Tag: وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی

  • کل پنڈی شہر کو آگ لگانے کی سازش کی گئی تھی،عابد شیرعلی

    کل پنڈی شہر کو آگ لگانے کی سازش کی گئی تھی،عابد شیرعلی

    فیصل آباد : وفاقی وزیر مملکت برائے بجلی و پانی عابد شیرعلی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد کے گھر کی طرف جو بھی آیا اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے بجلی و پانی عابد شیرعلی نکاسی آب کی ایک اہم اور بڑی اسکیم کا افتتاح کرنے فیصل آباد پہنچے تھے بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل راولپنڈی کو آگ لگانے کی سازش تیار کی گئی تھی اسی لیے ہم نے خاموشی اختیار کررکھی تھی۔

    لیکن اگر کسی نے ہمارے قائدین کی جانب انگلی اُٹھائی تو ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے ہمارے قائدین کے گھروں پرآنے کی دھمکیاں دینے والے جان لیں کہ پھر لال حویلی کی اینٹ سے اینٹ بھی بجا دی جائے گی۔

    انہوں نے عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا نام لیے بغیرمخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اخلاقیات میں نہ رہے تو سبق سکھانا جانتے ہیں اگر رائے ونڈ کا نام لیا تولال حویلی کی اینٹ سےاینٹ بجا دیں گے،قائد کےگھر کی طرف قدم بڑھایا توسیاست چھوڑدیں گے۔

    فیصل آباد میں سیوریج اسکیم کا افتتاح کرنے کے لیے آنے والے عابد شیر علی کے لیے صورت حال اُس وقت دل چسپ ہوگئی جب انہیں پتہ چلا کہ اس اسکیم کی افتتاح کرنے رات گئے رانا ثناء اللہ بھی آنے والے ہیں۔

    اس پر انہوں نے وضاحت کی کہ یہ میرے فنڈز کی اسکیم ہے،یہاں سے میرا نامزد چیرمین منتخب ہوا ہے اسکیم کا اجرا میرے پیسوں سے ہوا،اب کوئی اور بندہ ادھر سے ادھر ہوجائے تو یہ اس پر منحصر ہے۔

    واضح رہےعابد شیرعلی اور رانا ثناء اللہ خان یوں تو ایک ہی جماعت یعنی مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتے ہیں تا ہم شیرعلی فیملی اور رانا فیملی میں تناؤ تا حال برقرار ہے دونوں خاندان ایک دوسرے کے مقابل بلدیاتی نمائندے کھڑے کرتے آئے ہیں اور ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی لگاتے آئے ہیں۔

  • عمران خان اور قائد ایم کیو ایم لاعلاج ہیں،عابد شیرعلی

    عمران خان اور قائد ایم کیو ایم لاعلاج ہیں،عابد شیرعلی

    ساہیوال : وفاقی وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ عمران خان اور قائد ایم کیوایم کو وہ بیماری ہے جس کا علاج اندرون و بیرون ملک کہیں بھی نہیں۔

    ساہیوال کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ قائد ایم کیو ایم اورعمران خان میں کوئی فرق نہیں ہے دونوں لاعلاج مرض میں مبتلا ہیں اور دونوں لاشوں کی سیاست کرنے والے ملک دشمن لیڈرہیں۔

    وفاقی وزیر مملکت بجلی و پانی عابد شیرعلی ساہیوال کے لوگوں کی اووربلنگ سے متعلق شکایات کے حوالے سے لوگوں سے ملاقات کر رہے تھے جس کے دوران انہوں نے دو واپڈا اہلکاروں کو معطل جب کہ 2 ایس ڈی اوز کی سرزنش کی اور کارکردگی بہتر نہ بنانے پرمعطلی سمیت ملازمت سے خارج کیے جانے کا عندیہ دیا۔

    دورے کے بعدعابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی جمہوری حکومت کو گرانے کی کوشش کی تھی اوراب بھی جمہوریت کے خلاف ہرسازش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ روشن چمکتا ستارہ ملک کواندھیروں سے چھٹکارا دلائیں گے عوام مایوس نہ ہوں ،یقین دلاتے ہیں کہ 2018 تک ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

  • عابد شیر علی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں عدلیہ پر برس پڑے

    عابد شیر علی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں عدلیہ پر برس پڑے

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں عدلیہ پر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا عدالتیں بجلی چوروں کو کارروائی کیے بغیر ہی چھوڑ دیتی ہیں۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس محمد افضل کھوکر کی زیر صدارت آج ہوا۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے اجلاس میں کہا کہ وہ بجلی چوروں کو پکڑتے ہیں اور عدالتیں کارروائی کیے بغیر ہی چوروں کو چھوڑ دیتی ہیں۔

    اجلاس میں واپڈا ملازمین کی کرپشن کے انکشاف پر عابد شیر علی نے عدلیہ سے استدعا کی کہ وہ انصاف کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملک سے بجلی چوروں کا خاتمہ نہیں ہوگا مسائل بھی ختم نہیں ہونگے۔