Tag: وزیرِاعظم نوازشریف

  • وزیرِاعظم نوازشریف کی سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

    وزیرِاعظم نوازشریف کی سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

    مکہ مکرمہ :  وزیرِاعظم نوازشریف نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

    وزیراعظم میاں نوازشریف نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، سعودی فرماں روا اور وزیرِاعظم نواز شریف کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

    سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم نواز شریف کےاعزاز میں کاعشائیہ کا اہتمام بھی کیا جبکہ وزیراعظم  نوازشریف نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کرلی ہے۔

  • پاکستان کے جوہری اثاثے دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کا خدشہ بے بنیاد ہے، وزیرِاعظم

    پاکستان کے جوہری اثاثے دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کا خدشہ بے بنیاد ہے، وزیرِاعظم

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری اثاثے دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کا خدشہ بے بنیاد ہے۔

    روسی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں وزیرِاعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہے، جس کو جوہری صنعت کو ترقی دینے اور اس کی سلامتی کو یقینی بنانے کا چالیس سالہ تجربہ ہے۔

    وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ اور جوہری سلامتی کے اصولوں پر کاربند ہے اور ملک کی جوہری پالیسی بین الاقوامی معیارات پر پوری اترتی ہے۔

    پاک روس تعلقات کے حوالے وزیرِاعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ تعلقات دوستانہ ہیں، جن میں مزید بہتری آرہی ہے، نوازشریف نے کہا کہ پاکستان، روس کے ساتھ تجارت، دفاع، توانائی، صنعت، ثقافت اور دوسرے شعبوں میں تعان کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم پاک بھارت باہمی اعتماد بڑھانے میں مددگارہوگی۔

  • اسلام آباد:وزیرِاعظم نوازشریف کی آرمی چیف سے ملاقات

    اسلام آباد:وزیرِاعظم نوازشریف کی آرمی چیف سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران آپریشن ضربِ عضب کو اس کےمنطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق کیا گیا۔

    اسلام آباد میں وزیرِاعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آپریشن ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا بلاامتیاز خاتمہ کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، قوم کو مسلح افواج کی قربانی پر فخر ہے۔

    ملاقات کے دوران ملک کے داخلی اور خارجی راستوں کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف کی وزیرِداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات

    وزیرِاعظم نوازشریف کی وزیرِداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف نے وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی۔

    وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں وزیرِ اعلی پنجاب شہباز شریف ، وفاقی وزراء پرویز رشید، عبدالقادر بلوچ ، اسحاق ڈار، احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔

    وزیرِاعظم اور وزیرِداخلہ کے درمیان تین ماہ بعد ملاقات ہوئی۔

    وزیرِ داخلہ کو حکومت کے گورننس کے معاملات پر تحفظات ہیں، جس کے باعث وزیرِاعظم کے ساتھ ان کے اختلافات چل رہے تھے، ملاقات میں ان اختلافات کو دور کیا گیا، بعض وفاقی وزراء نے اس ملاقات کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

  • سانحہ کراچی میں ملوث دہشت گرد جلد پکڑے جائیں گے، وزیراعظم

    سانحہ کراچی میں ملوث دہشت گرد جلد پکڑے جائیں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے ،سانحہ کراچی میں ملوث دہشت گرد جلد پکڑے جائیں گے۔

     اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ کراچی کوبزدلانہ کارروائی قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔

     وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان اور خطے کی سیکورٹی صورتحال کا ذکر بھی کیا، وزیراعظم نے کہا کہ بینک اور دیگر ادارے کسی کی ذاتی جائیداد نہیں قرضے مخصوص لوگوں کے لیے نہیں بلکہ اس پر چھوٹے طبقے کا بھی برابرکا حق ہے ۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چھیالیس ارب ڈالر کا پاک چین راہداری منصوبہ ہمارے دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہا ۔

  • الطاف حسین کی معذرت بہتر اقدام ہے، وزیراعظم نوازشریف

    الطاف حسین کی معذرت بہتر اقدام ہے، وزیراعظم نوازشریف

    اسلام آباد: الطاف حسین کے بیان پر وزیراعظم کا رد عمل سامنے آگیا، نواز شریف کا کہنا ہے کہ حساس معاملات پربیانات دیتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔

    الطاف حسین کے متنازعہ بیان پرملک بھر میں سخت رد عمل سامنے آنے اور الطاف حسین کے معافی مانگنے کے بعد وزیراعظم بھی بول پڑے ، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ الطا ف حسین کی معذرت ایک اچھا اقدام ہے ، ایسے غیرمحتاط بیانات اداروں کے وقارکو مجروح کرتے ہیں اور ان سے عوام کےجذبات اوراحساسات کوٹھیس پہنچتی ہے۔

    وزیرا عظم نے کہا کہ مسلح افواج کی ساکھ کاخیال رکھناحکومت کی ذمہ داری ہے، وزیر اعظم نے کہاکہ میڈیاکوآئین وقانون کےمطابق ضابطہ اخلاق کاخیال رکھتے ہوئے یقینی بنایاجائےکہ غیرذمہ دارانہ بیانات کی تشہیرنہ ہو سکے ۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو بھی حساس معاملات پربیان سےپہلےاچھی طرح سوچناچاہیے۔

  • پاک فوج نے دہشتگردوں کے90فیصد ٹھکانے تباہ کردیے، وزیرِاعظم

    پاک فوج نے دہشتگردوں کے90فیصد ٹھکانے تباہ کردیے، وزیرِاعظم

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب مکمل کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور فوج نے شدت پسندوں کےنوے فیصد ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔

    وزیرِاعظم نے سعودی اخبارات کو انٹرویو میں کہا کہ دہشت گردی ختم کرنے کے لئے خطےمیں دوست ممالک کے ساتھ تعاون کررہے ہیں، سعودی میڈیا کے مطابق نواز شریف نے سعودی قیادت کو یقین دلایا کہ سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، اس کے خلاف جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

    بھارت کے بارے میں وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے مذاکرات کے عمل کو یکطرفہ طور پر معطل کیا ہے، پاکستان، بھارت کے ساتھ تعلقات استوار کرنا چاہتاہے لیکن پاکستان کی کوششوں کا مثبت جواب نہیں مل رہا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان، جموں وکشمیر سمیت تمام تنازعات پر بھارت سے تعمیری مذاکرات کا خواہاں ہے۔

  • وزیراعظم کی سعودی فرماں رواں اوروزیرخارجہ سے ملاقات

    وزیراعظم کی سعودی فرماں رواں اوروزیرخارجہ سے ملاقات

    ریاض: وزیراعظم نواز شریف نےریاض میں سعودی فرماں رواں اوروزیرخارجہ سےیمن کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم سعودی عرب پہنچے توریاض ائرپورٹ پر سعودی نائب فرماں روا، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع نے استقبال کیا، وزیراعظم نےسعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ون آن ون ملاقات کی جس کےبعد شاہی محل میں ظہرانہ کیا۔

     پاکستانی وفد نےسعودی وزیرخارجہ اورسعودی حکام کےعلاوہ یمن کےصدرمنصورہادی سے بھی ملاقات کی۔

     وزیر اعظم کے ساتھ جانے والے وفد میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی ملٹری آپریشن میجرجنرل عامر ریاض، ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم باجوہ، وزیر دفاع خواجہ آصف، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزازچودھری بھی شامل ہیں ۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ

    وزیرِاعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف ایک روزہ دورےپرسعودی عرب روانہ ہوگئے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیرِدفاع خواجہ آصف بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔

    وزیرِاعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیرِاعظم ریاض میں مختصر قیام کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ملاقاتوں میں وزیراعظم نواز شریف یمن کی صورتحال، پاکستان کے تعاون اور دیگراہم امورپرتبادلہ خیال کریں گے۔

    وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیرِدفاع خواجہ آصف، وزیرِاعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اورسیکریٹری خارجہ اعتزاز چوہدری بھی سعودی عرب گئے ہیں۔

    یمن بحران میں پاکستان نے سعودی عرب کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے اور فریقین پر مسئلہ کا حل سیاسی اور سفارتی طور پر نکالنے پر زوردیا ہے۔

  • یمن کی صورتحال، وزیرِاعظم نے مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا

    یمن کی صورتحال، وزیرِاعظم نے مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف نے یمن کی صورتحال پر آج اجلاس طلب کر لیا ہے، سعودی عرب فوج بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ آج کئے جانے کا امکان ہے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس میں وزیرِ دفاع اور مشیر خارجہ دورہ سعودی عرب اور سعودی حکام سے ملاقاتوں سے متعلق بریفنگ دیں گے ۔

    اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں تعاون کی سعودی درخواست، پاک فوج کے دستے سعودی عرب بھیجنے اور یمن سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلاء اور اس بارے میں دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

    گزشتہ روز وزیرِاعظم نواز شریف نے یمن کی صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا اور پہلے وزیرِ اعظم کل  ترکی جارہے ہیں، وزیرِاعظم مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ترک قیادت سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے، ملاقات میں او آئی سی کے کردار کو فعال بنانے اور مسلم ممالک کے درمیان تنازعات کے خاتمے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم اور ترک قیادت یمن کی صورتحال سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کے لیے موثر کرادر ادا کرنے کیلئے صلاح مشورہ کریں گے ۔

    وزیرِاعظم مسئلہ کے حل کے لیے او آئی سی اور دیگر رکن ممالک کی قیادت سے بھی رابطے کریں گے۔

    دوسری جانب سرتاج عزیز اور خواجہ آصف یمن کی صورتحال پر بات چیت کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے۔