Tag: وزیرمملکت برائےداخلہ

  • پوری قوم دیکھےگی ساہیوال واقعے کے ذمہ داروں کوکیسے عبرت کانشان بنایاجائے گا ،شہریارآفریدی

    پوری قوم دیکھےگی ساہیوال واقعے کے ذمہ داروں کوکیسے عبرت کانشان بنایاجائے گا ،شہریارآفریدی

    اسلام آباد : وزیرِ مملکت شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ مسلمان آج ڈراہوا،سہما ہوا ہےکچھ کر نہیں پارہا، جاگ جاؤ مسلمانو جاگ جاؤ اور دنیاکوبتادو کہ ہم ایک مضبوط قوم ہیں ، پوری قوم دیکھےگی ساہیوال واقعے کے ذمہ داروں کوکیسےعبرت کانشان بنایاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ہم نے دنیا کو مثبت جواب دینا ہے، مسلمان آج ڈراہوا،سہما ہوا ہےکچھ کر نہیں پارہا ، آج چین اور پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں ، غیرملکی وفود دیکھیں یہ وہ قابل لوگ ہیں جو خدمت کررہے ہیں۔

    جاگ جاؤمسلمانوجاگ جاؤ اور دنیاکوبتادو کہ ہم ایک مضبوط قوم ہیں

    شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ اٹھیں اورجاگیں دنیاکوبتادیں ہم ایک مضبوط قوم ہیں، آج مسلمان گھروں میں چھپ کربیٹھاہواہے، ہم نے عہد کرنا ہے کہ ہم کسی سے نفرت نہیں کریں گے، جاگ جاؤ مسلمانوجاگ جاؤ، ففتھ جنریشن وارجاری ہے ہم کنفیوزہوچکے ہیں، دشمن عناصر ہمیں جنگ میں مصروف رکھنا چاہتے ہیں۔

    وزیرمملکت برائےداخلہ نے کہا جس ملک میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہ جائیں وہ کیسےترقی کرے گا، آج ہم تنگ نظرہوتےجارہےہیں ، باشعورہوں گے تو کوئی یہ نہیں پوچھےگا بچوں پر فائرنگ کیوں کی گئی، ملک اپنے ابتدائی 2 دہائیوں میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا تھا، پاکستان کے لوگ دنیا کے ہر شعبے میں مقابلہ کرسکتے ہیں۔

    قوم اطمینان اوربھروسہ رکھےذمہ داروں کونشان عبرت بنائیں گے

    ان کا کہنا تھا کہ کل قومی اسمبلی میں سانحہ ساہیوال سےمتعلق بحث ہوئی، جےآئی ٹی رپورٹ کےبعدملزمان کونشان عبرت بنایاجائیگا، پوری قوم دیکھےگی ذمہ داروں کوکیسےعبرت کانشان بنایاجائے گا، آئین ہر شخص کو فیصلے کرنے کا اختیار نہیں دیتا، انکوائری ہونے دیں۔

    شہریارآفریدی نے کہا وزیراعظم عمران خان قطرے کے دورے میں مصروف ہیں، کیسے نہتے انسانوں کو قتل کیاگیا، مجرموں کو سزا ضرور ملےگی، جج یا وکیل نہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کا تھوڑا انتظار کرلیں، جےآئی ٹی کی رپورٹ جیسے ہی آئے گی ذمہ داروں کو سزادی جائے گی، قوم اطمینان اور بھروسہ رکھے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

  • دنیاہمارےوجودکوتسلیم کرے، ہمیں اپنوں کوخوش کرناہے غیروں کونہیں،شہریارآفریدی

    دنیاہمارےوجودکوتسلیم کرے، ہمیں اپنوں کوخوش کرناہے غیروں کونہیں،شہریارآفریدی

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی کا کہنا ہے کہ دنیا ہمارے وجود کو تسلیم کرے، ہمیں اپنوں کو خوش کرنا ہے غیروں کو نہیں، ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے، ہندوستان کا افغانستان پر اثر و رسوخ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ افغانستان نے ہمیں ہمارے پولیس افسر کی لاش دینے سےانکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیرمملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا خطےکی سلامتی میں ہم اہم شراکت دارہیں، دنیاہمارےوجودکوتسلیم کرے، کیانیشنل سیکیورٹی یہ ہے کہ کوئی جب چاہے جوچاہے بیان دیدے۔

    وزیرمملکت برائےداخلہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں اپنوں کوچھوڑ کردیگرکے مفاد کا خیال رکھا گیا، ماضی میں قومی سلامتی کو کبھی ترجیح نہیں دی گئی، ہمیں اپنوں کوخوش کرنا ہے غیروں کو نہیں، ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے اورہونابھی چاہیے۔

    شہریارآفریدی نے کہا افغانستان اورایران کی سرحدیں ماضی میں غیر محفوظ تھیں، ہمارےہاں حالات کے مطابق پہلے منصوبہ بندی کیوں نہیں کی جاتی، ہمیں کہا جاتا ہے کہ اس طرح کرو اس طرح ہوگا، ان کےایجنڈے پر چلنے کے لیے پہلے دانا ڈالا جاتا ہے، ٹریپ کیا جاتا ہے، اب پاکستان ان کے ایجنڈے پر نہیں چلے گا۔

    [bs-quote quote=”ہندوستان کا اثر و رسوخ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ افغانستان نے ہمیں ہمارے پولیس افسر کی لاش دینے سےانکار کردیا ” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ شکاگومیں کرائم سب سےزیادہ ہیں،وہاں کے ادارے اسے نہیں دکھاتے، بھارت میں انسانیت کےساتھ بہت براسلوک ہورہا ہے، ہمارے بیانیے کو کیوں اہمیت نہیں دی جارہی ہے، ہماری ہی چادراورچادردیواری کی ویڈیوچلیں گی تو اپنا دفاع کیسے کریں گے۔

    وزیرمملکت برائےداخلہ نے کہا افغان فوجی میرےساتھ سیلفیاں بنواتیں اورپھراچانک سےلہجہ بدل جاتاہے، میرا اپنا پاکستانی افغان فوجیوں کیساتھ کھڑا ہو کر کہتا ہے ان کولاش نہیں دو، یہ کس کاعمل دخل ہے اور کس کی ایما پر سب کچھ ہورہا ہے،ہمارا میڈیا اپنے ملک کواون کرے۔

    شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ ہندوستان نےافغانستان میں اپنےپنجےگاڑھ لیےہیں اور افغانستان پر اثر و رسوخ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ افغانستان نے ہمیں ہمارے پولیس افسر کی لاش دینے سےانکار کردیا، ہم نے کبھی اپنی نیشنل سیکیورٹی کو اہمیت نہیں دی، بین الاقوامی این جی اوز کو لائسنس دیا کہ آؤ اور ہمارے اقدار تباہ کرو۔

    انھوں نے مزید کہا اقتدارمیں بیٹھےلوگوں نےقومی سلامتی پرسمجھوتےکیے، اس چیز کو کیوں نہیں اٹھایاجاتا، طاہرداوڑ کی لاش لینےکےلیے مجھےڈھائی گھنٹے سرحد پر کھڑے ہونا پڑا،اوورسیزپاکستانیوں کی کامیابیوں کواجاگرکرناہوگا۔

    [bs-quote quote=” ملک کےحکمران ٹیکس دینے والوں کےایک ایک پیسے کے امین بنیں گے،” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیرمملکت داخلہ کا کہنا تھا اب سول ملٹری اوراسٹیک ہولڈرزایک پیج پرہیں، ملک کےحکمران ٹیکس دینے والوں کےایک ایک پیسے کے امین بنیں گے، منظورپشتین بھی ہماراہے،جوسرینڈرکرے گا گلے لگاؤں گا۔

    شہریارآفریدی نے کہا ہم نے اپنے گھر کو ٹھیک کرناہے ،یوتھ کو مصروف کرناہے، تھوڑا انتظار کرلیں ہر چیز کھل کر سامنے آجائے گی۔