوں سے حکومت نہیں جاتی، کنٹینر اس روٹ پر لگے ہیں جہاں سے انھوں نے جاناہی نہیں ہے، جلسے میں آئینی اداروں کیخلاف تقریر ہو گی تو کارروائی کی جائے گی ۔ 5سال کا مینڈیٹ ملا ہے، جلسے جلوسوں سے حکومت جانے والی نہیں۔

  • عید کے بعد ریسٹورنٹ  کھولنے کا عندیہ

    عید کے بعد ریسٹورنٹ کھولنے کا عندیہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ حکومت ایس او پیز کیساتھ ہرچیزدوبارہ کھولنےکاارادہ رکھتی ہے، انشا اللہ عید کے بعدریسٹورنٹ کھولنے کی اچھی خبردیں گے۔

    تفصیلات وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت سے ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات کی ، وفد میں ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کامران شیخ جنرل سیکریٹری شفیق ناصر چوہدری اور دیگر ارکان شریک تھے۔

    ملاقات میں ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن نے کاروبارکھولنے اور مسائل سے وزیرقانون پنجاب کو آگاہ کیا۔

    راجہ بشارت نے کہا حکومت ایس او پیز کیساتھ ہرچیزدوبارہ کھولنےکاارادہ رکھتی ہے ، حکومت کوادراک ہے ریسٹورنٹ انڈسٹری کس حد تک متاثر ہے، انشا اللہ عید کے بعدریسٹورنٹ ایس اوپیزکےتحت کھولنے کی اچھی خبردیں گے۔

    یاد رہے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری کی قیادت میں ہوٹل ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نے ڈی چوک میں احتجاجی دھرنا دیا تھا۔

    پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی علی نواز اعوان نے دھرنا کے منتظمین سے مزاکرات کئے تاہم یہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے ، دھرنا رہنماؤں نے ہوٹل انڈسڑی اور شادی ہال کھولنے کی تاریخ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔