Tag: وزیرمملکت

  • وفاقی کابینہ کے 5 نئے وفاقی وزرا اورایک وزیرمملکت نے حلف اٹھالیا

    وفاقی کابینہ کے 5 نئے وفاقی وزرا اورایک وزیرمملکت نے حلف اٹھالیا

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ کے 5 نئے وفاقی وزرا اور ایک وزیرمملکت نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف اٹھانے والوں میں علی امین گنڈا پور، فیصل واوڈا، محمداعظم سواتی، صاحبزادہ محبوب سلطان، محمدمیاں سومرو اور زرتاج گل شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں شامل نئے وزرا کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہوئی، تقریب میں 6 نئے وزراء نے حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزراء سے حلف لیا۔

    حلف اٹھانے والوں میں 5 نئے وزرا ء اور ایک وزیر مملکت شامل ہیں۔

    علی امین گنڈا پور، فیصل واوڈا، محمداعظم سواتی، صاحبزادہ محبوب سلطان، محمدمیاں سومرو نے وفاقی وزیر اور زرتاج گل نے وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ میں توسیع ، 5وفاقی وزراء اورایک وزیرمملکت کل حلف اٹھائیں گے

    نئے وزرا کی شمولیت کے بعد وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 11 ستمبر کو 6 نئے وزراء نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، نئے وزراء سے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے حلف لیا تھا، حلف اٹھانے والوں میں تین وزراء اور تین وزرائے مملکت شامل تھے۔

    تقریب میں عمر ایوب خان، علی زیدی، محمد میاں سومرو نے وفاقی وزیر جب کہ مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر نے وزیرِ مملکت حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

    تاہم میاں محمد سومرو وزیر مملکت بنائے جانے پر ناراض ہوگئے تھے  اور حلف اٹھائے بغیر ہی کراچی روانہ ہوگئے تھے۔

    واضح رہے حکومت سازی کے پہلے مرحلے میں 20 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں 16 وفاقی وزرا اور 5 مشیروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا۔

  • وزیرمملکت دوستین ڈومکی احتجاجاً عہدے سے مستعفی

    وزیرمملکت دوستین ڈومکی احتجاجاً عہدے سے مستعفی

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دوستین ڈومکی نے اختیارات میں مداخلت پر احتجاجاً عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ ایک وفاقی وزیر این ٹی ایس میں کرپشن کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی دوستین خان ڈومکی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوتے ہوئے اپنااستعفیٰ وزیراعظم ہاؤس بھیج دیا۔

    ذرائع کے مطابق استعفے کی وجوہات میں دوستین ڈومکی کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹس اور این ٹی ایس میں بےضابطگیاں ہیں۔

    میں نے عوامی شکایات پر این ٹی ایس میں ہونے والی کرپشن کے خلاف نوٹس لیا، اور بےضابطگیوں کی شکایات پر انکوائری کا حکم دیا، جس پر وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین این ٹی ایس کی کرپشن کے خلاف کارروائی کو روکنا چاہتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد وزیر دفاعی پیداوار کو میری وزارت کا مکمل چارج دے دیا گیا، میرے ہوتے ہوئے میری وزرت کا چارجکسی کو دیا انتہائی نامناسب ہے، جس کا مقصد میرے کام میں رکاوٹ ڈالنا تھا۔

    لہٰذا اس صورتحال میں میرے لیے کام کرنا مشکل ہے اس لیے میں اپنے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایران مشرق وسطیٰ میں توانائی کا حب بننے جارہا ہے

    ایران مشرق وسطیٰ میں توانائی کا حب بننے جارہا ہے

    تہران: ایران کے اعلیٰ سرکاری عہدیدارکا کہنا ہے کہ مغرب اورایران کے درمیان ہونے والا جوہری معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں ایران کو توانائی کا سب سے بڑا ذریعہ بنادے گا جس سے غیر ملکی کمپنیاں سرمایہ کاری کی جانب راغب ہوں گی۔

    ان خیالات کا اظہار ایرانی وزیرِمملکت برائے تیل بی جان زنگانے سالانہ عالمی پیٹرولیم مصنوعات کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ایران دنیا کا چوتھا سب سے بڑا تیل اور دوسرا سب سے بڑا گیس کا ذخیرہ رکھنے والا ملک ہیں۔

    ایرانی وزیرِمملکت برائے تیل بی جان زنگانےکا کہنا ہے کہ نیوکلیائی مذاکرات میں کامیابی کے نتیجے میں تیل کی دنیا کے بڑے نام ایران میں لوٹ آئیں گے۔

    Iran_2

    فی الحال اس سب کے لئے جوہری معاہدے کا انتظار کرنا ہوگا جس کے لئے حتمی مدت 30 جون مقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ 2012 میں جب ایران پرمعاشی پابندیاں عائد کی گئی تھیں اس کے بعد سے ایران کو تیل پیدا کرنے والی مقامی کمپنیوں پراظہارکرنا پڑرہا تھا۔

    ایران اس وقت 1.2 ملین بیرل پیٹرول پیدا کررہا ہے جو کہ اس کی پیداواری صلاحیت کا نصف بھی نہیں ہے۔

  • عابدشیر علی کی کھلی کچہری ایک بار پھر بدنظمی کا شکار

    عابدشیر علی کی کھلی کچہری ایک بار پھر بدنظمی کا شکار

    لاہور: وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیر علی کی کھلی کچہری ایک بار پھر بد نظمی کا شکار ہوگئی ہے، تقریب کےدوران لیسکو یونین کی دو تنظیمیں عوامی مسائل کا حل نکالنےکےبجائےآپس میں ہی الجھ پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی کھلی کچہری کے دوران بدمزگی اس وقت پیدا ہوئی جب لیسکو کی لیبر یونین کے کارکنان آپس میں الجھ پڑے۔ لیسکو کے کارکنان نے اسٹیج پر چڑھ کر ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی ہے۔

    دوسری جانب کھلی کچہری میں نوجوان سائلین کو داخلے کی اجازت نہیں ملی اور جو سائلین کچہری تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے انہوں نے وفاقی وزیر کے سامنے اووربلنگ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے ہے۔

    سائلین کا کہنا تھا کہ چار ہزار روپے بل والے صارف کو چار لاکھ روپے کا بل بھجوا دیاگیا اور حکومت کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہے۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اوور بلنگ کا ازالہ اور زیادتی کرنے والے اہلکاروں کےخلاف کارروائی ہوگی۔