Tag: وزیرمذہبی امورنورالحق قادری

  • ‘عورت مارچ کے نام پر شعائراسلامی کا مذاق اڑانے کی اجازت نہ دی جائے’

    ‘عورت مارچ کے نام پر شعائراسلامی کا مذاق اڑانے کی اجازت نہ دی جائے’

    اسلام آباد : وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے وزیراعظم عمران خان سے 8 مارچ کو یوم حجاب منانے کا اعلان کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا عورت مارچ کےنام پرشعائراسلامی کا مذاق اڑانےکی اجازت نہ دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان کے نام خط لکھا ، خط کی کاپی اےآروائی نیوز کو موصول
    ہو گئی ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ 8 مارچ کو یوم خواتین منایا جاتا ہے، عورت مارچ کےنام پرشعائراسلامی کا مذاق اڑانےکی اجازت نہ دی جائے۔

    وزیرمذہبی امور نے مطالبہ کیا کہ حکومت 8مارچ کو یوم حجاب منانے کا اعلان کرے، ان خواتین سےاظہاریکجہتی کیاجائےجو انسانی حقوق کیلئےسرگرم ہیں۔

    خط میں کہا کہ بھارت اورمقبوضہ کشمیرمیں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک پرآواز اٹھائی جائے، ملک بھرمیں حجاب ڈےکی مناسبت سے پروگرام ترتیب دئیےجائیں۔

    نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ اطلاعات ونشریات کی وزارتوں کواس بارےحکمت کی ہدایات دی جائیں ، عورت مارچ کے نام پر ریلیاں نکالنے والے خواتین کےمسائل اجاگر کریں۔

  • ‘تحریک لبیک سے متعلق معاہدے کو پارلیمنٹ میں جلد  پیش کریں گے’

    ‘تحریک لبیک سے متعلق معاہدے کو پارلیمنٹ میں جلد پیش کریں گے’

    اسلام آباد : وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک سے متعلق معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کریں گے، پارلیمان جو فیصلہ کرے گی وہ سب کو قبول ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تحریک لبیک سےمتعلق معاہدےکوپارلیمنٹ میں پیش کریں گے، ہم نے ان سے وعدہ کیا تھا یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا، پارلیمان جوفیصلہ کرےگی وہ سب کو قبول ہوگا۔

    نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ اس معاملےپرپارلیمان کی تمام جماعتوں سےبات کریں گے، کوشش کررہے ہیں جلد یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آئے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت انتخابی اصلاحات کےلیےسنجیدہ ہے، انتخابی اصلاحات درست سمت پرلانےکےلئےکام کر رہےہیں، آئین نے ہی پاکستان کو بچایا ہوا ہے، آئین پاکستان کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں تحریک لبیک کے مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ  تحریک لبیک سےمعاہدے پر عملدرآمد کے لیےکمیٹی دیگر جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔

    خیال رہے گذشتہ سال نومبر میں حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان 4نکاتی معدہدہ طے پایا تھا ، جس کے تحت حکومت فرانس کے سفیر کو دو سے تین ماہ میں ملک بدر کرے گی، فرانسیسی سفیر کوپارلیمنٹ سےفیصلہ سازی کے ذریعے ملک بدر کیا جائے گا۔

    معاہدے میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی حکومت فرانس میں سفیر تعینات نہیں کرےگی اور فرانس کی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کیا جائے گا۔