Tag: وزیرمملکت مریم اورنگزیب

  • نوازشریف کی قیادت میں ٹھوس اقدامات سے امن قائم ہوا، مریم اورنگزیب

    نوازشریف کی قیادت میں ٹھوس اقدامات سے امن قائم ہوا، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمہوری اداروں کے استحکام کے ثمرات حوصلہ افزا ہیں 2013 کے مقابلے میں آج صورت حال بہت بہتر ہے۔

    مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں کیے گئے ٹھوس اقدامات سے ملک میں امن قائم ہوا ہے اور 4 سال کے مسلم لیگ (ن) کے دور حکوت میں 4 سال میں 88 فیصد دہشت گردی کم ہوئی ہے۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں صنعتی ترقی پائیدار امن کے مرہون منت ہوتی ہے جس کے لیے وفاق اور صوبوں نے مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور موجودہ حکومت نے 55 سال سے رکے ہوئے ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ لواری ٹنل اور کوسٹل پراجیکٹ حکومت کی ترقیاتی اسکیموں کی عملی مثال ہیں چنانچہ عوام 2018 میں فیصلہ کریں گے کہ کس نے کتنی خدمت کی ہے اور کون ووٹ کا حق دار ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاست دانوں کو بدنام کیا جاتا ہے لیکن ہماری حکومت نے کام کر کے دکھایا اور ثابت کردیا کہ جمہوری نظام کا تسلسل ہی ملک کی مضبوطی کی ضمانت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانیں قربان کیں جس کے باعث آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،  خدا کرے ملک میں جمہوریت پھلتی پھولتی رہے اور ترقی کا یہ سفر جاری و ساری رہے۔

     

  • دفترخارجہ کی بھمبرسیکٹرپر بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت

    دفترخارجہ کی بھمبرسیکٹرپر بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت

    اسلام آباد: دفترخارجہ کےترجمان کا کہناہے کہ بھارت مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کررہا ہے اور ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر کئی بار بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نےبھمبرسیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔

    نفیس زکریا کا کہناتھا کہ بھمبر سیکٹر پر وطن کے لیے جان قربان کرنے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ بھارت نےکشمیریوں پر ظلم وبربریت کی انتہا کردی ہے اور کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلیے بھارت اشتعال انگیزی کررہا ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی فورسز کی جانب سے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت پربھرپور جواب دیا گیا۔

    مزید پڑھیں:بھمبرسیکٹر میں بھارت کی اشتعال انگیزی،7 فوجی جوان شہید

    خواجہ آصف کا کہناتھاکہ بھارت خطے کے امن کےلیے خطرے کا باعث ہے اور وہ پاکستان کو دباﺅ میں رکھنا چاہتا ہے لیکن اسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پوری قوم شہید ہونے والے فوجیوں کے ساتھ کھڑی ہے اورہمیں پاک فوج پر فخر ہے،وطن کے دفاع کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور سفارتی سطح پر بھی اسی طرح کا جواب دیا جائے گا۔