Tag: وزیرمملکت برائے پانی و بجلی

  • کرپٹ لیڈروں کوسزا  دینا عدالتوں کا کام ہے‘عابد شیر علی

    کرپٹ لیڈروں کوسزا دینا عدالتوں کا کام ہے‘عابد شیر علی

    لاہور: وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ شرجیل میمن جیسے اربوں لوٹنے والےسرعام پھر رہے ہیں، کرپٹ لیڈروں کوسزا دینا عدالتوں کا کام ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پاور پلانٹ کے دورہ پرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرجیل میمن جیسے اربوں لوٹنے والےسرعام پھر رہے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا کہ بڑے ڈاکو نہیں پکڑنے تو چھوٹے چوروں کو بھی جیل سے نکال دیں، کرپٹ لیڈروں کوسزا دینا عدالتوں کا کام ہے.

    شرجیل میمن پیپلزپارٹی سندھ کارڈ کھیلنا بند کرے،اب یہ ڈرامہ نہیں چلے گا، مستقبل کی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پالیسیوں کےخلاف ہم کے پی کے میں دھرنا دیں گے،مسلم لیگ نون اب خیبرپختونخوا میں بھی کلین سوئپ کرے گی.

    وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پانامہ لیکس کی سماعتوں کے حوالے سے کہا کہ پاناما پیپرز پر ملکی کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی تھی، ہم پاناما فیصلے کے بعد گلی گلی میں چھکے لگائیں گے۔

    پانامہ لیکس

    یاد رہے کہ گذشتہ سال 3 اپریل پانامہ پیپرز کی پہلی قسط سامنے آئی، جس میں وزیراعظم نواز شریف کے بچوں سمیت پاکستان کے سو کے قریب سرمایہ داروں، صنعت کاروں اور تاجروں کے علاوہ سیاست دانوں اور ججوں کے نام بھی آف شور کمپنیوں کے مالکان کی فہرست میں سامنے آئے.

    اس حوالے سے گذشتہ سال ہی وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس میں میرے بیٹوں کا ذکرآیا ہے میرا نہیں ،مجھے خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن پھر بھی میں نے اپوزیشن کے مطالبے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا۔

    پانامہ لیکس کے انکشافات پر چئیرمین تحریک انصاف نے سخت موقف لیا، دھرنا اور قاحتجاج کیے بعدازاں سپریم کورٹ نے حقائق جانے کے لئے سماعتوں‌کا آغاز کیا، فی الحال ان سماعتوں‌ کا فیصلہ محفوظ ہے.

  • عابد شیر علی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں عدلیہ پر برس پڑے

    عابد شیر علی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں عدلیہ پر برس پڑے

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں عدلیہ پر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا عدالتیں بجلی چوروں کو کارروائی کیے بغیر ہی چھوڑ دیتی ہیں۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس محمد افضل کھوکر کی زیر صدارت آج ہوا۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے اجلاس میں کہا کہ وہ بجلی چوروں کو پکڑتے ہیں اور عدالتیں کارروائی کیے بغیر ہی چوروں کو چھوڑ دیتی ہیں۔

    اجلاس میں واپڈا ملازمین کی کرپشن کے انکشاف پر عابد شیر علی نے عدلیہ سے استدعا کی کہ وہ انصاف کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملک سے بجلی چوروں کا خاتمہ نہیں ہوگا مسائل بھی ختم نہیں ہونگے۔