Tag: وزیرمملکت برائےنجکاری

  • جنرل پاشا کی پی ٹی آئی کی سپورٹ کا گواہ ہوں، محمد زبیر

    جنرل پاشا کی پی ٹی آئی کی سپورٹ کا گواہ ہوں، محمد زبیر

    اسلام آباد: وزیر مملکت محمد زبیر نے انکشاف کیا ہے جنرل پاشا نے دوران سروس پی ٹی آئی کےلیےسپورٹ جمع کررہےتھے۔

    جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد پی ٹی آئی کا زخم ابھی ہرا ہی تھا کہ وزیر مملکت محمد زبیر نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا۔

    اے آر وائی نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے انکشاف کیا کہ عمران کا مینار پاکستان کاجلسہ جنرل پاشاکی کوشش سےکامیاب ہوا، جنرل ریٹائرڈ پاشا نے کارپوریٹ سیکٹر کے پانچ بڑے سربراہان کو بلاکرپی ٹی آئی کی سپورٹ کا کہاتھا۔

    محمد زبیر نے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ احمد شجاع پاشا دوران سروس پی ٹی آئی ک سپورٹ کرتے تھے، تیس اکتوبر دوہزار گیارہ کا جلسہ بھی جنرل پاشا نے کامیاب کرایا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والے سابق صدر تحریک انصاف جاوید ہاشمی نے بھی محمد زبیر کے بیان کی تائید کی۔

     جواب میں پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جنرل پاشا نے کوئی مدد نہیں کی۔

  • عمران خان اچھے کاموں کی تعریف نہیں کر سکتے تو تنقید بھی نہ کرے، محمد زبیر

    عمران خان اچھے کاموں کی تعریف نہیں کر سکتے تو تنقید بھی نہ کرے، محمد زبیر

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے نجکاری محمد زبیر کہتے ہیں عمران خان اپنے کان میں کہی گئی ہر بات کو سچ سمجھتے ہیں، تحریک انصاف اچھے کاموں کی تعریف نہیں کر سکتی تو تنقید بھی نہ کرے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان خودکوہرشعبےمیں ماہرسمجھتےہیں، عمران خان خود کومذہبی،اقتصادی اورسماجی ماہرسمجھتےہیں، تحریک انصاف اچھے کاموں کی تعریف نہیں کر سکتی تو تنقید بھی نہ کرے۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کے الیکٹرک کی نجکاری کا عمل اگر کامیاب نہیں رہا تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ دیگربجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری نہ کی جائے۔ حکومت لیسکو،پیسکو اور آئیسکو کی نجکاری اپنی مقررہ وقت پر کرے گی، محمد زبیرنے بتایا الائیڈ بینک کی حصص فروخت کےلئےمشیرمقرر کردیاگیا ہے۔ بینک کے شیئرز دسمبر تک فروخت کر دیے جائیں گے۔ حبیب بینک کے حکومتی شیئرز کی فروخت کیلئے مالیاتی مشیرکا تقرراگلے پندرہ دن میں کردیا جائے گا۔ محمد زبیر کا کہنا تھا مارکیٹ بہترہونےپراو جی ڈی سی ایل کےحصص پھر فروخت کیے جائیں گے۔